مصر اخوان المسلمین کے دھرنوں کا کریک ڈاون، سینکڑوں جاں بحق اور ہزاروں زخمی!

زرقا مفتی

محفلین
لیکن سوال یہ ہےکہ ہم امریکہ سے امیدیں کیوں باندھے کھڑے ہیں۔۔۔
مسلم ممالک کی تنظیم او آیی سی کہاں مر گئی ہے؟؟ سب سے زیادہ تو اس کو کردار ادا کرنا چاہیے۔۔
میں نے تو پہلے ہی لکھا کہ مسلمانوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔ دُنیا کو نئی غیر جانبدار بین الاقوامی تنظیم یا نئے بین الاقوامی قوانین کی بھی ضرورت ہے ۔ مگر تبدیلی لانے کے لئے اتحاد و اتفاق ضروری ہے ۔
مجھے یا ہم میں سے کسی کو بھی امریکہ سے اُمید نہیں ۔ فواد صاحب نے یہاں صدر اوبامہ کا پیغام چسپاں کیا تو ہم نے بھی ایک بالواسطہ پیغام دیا۔
 
حسینی

یقینا آج سب سے زیادہ ضرورت اسی امر کی ہے مسلمان متحد ہوں۔۔۔ کاش ایسا ہو تو ہمارے سارے مسائل دنوں میں حل ہوں۔۔۔ لیکن کام بہت مشکل ہے۔
دنیا میں سب سے زیادہ وسائل مسلم ممالک کے پاس ہیں۔۔۔ اگر یہ اپنے تیل اور گیس کو ہی ہتھیار کے طور پر استعمال کریں تو دو دن میں سارے مسائل ختم ہوں گے۔۔
لیکن امریکہ کی غلامی کی جو عادت سی ہوگئی ہے۔۔۔ تو اس سے نکلنا اتنا آسان نہیں۔۔۔
 
او آئی سی کے کرتا دھرتا خود نہیں چاہتے کہ خلافت کی بات کسی بھی صورت میں سامنے آئے۔ سعودی عرب کے حکمرانوں کو جن عیاشیوں اور اقتدار کی لت لگ چکی ہے وہ مسلم امہ کی یکجہتی کی قیمت پر اس سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں، یا وہ قطعی کسی ترقی پسند گروہ کو اسلام کے ٹھیکیدار کے طور پر نہیں دیکھ سکتے۔ اسلام ان کے نزدیک انہی کے در کی لونڈی ہے۔
 
سید ذیشان

او آئی سی کہیں نہیں مری، مطالعہ پاکستان کی کتابوں میں زندہ و تابندہ ہے۔ اگر آپ کی مراد مسلمان ممالک کی "تنظیم" (oh I see) سے ہے تو وہ ڈھونڈھنے پر بھی نہیں ملے گی۔ :)
 
آخری تدوین:

حسان خان

لائبریرین
او آئی سی، اتحادِ عرب، حتیٰ کہ اقوامِ متحدہ بھی سب ناتواں تنظیمیں ہیں۔ امریکہ کی مرضی اور آشیرواد کے بنا شاید ہی کچھ کہیں ہوتا ہو۔
مثلاً اقوامِ متحدہ تا حال اسرائیل کے خلاف ایک سو تیس سے زیادہ قراردادیں پاس کر چکی ہے، لیکن اسرائیل کی ذات پر کچھ اثر نہیں پڑا۔۔۔
 
حسینی

محفلین
مرسی کے حامی اخوانی قاہرہ کی مسجد فتح میں جمع تھے۔۔۔ جن کو مصری امن کے لوگوں نے جبرا نکال دیا ہے۔۔۔۔

مسجد فتح کے واقعات میں اخوان المسلمین کے مرشد عام کا بیٹا بھی مارا جا چکا ہے۔۔۔۔

قرضاوی کا فتوی ہے کہ "مصر میں احتجاج فرض عینی ہے"۔

جبکہ مصر کے وزیر اعظم نے اخوان المسلمون تنظیم کو تحلیل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔۔ ( نہیں معلوم یہ کام کیسے کیا جاتا ہے؟؟؟)

بہر حال حالات بہت گھمبیر ہیں۔۔۔۔
 
حسینی

محفلین
او آئی سی کے کرتا دھرتا خود نہیں چاہتے کہ خلافت کی بات کسی بھی صورت میں سامنے آئے۔ سعودی عرب کے حکمرانوں کو جن عیاشیوں اور اقتدار کی لت لگ چکی ہے وہ مسلم امہ کی یکجہتی کی قیمت پر اس سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں، یا وہ قطعی کسی ترقی پسند گروہ کو اسلام کے ٹھیکیدار کے طور پر نہیں دیکھ سکتے۔ اسلام ان کے نزدیک انہی کے در کی لونڈی ہے۔

آپ کے منہ سے۔۔۔۔ سوری قلم سے یا کی بورڈ سے یہ باتیں بہت اچھی لگ رہی ہیں۔۔۔۔
 
یقینا آج سب سے زیادہ ضرورت اسی امر کی ہے مسلمان متحد ہوں۔۔۔ کاش ایسا ہو تو ہمارے سارے مسائل دنوں میں حل ہوں۔۔۔ لیکن کام بہت مشکل ہے۔
دنیا میں سب سے زیادہ وسائل مسلم ممالک کے پاس ہیں۔۔۔ اگر یہ اپنے تیل اور گیس کو ہی ہتھیار کے طور پر استعمال کریں تو دو دن میں سارے مسائل ختم ہوں گے۔۔
لیکن امریکہ کی غلامی کی جو عادت سی ہوگئی ہے۔۔۔ تو اس سے نکلنا اتنا آسان نہیں۔۔۔

لگا رہو بیٹے
اگر اتنا درد ہے تو ایران سے کیوں نہیں کہتے کہ اپنے تیل کے ذخائر مسلمانوں کے لیے وقف کردے۔ مگروہ پہلے ہم سنیوں کو مسلمان تو مانے۔
 
یار لوگ شاید او ائی سی کو شاید سپر پاور سمجھتے ہیں
او ائی سی کے پاس نہ طاقت ہے نہ اخیتار نہ ہی اسکا مقصد ہے کہ اسلامی ملکوں میں فوج بھجواسکے
 
میں نے تو پہلے ہی لکھا کہ مسلمانوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔ دُنیا کو نئی غیر جانبدار بین الاقوامی تنظیم یا نئے بین الاقوامی قوانین کی بھی ضرورت ہے ۔ مگر تبدیلی لانے کے لئے اتحاد و اتفاق ضروری ہے ۔
مجھے یا ہم میں سے کسی کو بھی امریکہ سے اُمید نہیں ۔ فواد صاحب نے یہاں صدر اوبامہ کا پیغام چسپاں کیا تو ہم نے بھی ایک بالواسطہ پیغام دیا۔

مسلمان ابھی متحد نہین ہوسکتے نہ ہی وہ کوئی بین الاقوامی تنظیم بناسکتے ہیں نہ ہی کوئی قانون۔ وہ تو اپنے فقہی معاملے کو حل نہیں کرسکتے۔

امریکہ اپنے مفاد کے لیے کام کرتا ہے ظاہر ہے وہ اپ کے فائدے کے لیے کیوں کام کرے گا۔ اس وقت ضرورت ہے مسلمان قوم کو اپنےاندر موجود ایجنٹز کو پہچاننے کی ضرورت ہے جو مسلمانوں کو مسلمانوں سے بدظن کرنے کی کوششں کررہے ہیں ۔ دینی طبقے کو برا بھلا کہتے ہیں ۔ برادر اسلامی ممالک میں کیڑتے نکالتے ہیں ۔ وہ ممالک جو ہمارےمحسن ہیں۔
 
عاطف بٹ

محفلین
لگا رہو بیٹے
اگر اتنا درد ہے تو ایران سے کیوں نہیں کہتے کہ اپنے تیل کے ذخائر مسلمانوں کے لیے وقف کردے۔ مگروہ پہلے ہم سنیوں کو مسلمان تو مانے۔
خان صاحب، میں اب تک خاموشی سے اس دھاگے کو پڑھ رہا تھا مگر اب آپ، حسینی اور شیعہ سنی کے جھگڑے چھیڑنے والے دوسرے لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ خدارا یہ بحث کسی الگ لڑی میں چھیڑ لیں اور یہاں صرف مصر میں ہونے والے بہیمانہ ظلم و تشدد کی بات کریں۔ مجھے تو سمجھ نہیں لگتی کہ آپ لوگ ہر بات میں شیعہ سنی کا جھگڑا کیوں اٹھا لاتے ہیں؟ خمینی صاحب سے منسوب ایک بات مجھے بےحد پسند ہے کہ ’تم ہاتھ کھولنے اور باندھنے پر جھگڑ رہے ہو اور دشمن تمہارے ہاتھ کاٹنے کی فکر میں لگا ہوا ہے۔‘ میں آپ لوگوں سے اقبال کے الفاظ میں یہی کہوں گا:
اے کہ نشناسی خفی را از جلی ہشیار باش
اے گرفتارِ ابوبکر و علی ہشیار باش​
 
اپ پڑھ لیں حسینی کے شروع کردہ اس دھاگے کو شروع سے ان کی یہی کوشش ہے کہ کسی طرح سعودی عرب کو معطون کیا جائے۔

میں بھی یہی چاہتا ہوں کہ اس میں صرف مصر میں ہونے والے مظالم کی مذمت ہو۔ ہمارا دل پہلے ہی دکھی ہے مگر یار لوگ بات بے بات سعودی سعودی شروع کردیتے ہیں۔ ان کا بس نہیں چلتا کہ سعودی پر حملہ کردیں۔بدقسمتی سے چاہے فلسطین ہو یا لبنان یا شام یا مصر یا بحرین یا عراق یا افغانستان یا پاکستان۔ جتنے بھی معاملات ہیں ان میں اپ کو کچھ چیزیں مشترک نظر ائییں گی۔ امریکہ-اسرائیل-ایران۔
 
وہ سعودی عرب سے پیچھے نہیں رکتے اور آپ سیدھا ایران پہنچ کر دم لیتے ہیں۔ خدارا بس کریں اور اس لڑی کو مصری مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے حوالے سے بات چیت تک محدود رکھیں!
 
بلکل درست

نہ اب سعودی پر کوئی بات کرے نہ ہم ایران پر
 
آخری تدوین:

زرقا مفتی

محفلین
مسلمان ابھی متحد نہین ہوسکتے نہ ہی وہ کوئی بین الاقوامی تنظیم بناسکتے ہیں نہ ہی کوئی قانون۔ وہ تو اپنے فقہی معاملے کو حل نہیں کرسکتے۔

امریکہ اپنے مفاد کے لیے کام کرتا ہے ظاہر ہے وہ اپ کے فائدے کے لیے کیوں کام کرے گا۔ اس وقت ضرورت ہے مسلمان قوم کو اپنےاندر موجود ایجنٹز کو پہچاننے کی ضرورت ہے جو مسلمانوں کو مسلمانوں سے بدظن کرنے کی کوششں کررہے ہیں ۔ دینی طبقے کو برا بھلا کہتے ہیں ۔ برادر اسلامی ممالک میں کیڑتے نکالتے ہیں ۔ وہ ممالک جو ہمارےمحسن ہیں۔
آپ اتحاد بین المسلمین کے قائل نہیں تو نہ سہی ۔ امریکہ کی حمایت، خوشامد ، یا فرمانبرداری سے مسلمانوں کا کچھ بھلا نہیں ہونے والا۔ مسلمانوں کے درمیان سازشی عناصر کس کے زرخرید ہیں یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں
بڑی طاقتوں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کو مصر میں غیر مسلح انسانوں کی ہلاکتوں کی مذمت کرنی چاہیئے اور ان کے ذمہ داروں کو حُسنی مبارک کی طرح پابند سلاسل کروانا چاہیئے
 
حسینی

محفلین
لگا رہو بیٹے
اگر اتنا درد ہے تو ایران سے کیوں نہیں کہتے کہ اپنے تیل کے ذخائر مسلمانوں کے لیے وقف کردے۔ مگروہ پہلے ہم سنیوں کو مسلمان تو مانے۔

یقینا ایران تیل کی دولت سے آئے پیسوں سے ہی مقاومتی بلاک کی مدد کر رہا ہے۔۔۔۔ چاہے وہ حزب اللہ ہو یا حماس یا جہاد اسلامی۔۔۔۔
جہاں تک سنیوں کو مسلمان ماننے کی بات ہے الحمد للہ ایران ہر اس شخص کو مسلمان مانتا ہے جو شہادتین منہ سے جاری کرے۔۔۔ الحمد للہ ایران نے آج تک کسی کی تکفیر نہیں کی۔۔۔
یہ تکفیری ٹولہ ُ آپ کو مبارک ہو۔۔۔۔۔
 
حسینی

محفلین
یار لوگ شاید او ائی سی کو شاید سپر پاور سمجھتے ہیں
او ائی سی کے پاس نہ طاقت ہے نہ اخیتار نہ ہی اسکا مقصد ہے کہ اسلامی ملکوں میں فوج بھجواسکے

ہم تو بھی اسی بات کا رونا رو رہے ہیں۔۔۔ اگر آپ کو بات کی سمجھ آئی ہو۔۔۔۔
او آئی سی کے پاس طاقت بھی ہونی چاہیے تھی۔۔۔ اختیار بھی ہونا چاہے تھا۔۔۔ اور اسلامی ملکوں کے مسائل حل کرنے کے لیے سوچ اور تدبیر ِ بھی۔۔۔
لیکن۔۔۔ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے۔۔۔
 
حسینی

محفلین
خان صاحب، میں اب تک خاموشی سے اس دھاگے کو پڑھ رہا تھا مگر اب آپ، حسینی اور شیعہ سنی کے جھگڑے چھیڑنے والے دوسرے لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ خدارا یہ بحث کسی الگ لڑی میں چھیڑ لیں اور یہاں صرف مصر میں ہونے والے بہیمانہ ظلم و تشدد کی بات کریں۔ مجھے تو سمجھ نہیں لگتی کہ آپ لوگ ہر بات میں شیعہ سنی کا جھگڑا کیوں اٹھا لاتے ہیں؟ خمینی صاحب سے منسوب ایک بات مجھے بےحد پسند ہے کہ ’تم ہاتھ کھولنے اور باندھنے پر جھگڑ رہے ہو اور دشمن تمہارے ہاتھ کاٹنے کی فکر میں لگا ہوا ہے۔‘ میں آپ لوگوں سے اقبال کے الفاظ میں یہی کہوں گا:
اے کہ نشناسی خفی را از جلی ہشیار باش
اے گرفتارِ ابوبکر و علی ہشیار باش​

عاطف بھائی۔۔ سعودی عرب کی بات اس تناظر میں شروع ہوئی تھی کہ شاہ عبداللہ نے مصر کے موجودہ حالات کی یعنی ان تمام مظالم کی تایید کی ہے۔۔۔ اور اس کے لیے ان کے اپنے نیوز چینل العربیہ کی خبر بطور دلیل پیش کی تھی۔۔۔۔
لیکن یار لوگ سعودیہ کے اس منحوس کردار کی مذمت کرنے کے بجائے۔۔۔ اس کے دفاع میں لنگوٹی کس کے میدان میں نکل آئے ہیں۔۔۔
بات مصر کے حوالے سے ہی ہو رہی تھی۔۔۔ اور اسی تناظر میں جب اقوام متحدہ کی کسی نے بات کی تو ہم نے او آئی سی کے کردار کے حوالے سے بھی بات کی۔۔۔
اب اس میں کوئی چیز غلط ہے تو۔۔۔ آپ فرمائیے۔۔۔ مہربانی۔۔۔
 
حسینی

محفلین
اپ پڑھ لیں حسینی کے شروع کردہ اس دھاگے کو شروع سے ان کی یہی کوشش ہے کہ کسی طرح سعودی عرب کو معطون کیا جائے۔
۔بدقسمتی سے چاہے فلسطین ہو یا لبنان یا شام یا مصر یا بحرین یا عراق یا افغانستان یا پاکستان۔ جتنے بھی معاملات ہیں ان میں اپ کو کچھ چیزیں مشترک نظر ائییں گی۔ امریکہ-اسرائیل-ایران۔
اس خبرکے حوالے سے آپ کی کیا رائے ہے۔۔۔
http://english.alarabiya.net/en/New...lares-support-of-Egypt-against-terrorism.html

اب بھی آپ شاہ عبد اللہ کے گن گاتے رہیں تو آپ کی مرضی۔۔۔۔
 
Top