بلکل ،، مجھے اب یہی کرنا پڑے گا ، میں بہت شدید تنگ ہوں مرد لوگوں سے ، جو اس فورم پے آتے ساتھ ہی ، ایک دوسرے کے مزاج ، موڈ،۔ طبعیت کو سمجھے بغیر آؤ دیکھتے ہیں نا تاؤ ، اور شروع ہوجاتے ہیں
میں لکھ لکھ بول بول کر تھک چکی ہوں کہ میں ہر بندے کو اس قابل نہیں سمجھتی کہ بات کی جائے ، سو جن اراکین سے میری بات چیت ہے ، میں صرف انہی سے کرنے آتی ہوں
،
اور اگر نئے ممبر کی کھوپڑی میں یہ بات نہیں آئے تو مجبورا مجھے بدتمیز بننا پڑے گا
میں کچھ سوچتی ہوں مجھے اپنے بارے میں لکھنا ہی پڑے گا ، اور لکھ کر میں وہ تھریڈ مقفل کرواتی ہوں وہ صرف میرے اپنے بارے میں ہوگا ، اور پھر جو نئا آئے پہلے اسے وہ تھریڈ پڑھنے کو دوں
پھر دیکھتی ہوں ،
اصل میں ان کا مسلئہ یہ ہوتا ہے کہ جہاں جس فارم پے جاتے ہیں ، وہاں لڑکیاں ، ہوں یا خواتین ہوں ، ہر کسی سے ہنس ہنس کے بات چیت ، اور بول چال ،، جب یہ یہاں آتے ہیں تو سمجھتے ہیں کہ ہر خواتین ، ایک جیسی ہی ہے ۔ ،، یہ انکو مجھے ہی بتانا ، یاد کرانا پڑتا ہے کہ ہر کوئی ایک جیسی نہیں ہے ۔ میرے جیسی منہ پھٹ ، رُوڈ بھی ہے آدم بےزار ، خاص کر مردوں سے بےزار ،