مصطفی جاگ گیا ہے - تبصرے

علی وقار

محفلین
دیکھیں اخلاق تعلقات بڑھانے کے لیے ہوتے ہیں۔ نامعلوم آپ ہر ایک سے کیوں تعلق بڑھانا چاہتے ہیں؟ پھر کیامیں سب کو اپنے نزدیک بلا کر ان کے ساتھ ہنسی مذاق کروں گا یا گپ شپ کروں گا؟ یا ان سے مالی یا دیگر منفعت حاصل کروں گا؟ اس طرح کے سب سے بہترین اخلاق تجار کے ہوتے ہیں تاکہ تجارت بڑھے۔

سخت بات وہ کیا ہوتی ہے؟ یہ کہ کسی کو تم کہہ کر مخاطب کر لیا جائے؟ یا کم فہمی ظاہر ہونے کے بعد اسے کم عقل کہہ دیا جائے؟ ایسی تکلف آپ ہی روا رکھیں اور سب کو خوش رکھیں۔
یعنی کہ آپ نے اشاروں کنایوں میں ٹریڈنگ کے گُر بھی عطا کر دیے۔ آپ کی کون کون سی بات یاد رکھوں گا سر۔
 
آخری تدوین:

اربش علی

محفلین

علی وقار

محفلین
شاید یہ جناب کسرِ نفسی سے کام لیتے ہوئےاپنے آپ ہی کو کہہ رہے ہیں، ورنہ ان کے مطابق تو ان کا کام محبت کی ترویج ہے، کسی اور کو کیوں کر یہ لقب دیں گے۔😁
حالیہ تاریخ میں تو مرشدی نے کسرِ نفسی کا ادنیٰ سا مظاہرہ بھی نہ کیا۔
میرے اندازے کے مطابق، روفی بھائی کو ہی کہا ہو گا۔ مرشد ان سے سخت بدظن ہیں۔ :)
 
افسوس کہ دوسروں کی طرح میں بھی آپ کے اصل پیغام کو سمجھنے سے قاصر ہوں-
میں تو پکار والے طاہر لبوں کی جانب ہی متوجہ ہوں لیکن آپ کا سارا زور سن کر نہ ماننے والے کی حرمت پر لگا ہوا ہے۔
تمھیں شعور نہیں۔ نا ہی تمھارے ہاتھ کوئی فرقان ہے۔ تم سب کی عزت سے شروع کرو۔ یہاں تک کہ کنعان بن نوح کی کہ نوح نے بہرحال انہیں اپنی کشتی کی طرف پکارا تھا۔میرا زور آپکو فلسفے کے بجائے اصل حقیقت کی طرف متوجہ کرنا ہے جو ہے اخلاص۔ آپ کو توحید جس کی موجودگی میں انسان اس قدر واقف حق ہو جاتا ہے کہ بصیرت نہ کہ برین واشنگ کی وجہ سے اپنی جان تک لٹا دیتا ہے اور ہر تکلیف برداشت کر لیتا ہے، اس سے واقف کرانا ہے۔ اسکے لیے آپ کو سفر شروع کرنا ہو گا۔ زبانی جمع خرچ نہیں۔ پھر آل محمد ص سے محبت کی ضرورت محسوس ہو گی۔ اسی لیے کنعان بن نوح کی سماعت کی خباثت کے بجائے سیدنا نوح ع کی پکار پر فی الحال توجہ رکھنے لیے کہا تھا۔ لیکن آپ ٹہرے فلسفے کے مریض۔

الفاظ کو دیکھنے کا مسئلہ تیسری دفعہ آیا ہے۔ یہی فلسفیانہ ذہن اور منفی سوچ تو آپ کی اصل دشمن ہے۔ اسی نے آپ کا ایمان ایک بونے نما بنا دیا ہے۔ آپ مطلب پر توجہ رکھتے ہیں، مراد کو ہاتھ سے جانے دیتے ہیں۔ جیسے کہ کئی دن سے آل محمد ص کی محبت تو جانے دے رہے ہیں لیکن الفاظ کی گہرائی کو نہیں سمجھ رہے۔ اول تو الفاظ نہیں جملہ دیکھا جاتا ہے۔ اور جملہ نہیں پوری گفتگو دیکھی جاتی ہے۔ لیکن آپ جیسے منفی ذہن کے لڑاکو انسان سے اس دنیا میں فساد ہی آئے گا۔
شاید اب میں آپ کا پیغام سمجھ گیا ہوں۔ آپ نے اپنے آپ کو خودہی اس مقام پر بٹھادیا ہے جہاں پرحق آپ پر بالکل واضح ہو چکا ہے اور باقی تمام لوگ آپ کو بھٹکے ہوئے لگ رہے ہیں۔آپ سرتوڑ کوشش کرکے انہیں گمراہی سے نکالنے کی کوشش کررہےہیں۔
لیکن میرے جیسے اور لوگ آپ سے بحث اس لیے کررہے ہیں کہ سیکھنے اور سکھانے والا عمل جو پوری زندگی جاری رہتا ہے وہ جاری رہے۔
آپ سیکھنے کے عمل سے بہت ہی اوپر جاچکے ہیں
اللہ کے بندے محبت، حقیقت اور اخلاص سے کون انکاری ہے۔ اسی کو تو سیکھنے کی کوشش ہورہی ہے۔ لیکن آپ کو سیکھنے کے عمل سے نفرت ہوگئی ہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مرشد کی بات ڈی کوڈ کرنا آسان نہیں۔

چلیں شروع کرتے ہیں:

سید عمران تو ہو نہیں سکتے۔ اربش صاحب کا چانس انتہائی کم ہے۔ گُل یاسمین پر شبہ کرنا خطرے سے خالی نہیں۔ چونکہ، یہ اعزاز پانے کے لیے عقل کا ہونا ضروری ہے، چاہے اس کی مقدار آٹے میں نمک کے برابر ہو، سو اس حساب سے میں بھی بچ رہا۔ ایک زمانہ ہوا، عقل کو میں نے لانگ ٹور پر بھجوا رکھا ہے۔ اب دیگر محفلین بشمول خود پر، اور بالخصوص مرشدی پر بھی تنقیدی نگاہ ڈالیے۔
وہی تو ۔۔۔۔ حالانکہ سب کو معلوم بھی ہے مگر پھر بھی ہماری عقل کا تذکرہ کر کر کے، کر کر کے ہمارا دل دکھانے سے پرہیز نہیں کرتے۔ کسی دن گھاس چرتے چرتے ختم ہو گئی اور ہماری عقل واپس آ گئی تو سب سے پہلے نشانے پر روفی بھیا ہوں گے۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ہم تو نامی گرامی بے دماغ ہیں۔
نہ عقل کم نہ زیادہ۔ سرے سے ہے ہی نہیں۔
ماشاء اللّٰه ، کس جرأت سے آپ نے تسلیم کر لیا 😜
کاش صاحبِ لڑی بھی اپنی بے دماغی، کج فہمی اور جس شیطان کی شیطانیت میں گرفتار ہیں، ادراک کر لیں۔
یقیناً رافع قابلِ رحم ہے کیونکہ اس کے خیالات کے اظہار سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کا دماغ اپنا کام کرنے میں نہایت ناکام ہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ماشاء اللّٰه ، کس جرأت سے آپ نے تسلیم کر لیا 😜
کاش صاحبِ لڑی بھی اپنی بے دماغی، کج فہمی اور جس شیطان کی شیطانیت میں گرفتار ہیں، ادراک کر لیں۔
یقیناً رافع قابلِ رحم ہے کیونکہ اس کے خیالات کے اظہار سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کا دماغ اپنا کام کرنے میں نہایت ناکام ہے۔
ہم نے تو جراءت دکھا دی۔ حقیقت تسلیم کر لینا ہی تو عقلمندی ہے نا روفی بھیا 😂😂
 

اربش علی

محفلین
ہم تو اپنی بات کر رہے ہیں۔ دوسروں کا محاسبہ ہم بھلا کیسے کر سکتے ہیں۔ اپنے اعمال درست کر لیں، وہی بڑی بات ہے ہمارے لیے۔
اس مراسلے سے تویہ ثابت ہوا کہ آپ کا اپنے بارے میں عقل سے محروم ہونے کا دعویٰ بے عقلی پر مبنی ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
سانجھی کا کیا قصور۔ ہ کہاں چھوڑی؟
چائے کے معاملے میں تو ہم کبھی سمجھوتہ کر ہی نہیں سکتے۔
یہی توکہہ رہا ہوں کہ چائے آپ کی چھلکی ہے تو میں اپنی نہیں دوں گا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ دیکھتے ہوئے چائے پی رہا ہوں ۔
اس لیئے دوستی سانجھی ۔۔۔ مگر چائے اپنی اپنی ۔ :shameonyou:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اس مراسلے سے تویہ ثابت ہوا کہ آپ کا اپنے بارے میں عقل سے محروم ہونے کا دعویٰ بے عقلی پر مبنی ہے۔
ہمارے پاس تو کسی کو عقلمند تسلیم کرنے کا فقط ایک ہی امتحان ہے
یعنی
حس کے لیے اشارہ کافی ہو۔
دیکھتے ہیں کہ آپ کے بعد کون آتا ہے اس صف میں۔ 😂
 
Top