بے زاری اور اکتاہٹ ایک جیسی روٹین کی پیداوار ہیں ۔ کوشش کریں کہ اپنے روزآنہ کے معمولات میں کچھ تبدیلیاں لیکر آئیں ۔ کچھ ایسی چیزوں میں دلچسپی لیں ۔ جو آپ کے لیئے چلینج بنیں ۔ جیسے جلدی سو ئیں اور جلد اٹھیں ۔
اچھا سوچیں ۔ مستقبل کی پلاننگ کریں ۔ مگر خواب نہ دیکھیں ۔ ورنہ بے زاری اور اکتاہٹ میں اور اضافہ ہوگا ۔
سونے پر طبعیت مائل ہے تو اپنا بلڈ پریشر چیک کروائیں ۔ کمزوری ، بے خوابی ، دیر تک جاگنا ، اور بے ربط سوچوں کو ذہن میں جگہ دینا بھی سونے پر انسان کو بہت مائل کرتا ہے ۔
یہ آپ کا پہلا وزٹ ہے ۔ اس لیئے مشورے کی کوئی فیس نہیں ہے ۔ بس آپ ایسا کریں کہ باہر شمشاد بھائی ہاتھ میں اپنی ٹوپی لیئے بیٹھے ہیں ۔ ان کی ٹوپی میں دو سو درہم ڈال دیں ۔ اور ہاں رسید لینا بھولیئے گا ۔ کیونکہ اکثر شمشاد بھائی ۔۔۔۔ ہدیوں کا صحیح حساب نہیں رکھتے ۔
دوسرے وزٹ پر چیک بھی قبول ہوگا ۔ بس اتنا یاد رہے کہ اس چیک کا کوئی بینک بھی ہو ۔
دعاؤں میں یاد رکھیئے گا ۔
پروفیسر ظفری
بیرک نمبر 4
پیٹالہ جیل