ایچ اے خان
معطل
مجھے حیرت ہے بعض دوست دانستہ اس اہم واقعے پر اظہار رائے کے بجائے بات کے رخ کو کہیں اور موڑ رہے ہیں ۔
سوال یہ ہے کہ یہ جمہوریت پسند جو ایک منتخب صدر کے حامی ہیں اپنے صدر کے حق میں نکلے ہیں ۔ ان کے خلاف یہ تمام کاروائی جاری ہے ۔ کیا یہ صحیح ہے؟
یہاں یہ بات ذہن میں رہے کہ بات صرف اخوان کی نہیں مصری قوم کی ہے ۔ اور ایک منتخب صدر کی جسے مصری کے پچاس فیصد سے زیادہ ووٹ ملے ۔ ہم جانتے ہیں کہ اخوان 1928 سے یہ مظالم سہتی آئی ہے لیکن یہ مناظر کبھی کسی نے نہیں دیکھے ۔ یہ مناظر قوم کے ہیں ۔ تنظیم کے نہیں ۔ اور کسی تنظیمی اور اخوانی قیادت کے حوالے سے نہیں بلکہ جمہوریت اور منتخب صدر کے حوالے سے ہیں ۔ مستقبل کا حال اللہ کو معلوم ہے لیکن ہم تاریخ کی روشنی میں پورے یقین سے کہ سکتے ہیں کہ فوج ، فوج کو فتح کرتی ہے قوم کو نہیں ۔
یہ درست ہے
ایک قوم کی امریکی ایجنٹز سے لڑائی ہے۔