عاطف بٹ
محفلین
شاہ عبداللہ نے مصر میں غاصب فوج کے بہیمانہ اقدامات کی مذمت کی بجائے ان کی حمایت کی جو بات کی ہے اس پر تو میں بھی سیخ پا ہوں اور اس حمایت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں مگر میں کہتا ہوں کہ ہر بات کو شیعہ سنی جھگڑوں اور مسلکی بحثوں کی طرف نہ لیجایا جائے۔ فکری و نظری اختلافات کو زندگی کا حسن سمجھتے ہوئے ایک دوسرے کا گلا کاٹنے کی بجائے گلے ملا جائے اور ہاتھ تھام کر چلا جائے کہ اتحاد و یگانگت ہی میں مسلم امہ کے مسائل کا حل پوشیدہ ہے۔عاطف بھائی۔۔ سعودی عرب کی بات اس تناظر میں شروع ہوئی تھی کہ شاہ عبداللہ نے مصر کے موجودہ حالات کی یعنی ان تمام مظالم کی تایید کی ہے۔۔۔ اور اس کے لیے ان کے اپنے نیوز چینل العربیہ کی خبر بطور دلیل پیش کی تھی۔۔۔ ۔
لیکن یار لوگ سعودیہ کے اس منحوس کردار کی مذمت کرنے کے بجائے۔۔۔ اس کے دفاع میں لنگوٹی کس کے میدان میں نکل آئے ہیں۔۔۔
بات مصر کے حوالے سے ہی ہو رہی تھی۔۔۔ اور اسی تناظر میں جب اقوام متحدہ کی کسی نے بات کی تو ہم نے او آئی سی کے کردار کے حوالے سے بھی بات کی۔۔۔
اب اس میں کوئی چیز غلط ہے تو۔۔۔ آپ فرمائیے۔۔۔ مہربانی۔۔۔
آخری تدوین: