مشین ریڈایبل اردو رسم الخط: حروف کی کَشتیاں، اِعراب، نقطے، شوشے اور کش

محبوب خان

محفلین
جناب عبدالمجید صاحب سب کو پتہ ہے کہ یہاں پوسٹنگ اس لیے کرتا ہوں تاکہ خدمت اردو کے حوالے سے سب کو آگاہ کرنے میں اپنا حصہ ڈالوں ورنہ میرے پوسٹ شدہ مضامین تو تحقیقی مضامین ہیں‌اور کوئی بھی تحقیقی مضمون حرف آخر کی بجائے حرف آغاز ہوتا ہے یا پھر گھتیاں سلجھانے کی اک کوشش۔

لیکن میں شکرگزار ہوں‌تمام احباب کا کہ اب وہ تعمیری تنقید کرنے لگے ہیں۔

باسم صاحب کشتیاں بھنور سے نکالنے کی اس جستجوں میں آپ ‌اور ہم سب شریک ہیں۔‌

نہیں اقبال نومید اس کشت ویراں سے ۔۔۔۔

ایک بار پھر سب احباب کا شکریہ کہ وہ توجہ سے بات سنتے ہیں‌اور جواب بھی دیتے ہیں‌۔ اس لیے کے درد مشترک ہے۔
 

محسن حجازی

محفلین
میں تو سوچ میں پڑ گیا ہوں کہ یہ املا کی بہتری کے احوال ہیں یا پھر اس پردہ ژنگاری کے پیچھے کوئی اور لفظ تراشی کار فرما ہے۔۔ :grin:

نبیل بھائی ایک ڈرائیور تھک گيا ہے، دوسرا لايا گیا ہے اسی سیٹ پر کہئے تو ہم نام بتائیں؟ :grin: :grin: :grin:
اب راتوں رات تو شخصیت تبدیل ہونے سے رہی!:rolleyes:
یہ آئی پی کی تبدیلی نہیں آئی کیو کی تبدیلی پر احباب انگشت بدنداں ہیں وگرنہ بھلے جہنم سے ارسال کیجئے آئی پی سے احباب بے غرض ہیں۔ :grin: :grin: :grin:
 

محبوب خان

محفلین
کچھ لوگ ویسے ہی حسد اور شک کی آگ تاپتے رہتے ہیں۔ اللہ ہم سب پہ رحم کرے ۔

ڈرائیور جیسا لفظ اردو محفل کے سب احباب سمجھ سکتے ہیں‌کہ کب اور کن مواقع پہ استعمال کیا جاتا ہے۔

میرا کسی سے کوئی ذاتی پرخاش نہیں اور نہ ہی اس محفل میں موجود کسی سے کھبی بالمشافہ ملاقات رہی ۔

اور جیسے ہی مجھے یہ محسوس ہوتاہے کہ اگر کسی کی دل آزاری ہو نے کا خدشہ ہے تو معزرت کر لیتا ہوں۔ کیونکہ بحیثیت انسان میں‌یہ سمجھتا ہوں‌کہ انسان خطاوں‌کا ایک پتلا ہے۔

اللہ ہم سب کو مثبت سوچنے کی قوت عطاء کرے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اللہ تعالی آپ کی دعا قبول فرمائے۔
ذرا مجھ کم عقل کی سہولت کے لیے یہ بھی وضاحت فرما دیں کہ کون کس سے حسد کر رہا ہے؟ ایک پوسٹ‌ میں اتنی شستہ اردو لکھنے کے بعد اگلے ہی پیغام میں حسد کی آگ تاپنے لگ گئے ہیں آپ۔ ذرا ہاتھ ہلکا رکھیں۔ :)
 

اکبر سجاد

محفلین
مذکورہ بالا بحث کے بارے میں جان کر خوشی بھی ہوئی اور محسن صاحب کے ریمارکس کے کہ مرکز کی طرف سے دو سال میں پاک نستعلیق کے علاوہ کوئی اور چیز سامنے نہیں آئے۔ تو کیا میں پوچھ سکتا ہوں کہ ایک اہم عہدے پر رہنے کے بعد نئی چیز کے نہ آنے کا سبب کون ہو گا۔ کیا اہم عہدے پر براجمان شخص یہ جواب دینا پسند فرمائے گا۔ کہ اہم عہدے کی ذمہ داری کیا ہوتی ہے؟
محبوب صاحب نے صرف اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے اور وہ بھی بہت خوب انداز میں۔
محسن صاحب! کیا آپ اپنے آخری گیارہ ماہ کا احوال بھی ذرا محفل کو خود ہی بتا دیں تو بہت خوب رہے گا۔
آپ نے پس پشت فرد کا ذکر کیا تو اگر کسی کی اپنی شناخت موجود ہو تو دوسرے سے اپنی آراء نہیں لکھواتا۔ بہرحال سچائی پر رد عمل ظاہر کرنا تو ہر ایک کا حق ہوتا ہے۔ آپ نے بھی شاید یہی کیا۔
مزید وضاحت آپ کا جواب آنے کے بعد کروں گا۔
اکبر سجاد
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم اکبر سجاد، آپ کو آخر اس گفتگو نے منظر عام پر آنے پر مجبور کر ہی دیا۔ :) اور جناب یہاں تو نہ جانے کون کون لوگ شناخت بدل کر آتے رہتے ہیں، لیکن دیکھنے والے بھی قیامت کی نظر رکھتے ہیں۔ :) آپ کے یہاں آنے سے ہمیں بہت خوشی ہوئی ہے، امید کرتا ہوں کہ آپ حق گوئی کا حق ادا کر دیں گے۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
خوش آمدید جناب اکبر سجاد صاحب
آپ کی آمد سے پہلے ہی اس محفل میں آپ کا ذکر لطیف پیرائے میں ہو چکا ہے امید ہے کہ آپ مقتدرہ کی جانب سے قومی زبان کے سلسلہ میں جاری منصوبہ جات پر مزید بہتر انداز میں روشنی ڈال سکیں گے اور اسطرح اردو دان طبقہ کو اپنے ادا کردہ ٹیکسوں سے قائم ہونے والے ادارہ کی کارکردگی کو چانچنے اور پرکھنے کے بہترین مواقع میسر آ سکیں گے اور اب شاید ہمیں غلط املا کی شکایت بھی نہیں رہے گی:)
 

اکبر سجاد

محفلین
نبیل صاحب!
خوش آمدید کہنے کا شکریہ!
آپ میرا پہلا پیغام پڑھیں تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ محسن حجازی اور پاک نستعلیق فانٹ کو میں ہی نے اس فورم پر متعارف کرایا تھا۔ یقینا میرا پہلا پیغام ریکارڈ میں موجود ہوگا۔ موصوف کی ذات اور خوبیوں کا تذکرہ اگر وہ براہ راست آئیں تو کرنا بہتر ہوگا یہاں صرف اتنا ہی کہہ دوں کہ وہ بقول ان کے 8 حسوں (Senses) کے مالک ہیں اور انتہائی حساس طبیعت رکھتے ہیں حالانکہ وہ پاکستان کے گرم ترین علاقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔
جہاں تک مقتدرہ قومی زبان کے کارکردگی کا تعلق ہے تو میں مقتدرہ میں ایک ادنی ملازم ہوں۔ اگر وضاحت درکار ہو تو شاکر صاحب چیئرمین مقتدرہ قومی زبان ہی اس سلسلے میں پالیسی بیان دینے کے مجاز ہیں۔
ہاں البتہ مرکز فضیلت میں جن ساتھیوں نے خدمات انجام دی ہیں وہاں موجود ہونے کی وجہ سے ان کے کام کے بارے میں اتنا ضرور کہہ سکتا ہوں کہ کس نے کون سا کام کیا ہے اور کہاں تک چھوڑ کر چلے گئے۔
اکبر سجاد
 

اکبر سجاد

محفلین
جناب نبیل صاحب!
مطمئن رہیں۔ کسی نے شناخت نہیں بدلی۔ جناب محبوب صاحب، پروگرام مینیجر، مبنی بر امثلہ مشینی ترجمہ ہیں اور محسن صاحب کے داغ مفارقت دے جانے کے بعد انھوں نے از سر نو اس کام کو شروع کیا اور الحمداللہ اب پروٹائپ (دفتری انگریزی۔ اردو) کی حد تک تکمیل کر آخری مراحل میں ہے اور جلد ہی آن لائن ہو جائے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
نبیل صاحب!
خوش آمدید کہنے کا شکریہ!
آپ میرا پہلا پیغام پڑھیں تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ محسن حجازی اور پاک نستعلیق فانٹ کو میں ہی نے اس فورم پر متعارف کرایا تھا۔ یقینا میرا پہلا پیغام ریکارڈ میں موجود ہوگا۔ موصوف کی ذات اور خوبیوں کا تذکرہ اگر وہ براہ راست آئیں تو کرنا بہتر ہوگا یہاں صرف اتنا ہی کہہ دوں کہ وہ بقول ان کے 8 حسوں (senses) کے مالک ہیں اور انتہائی حساس طبیعت رکھتے ہیں حالانکہ وہ پاکستان کے گرم ترین علاقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔
جہاں تک مقتدرہ قومی زبان کے کارکردگی کا تعلق ہے تو میں مقتدرہ میں ایک ادنی ملازم ہوں۔ اگر وضاحت درکار ہو تو شاکر صاحب چیئرمین مقتدرہ قومی زبان ہی اس سلسلے میں پالیسی بیان دینے کے مجاز ہیں۔
ہاں البتہ مرکز فضیلت میں جن ساتھیوں نے خدمات انجام دی ہیں وہاں موجود ہونے کی وجہ سے ان کے کام کے بارے میں اتنا ضرور کہہ سکتا ہوں کہ کس نے کون سا کام کیا ہے اور کہاں تک چھوڑ کر چلے گئے۔
اکبر سجاد

السلام علیکم اکبر سجاد صاحب،

ہم آپ سے ادارے کے بارے میں کچھ سوال ضرور پوچھنا چاہتے ہیں لیکن یہ بھی امید رکھتے ہیں کہ آپ سچائی اور متانت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے۔ محسن کو آپ نے اس فورم پر متعارف نہیں کروایا ہے، انہیں مہوش علی یہاں لائی تھیں۔ اور ان کی ذات کے بارے میں جاننے میں بھی ہم دلچسپی نہیں رکھتے، اس لیے ذاتیات پر اترنے سے پرہیز کریں ورنہ صورتحال کافی ناخوشگوار ہو سکتی ہے۔ آپ کی ایک اور پوسٹ ریکارڈ پر موجود ہے جس میں آپ نے محسن کی تعریف کے پل باندھے ہوئے ہیں اور کرلپ پر تنقید کی ہوئی ہے کہ انہوں نے کوئی ڈھنگ کا فونٹ نہیں بنایا۔ آج کرلپ کا کام سب کے سامنے ہے اور ادارے کا بھی جس کی ویب سائٹ کبھی نہیں کھلتی۔ ہم یہ جاننے کا حق رکھتے ہیں کہ اردو کے فروغ کے نام پر وسائل کس طرح اور کیوں ضائع کیے گئے ہیں۔
 

دوست

محفلین
شاید ہمیں یہ حق نہیں پہنچتا بقول ان کے ہی پالیسی بیان دینے کا حق صرف ادارے کے چئیرمین کو ہے۔ ہم آپ صرف بیٹھے قیاس آرائیاں کرسکتے ہیں۔ سو کیجیے ۔۔۔۔
 

اکبر سجاد

محفلین
جناب نبیل صاحب! شکریہ

آپ نے خود ہی بتا دیا کہ مرکز فضیلت کے لیے پاک نستعلیق فونٹ تیار کرنے والے محسن صاحب کی تعریف میں میں نے حد کردی۔ کرلپ کے بارے میں‌بھی اس وقت کی سچائی ہی بیان کی تھی کہ انھوں نے ونڈوز ایکس پی اور آفس 2003 میں‌سے صرف سپل چیکر پر ہی کام کیا تھا ہاں‌البتہ آپ ذاتی طور پر اگر کوئی سوال پوچھتے ہیں‌تو میں‌اپنی حدود میں رہتے ہوئے انتہائی ایمان داری اور سچائی سے جواب دونگا۔ لیکن یہ یاد رکھیے گا کہ :

اگر کچھ منہ سے کہتا ہوں مزا الفت کا جاتا ہے
وگر خاموش رہتا ہوں‌ کلیجہ منہ کو آتا ہے

کے مصداق بعض اوقات سچائی میں کچھ پردہ نشینوں کی دل آزاری کا احتمال بھی ہوسکتا ہے بہرحال آپ کے حکم پر سر تسلیم خم ہوگا۔

اکبر سجاد
 
فونٹ

گوکہ میں اردو محفل سے کافی دنوں سے دور رہاہوں خیر اب دوبارہ حاضر
خدمت ہونے کا شرف مل رہا ہے۔امتحانات ميں مصروف ہونے کی وجہ سے فی الحال میں کوئی بات نہیں کرتا ورنہ ذہن اس طرف الجھ جائے گا، یہاں پر کافی سوالات اٹھائے گئے ہیں مگر کسی کا کوئی جواب نہیں ملا ہے۔ میرے خیال میں مجھے بھی یہاں کچھ پیش کرنا چاہیے مگر امتحانات میں سے جیسے ہی فراغت ملے گی حاضر ہوجاؤں گا۔ مجھے بھی اندر کی کافی باتوں پتہ چونکہ محسن کے بعد پاک نستعلیق میرے پاس تھا لہٰذا اردو ویب کے ممبر ہونے کے ناطے مجھے بھی خدائے بزرگ و برتر کو حاضر ناظر جان کر حقیقت کو سامنے لانا چاہیے تاکہ کسی کو کوئی ابہام نہ ہو۔ سر محسن کو غالبا مارچ 2007 میں مشین ٹرانسلیشن کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا اس کے بعد فونٹ کا شعبہ میرے پاس تھا۔ لہٰذا اگر تھوڑا انتظار کیا جائے تو بہتر ہوگا۔ فونٹ کے معاملات کے بارے میں سوالات محسن سے نہ پوچھے جائیں۔
اور یہ کہ تمام سوالات مرکز کے کرتا دھرتاؤں سے پوچھے جائیں ایک اور گزارش کہ ذاتیات سے بالاتر ہوکر حقائق کو سامنے لانا چاہیے۔
کونو مع الصٰدقین
 

دوست

محفلین
مشین ٹرانسلیشن؟ کرلپ والے بھی اسی پر کام کررہے ہیں انھوں‌ نے تو ایک عدد سافٹویر بھی جاری کیا ہے جو جھوٹا سچا ترجمہ کرتا ہی ہے سوال یہ ہے کہ مقتدرہ والے اس سلسلے میں کیا کررہے ہیں۔
 

اکبر سجاد

محفلین
بہت خوب! واقعی سولنگی صاحب آخری سال میں فانٹ پر کام کرتے رہے ہیں۔ ان کی بات واقعی وزن رکھتی ہے۔ دیکھیں گے کہ وہ کس حد تک سچائی سے کام لیتے ہیں۔ کیونکہ میری چالیس سالہ زندگی کا لوگوں کے ساتھ میل جول کے بعد نچوڑ یہ ہے کہ:
انسان: ایک عقل مند مشین ہے جو ہمیشہ مصلحت کا شکار رہتا ہے۔
کمپیوٹر: ایک بے وقوف مشین جو ہمیشہ سچ بولتی ہے۔
اکبر سجاد
 

shoaibnawaz

محفلین
بہت خوب! واقعی سولنگی صاحب آخری سال میں فانٹ پر کام کرتے رہے ہیں۔ ان کی بات واقعی وزن رکھتی ہے۔ دیکھیں گے کہ وہ کس حد تک سچائی سے کام لیتے ہیں۔ کیونکہ میری چالیس سالہ زندگی کا لوگوں کے ساتھ میل جول کے بعد نچوڑ یہ ہے کہ:
انسان: ایک عقل مند مشین ہے جو ہمیشہ مصلحت کا شکار رہتا ہے۔
کمپیوٹر: ایک بے وقوف مشین جو ہمیشہ سچ بولتی ہے۔
اکبر سجاد
اور اکبر سجاد صاحب اس سلسلے میں عظیم انسان ہونے کا عملی ثبوت ہیں۔:grin:
 
Top