مصر اخوان المسلمین کے دھرنوں کا کریک ڈاون، سینکڑوں جاں بحق اور ہزاروں زخمی!

حسینی

محفلین
مصر میں اخوان المسلمین کے میدان رابعہ عدویہ اور میدان النہضہ میں ایک مہینے سے جاری دھرنوں کو آج علی الصبح ختم کرنے کی کوشش کی ہے۔ جس میں اب تک کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق ۱۲۴ اخوان المسلمین کے ارکان جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہیں۔ جبکہ خود اخوان کے ذرائع کے مطابق ۲۲۰۰ ہلاکتوں اور ۱۰ ہزار تک زخمیوں کا دعوی کر رہے ہیں۔

جبکہ دوسری طرف حکومتی ذرائع نے اپنی صفوں میں بھی ہلاکتوں اور زخمیوں کا اعلان کرتے ہوتے ہوئے مصر میں ایک ماہ کے لیے ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔

http://www.alalam.ir/news/1505211



 

حسینی

محفلین
ہم فوج کی طرف سے اس ظالمانہ اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ اللہ تمام مسلمانوں کو آپس کے اختلافات سے بچائے۔
جبکہ دوسری طرف اخوان کے رہنماوں کی بھی بھاری ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سوچ اور بصیرت سے کام لیں اور ہٹ دھرمی سے بچے۔
کتنا ارزاں ہو گیا مسلماں کا لہو!!!
 
حد ہو گئی ہے خساست و رزالت کی ۔
آج تو عالمی میڈیا نے بھی بےشرمی کی ساری حدیں توڑ دی ہیں ۔
بی بی سی اور سی این این نے ابھی تک صرف ٩٤ لوگوں کے مرنے کی خبر ددی ہیں
جبکہ ٣٠٠٠ سے زائد لوگ شہیددہو چکے ہیں ۔
دنیا کے بےشرم ملکوں کی مجرمانہ خاموشی اور عرب ممالک کی غداری دنیا دیکھ رہی ہے۔
تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی تمہیں ۔
عیاشو ! سن لو کان کھول کے اور یہ بھی جان رکھو یہ لہر آج نہیں تو کل تمہیں بھی اپنی لپیٹ میں ضرور لے گی ۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

حسان خان

لائبریرین
پچھلے تین سالوں سے مصر میں عجیب سین چل رہا ہے۔ پتا نہیں اس ملک کا کیا بنے گا۔
حسنی مبارک کے جانے کے بعد امید جاگی تھی کہ سب سے بڑے عرب ملک میں بھی اب جمہوری روایات پھلیں پھولیں گی اور ملک سیاسی بلوغت کی جانب گامزن ہو گا، لیکن فی الحال تو ایسا کچھ ہوتا نظر نہیں آ رہا۔
 
پچھلے تین سالوں سے مصر میں عجیب سین چل رہا ہے۔ پتا نہیں اس ملک کا کیا بنے گا۔
حسنی مبارک کے جانے کے بعد امید جاگی تھی کہ سب سے بڑے عرب ملک میں بھی اب جمہوری روایات پھلیں پھولیں گی اور ملک سیاسی بلوغت کی جانب گامزن ہو گا، لیکن فی الحال تو ایسا کچھ ہوتا نظر نہیں آ رہا۔

کہاں سے نظر آئے گا جب چاروں طرف سے عیار مکار اور فسادی گھات لگائے بیٹھے ہیں۔
 

حسینی

محفلین
کہاں سے نظر آئے گا جب چاروں طرف سے عیار مکار اور فسادی گھات لگائے بیٹھے ہیں۔
ازہر شریف کے بارے کیا رائے ہے؟؟
حزب النور السلفی کے بارے کیا کہتے ہیں۔
مجھے تو لگ رہا ہے مصر کو شیخ حسن شحاتہ کی بددعا لگی ہے جن کو اور ان کے چار ساتھیوں کو ہزاروں متشدد سلفیوں نے ڈنڈوں سے مار مار کے شہید کیا تھا اور ان کی لاشوں کو گلی کوچوںمیں رسیوں کے ساتھ گسھیٹا تھا۔۔ جس کے کچھ دنوں کے بعد مرسی کا دھڑام تختہ ہوا تھا۔۔
 

حسان خان

لائبریرین
مجھے تو مصری فوج کے کردار نے سب سے زیادہ مایوس کیا ہے۔ سرحدوں پر تو پٹتے رہے ہیں لیکن اپنی ہی عوام کو فتح کرنے کا ہنر خوب جانتے ہیں۔
 

حسینی

محفلین
مجھے تو مصری فوج کے کردار نے سب سے زیادہ مایوس کیا ہے۔ سرحدوں پر تو پٹتے رہے ہیں لیکن اپنی ہی عوام کو فتح کرنے کا ہنر خوب جانتے ہیں۔
لیکن فوج نے مہلت بھی تو بہت زیادہ دی اور مختلف ذرائع سے مذاکرات بھی کرتے رہے لیکن کامیابی نہیں ملی۔ ابھی کچھ دیر پہلے مصر کے موجودہ وزیر داخلہ نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کے اب تک 49 اہل کار مارے گئے ہیں۔ ان کے مطابق وہ لوگ اس دھرنے کو آنسو گیس اور پانی کے پریشر وغیرہ کے ذریعے ختم کرنا چاہتے تھے لیکن اخوانی بڑی بڑی عمارتوں کی چھتوں پر سے پولیس پر گولی چلانے لگے اور پولیس مجبور ہوگئ ۔
 

حسان خان

لائبریرین
کچھ بھی ہو، لیکن سیاست میں مداخلت کرنے والی اور اپنے ہی لوگوں کو 'فتح' کرنے والی فوج کے لیے دل میں ہمددی پیدا نہیں ہو پاتی۔
پس نوشت: اخوان المسلمین سے نظریاتی اختلاف اپنی جگہ، لیکن یہاں میری ہمدردیاں اُنہی کے ساتھ ہیں۔
 
آخری تدوین:
یہ تصویر مصر کے حالات کی سنگینی کی بلکل ٹھیک ٹھیک عکاسی کرتی ہے ۔۔۔ کہ اب اخوانی بھی سینہ ٹھوک کر سامنے آگئے ہیں۔۔۔ اللہ رحم کرے۔۔
article-2392992-1B4AA01E000005DC-551_964x632.jpg
 

حسینی

محفلین
بہرحال مصر کا مستقبل بہت حد تک خطرناک ہے۔۔ اخوان مرسی کی واپسی سے کم پر راضی نہیں ہے۔۔۔ مرسی نے بھی جیل سے بھوک ہڑتال کی دھمکی ہے۔۔
جبکہ فوج بھی اپنے موقف پر مصر ہے جس کو ازہر شریف اور کچھ سلفی پارٹیز کی پشت پناہی حاصل تھی۔۔۔
آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا؟؟؟
 

حسان خان

لائبریرین
جبکہ فوج بھی اپنے موقف پر مصر ہے جس کو ازہر شریف اور کچھ سلفی پارٹیز کی پشت پناہی حاصل تھی۔۔۔
ازہر والوں اور اخوان میں اختلافات کیوں ہیں جبکہ دونوں ہی سیاسی اسلام پسند ہیں اور ظاہراَ ایک ہی نظریہ رکھتے ہیں؟
 
جنرل السیسی کو امریکہ کی براہ راست مدد حاصل ہے
بغیر امریکی مدد کے السیسی کبھی بھی مصرمیں خون کی ہولی نہیں کھیل سکتا تھا۔

یہی کام شام کی شیطانی حکومت بشار اور حزب الشیاطین شام میں کررہی ہے۔ اللہ مسلمانوں کی شام میں اور مصر میں حفاظت فرمائے۔
 
Top