معذرت تجھ سے بے انتہا معذرت۔ فاتح الدین بشیر

نور وجدان

لائبریرین
ایک لغزش کا سرنامہ ہے زندگی
آدمیّت کی تھی ابتدا معذرت

دعوے پندار کے سب دھرے رہ گئے
اُس کے آگے فقط اِدِّعا معذرت

میرا آنسو تری معذرت کا سبب
معذرت تجھ سے بے انتہا معذرت

تھا حقیقت کشا پھر بھی دبتا گیا
تیرے شکووں تلے اک گلا معذرت

وقتِ مرگ آ گیا، نعرۂ الفراق!
جسم سے روح کا انخلا، معذرت

میرے پاس لفظ ہی نہیں کیا تعریف کروں ۔اس پر سبحان اللہ کہا جا سکتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔آج دیکھئے نا دن کتنا اچھا گزر رہا ۔۔محفل ء غزل از فاتح :)
 
فاتح

لائبریرین
میرے پاس لفظ ہی نہیں کیا تعریف کروں ۔اس پر سبحان اللہ کہا جا سکتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔آج دیکھئے نا دن کتنا اچھا گزر رہا ۔۔محفل ء غزل از فاتح :)
اس قدر پذیرائی پر بے حد شکریہ۔ آج تو واقعی کرم فرماؤں نے ڈھونڈ ڈھونڈ کر میری غزلیں نکالی ہیں۔
 
نور وجدان

لائبریرین
میں نے بھی سعدیہ سے یہی پوچھا تھا ایک اور غزل کے دھاگے میں :laughing:
سچ پوچھیں۔۔یہ غزلیں مجھے لگتا ہے تنہائی کی کیفیت کا بھرپور فائدہ اٹھاتے لکھیں گئیں ۔ کچھ ایسا جو ہمیں تخیل میں خود لے جاتا ہے ۔۔۔ آپ کی غزل میں وہ بات ہے اگرچہ کچھ لفظ دقیق ہیں میرے لیے مگر یہ آپ کی شاہکار غزلیں ۔۔۔
 
اہلِ محفل سے معذرت کے ساتھ ایک تازہ غزل
ساعتِ وصل اور اتِّقا! معذرت
نعمتِ دید پر اکتفا، معذرت

تجھ سے رشتہ فقط روح کا تھا مگر
کھینچ لائی کہاں اشتہا، معذرت

ایک لغزش کا سرنامہ ہے زندگی
آدمیّت کی تھی ابتدا معذرت

ربطِ دائم ہو تعبیر اس خواب کی
دیکھنا گاہ گاہ التجا معذرت

دعوے پندار کے سب دھرے رہ گئے
اُس کے آگے فقط اِدِّعا معذرت

جب کمالِ محبت پہ فائز ہوا
میں ہوا منکرِ ارتقا، معذرت

میرا آنسو تری معذرت کا سبب
معذرت تجھ سے بے انتہا معذرت

تھا حقیقت کشا پھر بھی دبتا گیا
تیرے شکووں تلے اک گلا معذرت

میرے غم خوار نے تجھ سے بارے مرے
باندھے کیا کیا نہیں افترا معذرت

میرا دیوان مجموعہ آلام کا
ہر ورق شکوۂ ابتلا، معذرت

ہم طرفدار غالب کے ہیں، کب ہوئی
شعر میں میر کی اقتدا، معذرت

جانے مرنے میں تاخیر کیوں ہو گئی
جو بھی تھی علّتِ التوا، معذرت

وقتِ مرگ آ گیا، نعرۂ الفراق!
جسم سے روح کا انخلا، معذرت
فاتح الدین بشیرؔ​

واہ، سبحان اللہ۔ کیا ہی خوبصورت کلام ہے۔
ایک ایک شعر بیت الغزل۔ تین دفعہ پڑھنے کے بعد سوچا، داد دے لوں پھر پڑھتا ہوں۔
بہت اعلٰی جناب۔
ذرا ایک دو ہفتے کی مصروفیات سے باہر نکل آؤں تو آپ کی خوبصورت شاعری کو ڈھونڈ کر پڑھتا ہوں۔
 
جاسمن

لائبریرین
اس قدر تواتر سے معزرتیں پہلی بار پڑھی ہیں۔
اتنی حسین معزرتیں پہلی مرتبہ دیکھی ہیں۔
اتنے گوناگوں(اوں۔۔۔۔ہوں۔۔۔کیا اس لفظ کا یہاں استعمال ٹھیک ہے؟)مواقع پہ ۔۔۔گوناگوں معزرتیں۔ہر رنگ کی،ہر جذبہ کے تحت۔۔۔پہلی بار
اِس قافیہ کا استعمال پہلی بار
اس قدر حسین خیال۔۔۔پہلی بار
مزید تعریف نہیں کر سکتی۔۔۔معزرت،معزرت
 
سارہ خان

محفلین

پہلی دفعہ اس لیئے دیکھی ہیں کہ اب باتوں کی معذرتیں کوئی کرتا نہیں جن باتوں کی انہوں نے کی ہیں ۔۔۔ :LOL:
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
خوبصورت غزل ہے فاتح بھائی ! منفرد! بہت خوب!!

میرا آنسو تری معذرت کا سبب
معذرت تجھ سے بے انتہا معذرت

یہ شعر تو کمال ہے ۔ خالص غزل کا شعر! اس شعر پر تو آپ ہر سخن فہم سےداد لیں گے۔ کیا کہنے!
 
فاتح

لائبریرین
واہ، سبحان اللہ۔ کیا ہی خوبصورت کلام ہے۔
ایک ایک شعر بیت الغزل۔ تین دفعہ پڑھنے کے بعد سوچا، داد دے لوں پھر پڑھتا ہوں۔
بہت اعلٰی جناب۔
ذرا ایک دو ہفتے کی مصروفیات سے باہر نکل آؤں تو آپ کی خوبصورت شاعری کو ڈھونڈ کر پڑھتا ہوں۔
سراسر آپ کی محبت ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
اس قدر تواتر سے معزرتیں پہلی بار پڑھی ہیں۔
اتنی حسین معزرتیں پہلی مرتبہ دیکھی ہیں۔
اتنے گوناگوں(اوں۔۔۔۔ہوں۔۔۔کیا اس لفظ کا یہاں استعمال ٹھیک ہے؟)مواقع پہ ۔۔۔گوناگوں معزرتیں۔ہر رنگ کی،ہر جذبہ کے تحت۔۔۔پہلی بار
اِس قافیہ کا استعمال پہلی بار
اس قدر حسین خیال۔۔۔پہلی بار
مزید تعریف نہیں کر سکتی۔۔۔معزرت،معزرت
شکریہ! شکریہ! شکریہ! :)
گوناگوں (رنگا رنگ یا کئی قسم کی) کا استعمال تو بالکل درست ہے لیکن معذرت کے ہجے غلط ہیں۔ :laughing:
 
فاتح

لائبریرین
خوبصورت غزل ہے فاتح بھائی ! منفرد! بہت خوب!!

میرا آنسو تری معذرت کا سبب
معذرت تجھ سے بے انتہا معذرت

یہ شعر تو کمال ہے ۔ خالص غزل کا شعر! اس شعر پر تو آپ ہر سخن فہم سےداد لیں گے۔ کیا کہنے!
حضور! یہ آپ کا بڑا پن اور حسن نظر ہے۔ سر تا پا ممنون ہوں۔
 
عثمان قادر

محفلین
ساعتِ وصل اور اتِّقا! معذرت
نعمتِ دید پر اکتفا، معذرت

تجھ سے رشتہ فقط روح کا تھا مگر
کھینچ لائی کہاں اشتہا، معذرت

ایک لغزش کا سرنامہ ہے زندگی
آدمیّت کی تھی ابتدا معذرت

ربطِ دائم ہو تعبیر اس خواب کی
دیکھنا گاہ گاہ التجا معذرت

دعوے پندار کے سب دھرے رہ گئے
اُس کے آگے فقط اِدِّعا معذرت

جب کمالِ محبت پہ فائز ہوا
میں ہوا منکرِ ارتقا، معذرت

میرا آنسو تری معذرت کا سبب
معذرت تجھ سے بے انتہا معذرت

تھا حقیقت کشا پھر بھی دبتا گیا
تیرے شکووں تلے اک گلا معذرت

میرے غم خوار نے تجھ سے بارے مرے
باندھے کیا کیا نہیں افترا معذرت

میرا دیوان مجموعہ آلام کا
ہر ورق شکوۂ ابتلا، معذرت

ہم طرفدار غالب کے ہیں، کب ہوئی
شعر میں میر کی اقتدا، معذرت

جانے مرنے میں تاخیر کیوں ہو گئی
جو بھی تھی علّتِ التوا، معذرت

وقتِ مرگ آ گیا، نعرۂ الفراق!
جسم سے روح کا انخلا، معذرت

مہربانی فرما کر کوئی ان مشکل الفاظ کا مطلب بھی بتا دے ۔۔۔۔۔
معذرت کہ میری اردو زبان سے واقفیت واجبی سی ہے ۔۔۔
 
فاتح

لائبریرین
مہربانی فرما کر کوئی ان مشکل الفاظ کا مطلب بھی بتا دے ۔۔۔۔۔
معذرت کہ میری اردو زبان سے واقفیت واجبی سی ہے ۔۔۔
اتِّقا ۔ تقویٰ
اِدِّعا۔ استدعا یا دعویٰ
گاہ گاہ۔ وقت بوقت
افترا۔ بہتان
آلام۔ الم (کرب، دکھ یا رنج) کی جمع
اقتدا۔ تقلید یا پیروی
علّت۔ وجہ یا سبب
نعرۂ الفراق۔ جدائی کے وقت غم میں نکلنے والی آواز
 
Top