مسکین بھیگا بلا

محمد وارث

لائبریرین
بہت خوب لکھا ہے آپ نے مقدس، جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

گو فاتح صاحب کے متعلق لکھی گئی کئی باتوں سے مجھے اتفاق نہیں ہے لیکن اس کے باوجود طرزِ تحریر بہت اچھا ہے، اور جس طرح کی شخصیت کے متعلق لکھا جا رہا تھا اسی کے مطابق الفاظ استعمال ہوئے ہیں، خاصا سوچ سمجھ کر اور محنت سے لکھا آپ نے، ادبی چاشنی بدرجہ اتم موجود ہے اور شگفتہ پن کے تو کیا کہنے، لاجواب۔
 

محمد وارث

لائبریرین
دو تھپڑوں کی دھمکی ملی ہوئی ہے ناں بھیا

وہ بھی اسی طرح کے ہونگے جسطرح کے یہاں مٹھائیاں اور کیک اور چائے اور کافی اور نہ جانے کیا کیا کھلا دیا جاتا ہے، دیکھنے والوں کا برا حال ہو جاتا ہے اور دوسری طرف نہ ہینگ لگے نہ پھٹکڑی سا معاملہ ہوتا ہے :grin:
 

غ۔ن۔غ

محفلین
واؤ مقدس بہت خوب ۔ ۔ ۔ :)
آپ نے تو کمال کر دیا
پڑھتی رہی اور مسکراتی رہی:)
آپ میں ایک بہترین لکھاری کی خوبیاں موجود ہیں جو آپ کی اس تحریر سے صاف جھلکتی ہیں
لکھنا اور وہ بھی اتنی روانی اور شائستگی کے ساتھ سب کے بس کی بات نہیں
آپ نے یہ کر دکھایا ہے اور وہ بھی بہت خوبی کے ساتھ
ڈھیر ساری داد ہماری جانب سے آپ کی اس تحریر کے نام:rose::rose:
"اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ" آمین
 

سارہ خان

محفلین
"جب دیکھو سفید ململ کا کرتا، چوڑی دار پاجامہ پہنے ، سر پر ٹوپی جمائےمنہ میں پان رکھے"
@فاتح بھائی آپ کو بڈھا بابا بننے کا شوق ہوا تھا نہ مقدس نے پورا کر دیا دیکھیں :p ہاہاہاہا
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
غالبؔ منہ بند ہو گیا ہے گویا

یہ وہ مصرعہ ہے جو آدھا گھنٹا مغز ماری کے بعد مجھے سوجھا ، اس بے ساختہ تحریر کیلئے
ساتھ ہی مجھے، وہ وقت یاد آ رہا ہے جب مقدس مسکین سی صورت بنا کے بولی بھیا کیسے اتنی مشکل اردو بول لیتے ہیں آپ میرے تو سر سے گزر جاتی ہے، اب میں یہ سوچ رہا ہوں کہ بہن المقدس اگر واقعی کوئی عمر رسیدہ خاتون نہیں تو کیوں "عروجِ مقدس باجی سے مردم سہمے جاتے ہیں؟" (روحِ اقبال سے معذرت)
بھئی واہ مقدس، بہت زبردست، اسے کہتے ہیں شوخیِ تحریر، اور صد شکر کہ چھوٹا غالبؔ جانتا ہے کہ کس کی ہے
(اور یہ مسکہ بازی میں اس لیے کر رہا ہوں کہ اگر کبھی خدانخواستہ میری باری آ بھی گئی تو پلیز "ہتھ ہولا رکھنا" )
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
بہت خوب لکھا ہے آپ نے مقدس، جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

گو فاتح صاحب کے متعلق لکھی گئی کئی باتوں سے مجھے اتفاق نہیں ہے لیکن اس کے باوجود طرزِ تحریر بہت اچھا ہے، اور جس طرح کی شخصیت کے متعلق لکھا جا رہا تھا اسی کے مطابق الفاظ استعمال ہوئے ہیں، خاصا سوچ سمجھ کر اور محنت سے لکھا آپ نے، ادبی چاشنی بدرجہ اتم موجود ہے اور شگفتہ پن کے تو کیا کہنے، لاجواب۔
وارث بھائی جتنا مرضی مکھن لگا لیں ، مقدس کسی کو بخشنے والی نہیں، آج ان کی کل آپ کی باری ہے
پتا نہیں میرا کیا ہوگا،
جل تو جلال تو، آئی بلا کو ٹال تو، جل تو جلال تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
وارث بھائی جتنا مرضی مکھن لگا لیں ، مقدس کسی کو بخشنے والی نہیں، آج ان کی کل آپ کی باری ہے
پتا نہیں میرا کیا ہوگا،
جل تو جلال تو، آئی بلا کو ٹال تو، جل تو جلال تو۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔

آپ بالکل بھی توقع نہ رکھیں۔ کیوں کہ یہ دور چل رہا ہے اپنے مخصوص ڈراؤنے رویے سے دیگر محفلین کو خائف رکھنے والوں کے ذکر کا۔ ہمیں نہیں لگتا کہ آپ کہیں دور دور تک اس شمار و قطار میں آتے ہوں گے۔ واللہ اعلم بالصواب! :)
 

مقدس

لائبریرین
عثمان بھیا میں نہیں بولتی آپ سے
میرے اتنےےے دنوں کی محنت
غالب کے شعر پڑھ پڑھ کے جو سر میں درد ہوا
آپ کہتے ہیں میں نے نہیں لکھا
 

عثمان

محفلین
عثمان بھیا میں نہیں بولتی آپ سے
میرے اتنےےے دنوں کی محنت
غالب کے شعر پڑھ پڑھ کے جو سر میں درد ہوا
آپ کہتے ہیں میں نے نہیں لکھا

دراصل مجھے یقین نہیں آ رہا کہ ابھی سال پہلے تک آپ کے مراسلے انگریزی نما اردو میں ہوتے تھے۔ اور اب یہ حال کہ اردو دانوں کے کان کاٹ رہی ہیں۔ اللہ اللہ ! :):):)
 
Top