مصطفیٰ دہشت گرد ہے

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ کے دل میں خیال آیا ہو گا کہ ڈنڈی ماری ہے ہم نے، اس لیے وضاحت دے دی۔ ورنہ آپ تو اڑتی چڑیا۔۔۔ :)
اب جو بندہ محاورہ ہی ادھورا چھوڑ دے گا وہ کیا جانے کہ ہمارے دل میں خیال آیا یا یقین کہ ڈنڈی ماری آپ نے۔
خیر ۔۔۔
 
علی وقار

محفلین
شاید آپ نسیم حجازی جیسے مصنفین کا تذکرہ کر رہے ہیں۔ ویسے کہہ آپ صحیح رہے ہیں۔ اب کبھی ساس بھی بہو تھی اور کبھی ہم کبھی تم جیسے ڈراموں کا دور دورہ ہے۔ زیادہ طویل اور زیادہ مشکل بات لوگ ویسے بھی سمجھ نہیں پاتے۔ رومانس، تھریلر یا سائنس فکشن وغیرہ زیادہ شوق سے آج کے لوگ پڑھتے ہیں۔ اصلاحی مضامین اب لوگ نہیں پڑھتے چاہے براہ راست ہوں یا فکشن کی صورت میں۔ اب لوگ کسی کا کوئی سچا واقعہ چاہے عام سا ہی کیوں نہ ہو غور سے سنتے ہیں۔
جی ہاں۔ نسیم حجازی سے لے کر ممتاز مفتی تک، اُن سے بھی پہلے کئی ادیب تھے؛ بعد میں بھی آئے۔ یہ ایک خاص طبقے میں مقبول ہوئے۔ دراصل، فکشن میں جھوٹ اور سچ کی آمیزش ہو جاتی ہے، یا اس کا امکان بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے، اس لیے مجھے ذاتی طور پر، یہ انداز زیادہ پسند نہیں کہ سنجیدہ موضوعات کو قصے کہانی کی صورت میں بیان کیا جائے۔ ابتداً اس میں لوگ دلچسپی لیں گے، تاہم، جلد ہی اکتا جائیں گے کیونکہ اصلاحی ادب کا یہ خاصا ہے۔

گو کہ اس بات کا آپ سے کوئی تعلق نہیں، ضمناً بات آ گئی ہے کہ ایک اور مضحکہ خیز صورت حال یہ سامنے آ رہیہے کہ اب تو مساجد میں ایسے ایسے نام نہاد علمائے کرام کا ظہور ہو چکا ہے جو کہ دینی معاملات کو بھی مزاح کے پیرائے میں بیان کرتے پھر رہے ہیں اور سننے والوں سے داد کے طلب گار دکھائی دیتے ہیں۔
 
نور وجدان

آپ کے پسندیدہ مصنف کونسے ہیں؟
 
علی وقار

محفلین
آپ کے پسندیدہ مصنف کونسے ہیں؟
منٹو کے نظریات سے اختلاف ہو سکتا ہے مگر جاندار تحریر ہے اُن کی۔ اس کے علاوہ، انتظار حسین، غلام عباس، قاسمی (احمد ندیم قاسمی) کو پڑھا۔ گلزار کی تحاریر بہت پسند ہیں۔ اور بھی کئی مصنفین ہیں جن کے نام فی الوقت ذہن میں نہیں۔ افسانے زیادہ پڑھے ہیں، ناول کم۔
 
اربش علی

نور وجدان صاحبہ کا بھی نام لے لیتے۔ اتنی کنجوسی😁
 
نور وجدان

لائبریرین
منٹو کے نظریات سے اختلاف ہو سکتا ہے مگر جاندار تحریر ہے اُن کی۔ اس کے علاوہ، انتظار حسین، غلام عباس، قاسمی (احمد ندیم قاسمی) کو پڑھا۔ گلزار کی تحاریر بہت پسند ہیں۔ اور بھی کئی مصنفین ہیں جن کے نام فی الوقت ذہن میں نہیں۔ افسانے زیادہ پڑھے ہیں، ناول کم۔
افسانہ چھوٹا ہوتا ہے اس لیے؟
 
علی وقار

محفلین
سید رافع ایک بات ضرور کہوں گاکہ آپ کی تحاریر یوٹیوب، واٹس ایپ پر چل سکتی ہیں، اس حوالے سے میرا زیادہ تجربہ نہیں۔ آپ نے اشارتاً اس کا تذکرہ کیا ہے۔ ممکن ہے آپ درست فرما رہے ہوں۔ ایک زمانے سے سوشل میڈیا سے دور ہوں، اس لیے ممکن ہے کہ آپ کی بات زیادہ درست ہو۔
 
Top