مسٹر چپس کو ہمیشہ کے لیے گڈ بائے

جاسمن

لائبریرین
گڈ بائے مسٹر چپس
گڈ بائے مسٹر چپس کو ہمیشہ کیلئے گڈ بائے،55 سال سے انٹرمیڈیٹ انگریزی نصاب میں پڑھایا جانے والا مسٹر چپس نکال کر سیرت نبوی کے مضامین شامل کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ انگریزی نصاب سے مسٹر چپس کا ناول نکالنے کیلئے ورکنگ پیپر تیار کر لیا گیا ہے۔
پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ ڈاکٹر عبد الرئوف کی سیرت نبوی کے مضامین شامل کرے گا، بورڈ کے آئندہ اجلاس میں مسٹر چپس کا ناول ختم کرنے کیلئے ورکنگ پیپر رکھا جائے گا۔

تعلیمی بورڈز کے امتحانات میں مسٹر چپس ناول سے متعلق 20 نمبرز کے سوالات شامل ہوتے ہیں، جیمز ہلٹن نے مسٹر چپس ناول 1934 میں لکھا تھا، پنجاب میں 1963 سے یہ نصاب کا حصہ ہے۔

گڈ بائی مسٹر چپس کو ہمیشہ کیلئے گڈ بائی کردیا گیا
 
جاسمن

لائبریرین
IMG-20190313-WA0008.jpg
 
فرقان احمد

محفلین
سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو الگ سے خاص مقام حاصل ہے اور اسلام کی سنہری تعلیمات کے تحت اس کا پڑھایا جانا اولین ترجیحات میں سے ہونا ضروری ہے۔ تاہم، اس طرح کے اقدامات سے بلاوجہ تقابل کی فضا پیدا کر دی جاتی ہے۔ مسٹر چپس کا تعلق انگریزی ادب سے ہے۔ ان کا آپس میں کیا موازنہ اور تقابل؟ یہ سب کیا ہو رہا ہے؟
 
عرفان سعید

محفلین
کیا عجیب اقدام ہے!
کل کو اردو سے میر و غالب نکال کر فقہ کے مضامین شامل کر دئیے جائیں گے؟
ہر چیز کا ایک محل ہوتا ہے۔ مذہب کو مذہب، ادب کو ادب، تاریخ کو تاریخ، اور سائنس کو سائنس رہنے دیا جائے۔
 
جاسم محمد

محفلین
کیا عجیب اقدام ہے!
کل کو اردو سے میر و غالب نکال کر فقہ کے مضامین شامل کر دئیے جائیں گے؟
ہر چیز کا ایک محل ہوتا ہے۔ مذہب کو مذہب، ادب کو ادب، تاریخ کو تاریخ، اور سائنس کو سائنس رہنے دیا جائے۔
بھائی اگر ملک کا ایک بڑا مذہبی طبقہ ان حکومتی لالی پاپس سے خوش ہو رہا ہے تو ہو لینے دیں۔ کم از کم وہ یہودی لابی والا طعنہ تو ختم ہوا۔
 
جاسم محمد

محفلین
اسلامی ہے یا غیر اسلامی، مضحکہ خیز ضرور ہے!
ریٹنگ کسے دوں؟
:)
ویسے اکاؤنٹ کی امان پاؤں تو عرض ہے کہ سلمان رشدی کا شہرہ آفاق ناول بھی انگریزی ادب میں ہی آتا ہے۔ جب حکومت پر خودکش حملہ کرنا ہوگا تو اسے بھی نصاب میں شامل کر دیا جائے گا :)
 
فرقان احمد

محفلین
ویسے اکاؤنٹ کی امان پاؤں تو عرض ہے کہ سلمان رشدی کا شہرہ آفاق ناول بھی انگریزی ادب میں ہی آتا ہے۔ جب حکومت پر خودکش حملہ کرنا ہوگا تو اسے بھی نصاب میں شامل کر دیا جائے گا :)
محفل کو اکھاڑا بنانا کوئی آپ سے سیکھے ۔۔۔!
 
فاخر رضا

محفلین
عربی ادب کے حوالے سے بہت سے قبل از اسلام کے شعراء کا کلام آج بھی مذہبی مدارس میں پڑھایا جاتا ہے یا حوالے کے لئے ان کے اشعار بتائے جاتے ہیں. مدارس میں تو اس پر کبھی اعتراض نہیں کیا گیا
سید رضی نے جب نہج البلاغہ تالیف کی تو اس میں بھی ادبی پہلو ہی مدنظر رکھا تھا.
اس لحاظ سے انگریزی ادب کسی انگریز کے لکھے گئے کلاسیکی ناول سے سیکھنا زیادہ بہتر ہے بنسبت پنچابی انگلش کے.
 
زیک

مسافر
ان مضامین کے انگریزی ادب کا شاہکار ہونے پر امت مسلمہ کا اجماع ہے؟

پہلی بات تو یہ کہ انگریزی کی گیارہویں اور بارہویں کلاس میں صرف ایک چھوٹا سا ناول؟ میری بیٹی کی دسویں کی لٹریچر کلاس میں وہ ہر ماہ ایک نئی کتاب پڑھتے ہیں۔

دوسرے انگریزی کی کلاس میں فکشن اور نان فکشن کے مختلف genre پڑھنے کا موقع ہونا چاہیئے
 
فرحت کیانی

لائبریرین
گڈ بائے مسٹر چپس
گڈ بائے مسٹر چپس کو ہمیشہ کیلئے گڈ بائے،55 سال سے انٹرمیڈیٹ انگریزی نصاب میں پڑھایا جانے والا مسٹر چپس نکال کر سیرت نبوی کے مضامین شامل کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ انگریزی نصاب سے مسٹر چپس کا ناول نکالنے کیلئے ورکنگ پیپر تیار کر لیا گیا ہے۔
پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ ڈاکٹر عبد الرئوف کی سیرت نبوی کے مضامین شامل کرے گا، بورڈ کے آئندہ اجلاس میں مسٹر چپس کا ناول ختم کرنے کیلئے ورکنگ پیپر رکھا جائے گا۔

تعلیمی بورڈز کے امتحانات میں مسٹر چپس ناول سے متعلق 20 نمبرز کے سوالات شامل ہوتے ہیں، جیمز ہلٹن نے مسٹر چپس ناول 1934 میں لکھا تھا، پنجاب میں 1963 سے یہ نصاب کا حصہ ہے۔

گڈ بائی مسٹر چپس کو ہمیشہ کیلئے گڈ بائی کردیا گیا
تحریک انصاف حکومت کے غیر اسلامی کاموں میں ایک اور کا اضافہ
افسوس!
سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پڑھانا بہت ضروری بھی ہے اور قابل تعریف قدم بھی لیکن ہمارے ارباب اختیار کو کچھ شعور سے کام لینا چاہیے۔ انگریزی بطور زبان پڑھائی جا رہی ہے تو اس میں انگریزی کے کلاسکس شامل کرنا ضروری ہے۔ ان کلاسکس کو نکالنا کہاں کی عقل مندی ہے؟
یہ کیسے مفکرین ہیں جو بچوں کو دنیا کے بارے میں کچھ جاننے کا موقع نہیں دینا چاہتے۔
 
Top