دوست
محفلین
مقتدرہ کے تراجم کی تو بات ہی نہ کیجیے۔ گلوبل سائنس کے مدیر علیم احمد تک اپنے اداریے میں اس بات کا شکوہ کرتے رہے کہ زوم ان اور زوم آؤٹ کو عینک لگا کر دیکھیں اور عینک اتار کر دیکھیں ترجمہ کیا گیا ہے۔ اس سے زیادہ اب اور فضیلت کیا بیان ہوسکتی ہے۔
سوال یہ ہے کہ مقتدرہ کے پرانے پراجیکٹس کیوں پورے نہیں ہورہے۔ اگا دوڑ تے پچھا چوڑ (آگے دوڑو پچھلا ادھورا چھوڑو) کی روش کیوں اختیار کی گئی ہے۔ پاک نستعلیق اور پاک نوری نستعلیق بنانے والے ہیروں جیسے نوجوانوں کو ادارے سے ہی نکال دیا گیا۔ پاک نستعلیق جس نے اس مقالے میں موجود تھیوری کا اطلاق کرنا تھا اس پر ڈویلپمنٹ بند کردی گئی۔ اس کی وجہ کیا ہے؟
مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ کرلپ لاہور مقتدرہ سے بہتر کام کررہا ہے اور ان کے پاس اس وقت بہت اچھے پراجیکٹس بھی ہیں۔ اور یہ لوگ اچھی خاصی مقدار میں اردو کے لیے اطلاقیے فراہم بھی کرچکے ہیں۔ فونٹس سے لے کر اردولنگوئسٹکس ریسورسز تک ان کی ویب سائٹ پر ہر چیز موجود ہے۔ اگرچہ یہ سب ابھی ابتدائی مراحل میں ہے لیکن وہاں کام ہوتا نظر آتا ہے۔