مشکل اردو سیکھنے کی مہم (صرف خواتین کے لئے)

ناعمہ عزیز

لائبریرین
السلام علیکم اہل محفل

میں رحمت خداوندی سے بالکل ٹھیک ہوں اور آپ سب کی خیریت کے لئے دعا گو ،
جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ یہ دگاھا میں نے خواتین کے لیے کھولا ہے ، تو بھائی حضرات اس کو کھولنے سے پہلے ایک بار سوچئے کہ ان کی اس دھاگے میں آمد سے ان کے ساتھ کس قسم کا برتاؤ کیا جائے گا :beating::beating: لگی سمجھ کہ نہیں ؟؟

تو ساری کی ساری خواتین جن کو میں ٹیگ کروں اور جن کے نام بھول جاؤں تو باقی آنے والی خواتین ان کو یہاں ٹیگ کریں ،
یہ ایک گول میز کانفرنس ہے جہاں پر اس مسئلے کا حل سوچیں گے کہ ہمیں بس مشکل مشکل اردو میں ہی بات کرنی ہے ،
آخر یہ بھائی اپنے آپ کو سمجھتے کیا ہے !!! سارے کے سارے مشکل اردو میں بات کر کے ہم پہ رعب جھاڑتے ہیں ، تو اس دھاگے میں ہم مشکل اردو میں بات کریں گے ، خبردار کسی نے بونگی ماری ، نہیں تو ۔۔۔۔۔۔۔ ناہی انگریری میں بات کرنی ہے ۔
ہمیں بھی دکھانا ہے کہ ہم کسی سے کم نہیں۔
تو جلدی سے ساری لڑکیاں بالیاں خواتین و بوڑھیاں یہاں آجائیں ۔۔
اس گول میز کانفرنس کے نکات کچھ دیر بعد بتائے جائیں گے ۔۔
 
منصور مکرم

محفلین
تو گویا اس لڑی میں محفل کی خوا۔۔۔تین پائی جاتی ہیں۔لیکن سوال یہ کہ یہاں تو خوا ۔۔۔۔تین سے زیادہ جمع ہوگئی ہیں۔اسکا کیا حل ہوگا۔؟:skull::skull::silly::silly::nailbiting:o_O
 
محب اردو

محفلین
شکر ہے کوئی ہمارے کام کا بھی دھاگہ شروع ہوا ۔
مطلب ہم وارد ہوئے تھے محفل پر اردو سیکھنے کے لیے اور جو سیکھی تھی اس کی پالش کے لیے ۔
اب یہ نیکی چاہے محفلین کریں یا محفلات ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں بلکہ
اردو ہوگی جہاں جہاں ہم حاضری دیں گے وہاں وہاں
 
متفَق علیہ
 
آپ کا اسم گرامی ؟ِ؟؟
 
Top