معصوم باتیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ظفر احمد

محفلین
بدتمیز نے کہا:
خلوص :p آپ کے لوٹے پن والے خلوص کے ہم قائل ہیں۔

صرف لوٹا کہ کر تم نے بد تمیزی کر دی ساتھ میں چکنا گھڑا بھی کہا ہوتا تو فخر محسوس کرتے۔ رہی بات قدیر کو جوتا لگانے کی وہ تو ظاہر ہے ہم تم دنوں کو ہی جوتے لگانے کا پلان بنا رہے ہیں محالف پارٹی سے مل کر یہ ہوا نا لوٹے پن کا صحیح مظاہرہ
 

بدتمیز

محفلین
کبھی نکالنے کی بات کرتے ہیں کبھی مخالف پارٹی کا ذکر۔ کچھ ہوا بھی ہے اس غبارے میں کہ صرف افواہ ہی ہے؟
یہ نہ ہو آپ کی باتیں پڑھ کر آپ کے خلاف کوئی مخالف دھڑا بن جائے۔
 

ظفر احمد

محفلین
ہوا کے ساتھ ساتھ اس غبارے میں پتھر بھی ہیں جب یہ تمھاری سر پر پھٹے گا تو ساری ہوا نکل جائے گی کیونکہ سر میں بھوسہ ہوتا تو بھوسہ نکلتا پر خالی دماغ سے ہوا ہی نکل سکتی ہے۔

لوٹے ہونے کا یہ ہی فائدہ ہے کہ وہ سب کے ساتھ ہوتا ہے۔ مخالف پارٹی تو اسکے لئے ہوتی ہی نہیں جس کا پلہ بھاری ہوا وہ اسی کے ساتھ ہو جاتا ہے۔ سمجھے کہ سمجھائوں :lol:
 

بدتمیز

محفلین
اگر سچ ہے تو میں منتظر ہوں ویسے بھی لوگوں سے بحث کرنے کا اپنا مزہ ہے۔ ایک دماغی جنگ :twisted: یا خود زچ ہوں یا زچ کریں۔

اور اگر یہ آپ کی افواہ ہے تو شرم کریں حیا کریں۔ اپنا نیا گھر جا کر صاف کریں۔ :twisted:
 

ظفر احمد

محفلین
یہ ایک افواہ ہی ہے :p افواہ پھیلا کر ہی ہم اپنے مقاصد میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ لیکن میری چھٹی حس کہ رہی ہے کہ اب منتظم کا ہتوڑا ہمارے سر پر پڑنے ہی والا ہے۔ :p کیوں کہ ہم نے مل کر محفل میں بہت بد تمیزیاں کر رکھی ہیں

نوٹ: میری چھٹی حس بھی تمھارے دماغ کی طرح خالی ہے :p
 

ظفر احمد

محفلین
یہ نیا تھریڈ کھولنا بھی قدیر کی چال لگتی ہے :p کیونکہ ہم نے اسکے انٹرویو‌‌‌والے‌تھریڈ‌کا‌ستیاناس‌کر‌رکھا‌تھا۔ :p
 

بدتمیز

محفلین
ہمم ہاں مجھے بھی نہ جانے کیوں محسوس ہو رہا تھا کہ شاید میں نے یہاں کچھ زیادہ ہی ادھم مچا دیا ہوا ہے۔ لوگوں کو ناپسند ہے۔ لیکن میرا خیال تھا کہ اگر میں ان سے بدتمیزی نہیں کر رہا تھا اور ان کے مخصوص تھریڈ میں کوئی بدتمیزی نہیں کر رہا تو وہ مجھے نظر انداز کر دیں گے۔ لیکن شاید ایسا نہیں ہے۔
منتظمین کو سب نے ہواّ پتہ نہیں کیوں بنا ڈالا ہے۔ وہ بھی انسان ہی ہیں مجھے تو ان سے کوئی ڈر نہیں محسوس ہوتا۔ نکال باہر کریں مجھے اگر میری وجہ سے کوئی پرابلم ہو ویسے بھی میں ایک دم ہی نازل ہوا تھا دل بھر گیا تو پھر غائب ہو جاؤں گا۔
 

بدتمیز

محفلین
ظفر احمد نے کہا:
یہ نیا تھریڈ کھولنا بھی قدیر کی چال لگتی ہے :p کیونکہ ہم نے اسکے انٹرویو‌‌‌والے‌تھریڈ‌کا‌ستیاناس‌کر‌رکھا‌تھا۔ :p

قدیر کی نہ جانے کس سے بات ہوئی تھی اور اس نے یہ تھریڈ کھول ڈالا۔ میں تو بس اسی تھریڈ تک محدود تھا۔ پھر مبارکبادوں والے تھریڈ سے ہوتا ہوا اور جگہ بھی پوسٹ کر مارا۔ اب سوچ رہا ہوں اسی تھریڈ تک محدود رہوں۔
 

ظفر احمد

محفلین
ہمیں ایسا ہی کرنا چاہیئے کیوں کہ ہم جس تھریڈ پیں گھس جاتے ہیں اس تھریڈ کا موضع تبدیل ہو جاتا ہے تو لوگ ناراض ناراض سے لگتے ہیں۔

ساری بد تمیزیاں ایک ہی تھریڈ تک محدود رہیں تو بہتر ہے۔
 

بدتمیز

محفلین
شاید۔ اب میرا بھی دل بھر گیا ہوا ہے۔ کچھ سیریس ہونے کو دل کر رہا ہے۔ شاید دل اداس ہے۔ کیا پتہ خوش ہو تو پھر میری بدتمیزی سٹارٹ ہو جائے۔
باقی تھریڈز میں کوئی ایسی خاص بدتمیزی نہیں کی ہاں محفل کے مجموعی ماحول سے الگ ہی قسم کی باتیں ہیں شاید ہماری جو عجیب لگتی ہیں۔ ویسے میں تو کوشش کرتا ہوں کہ جس سے بات نہ ہو اس سے مکمل تمیز سے پیش آؤ۔
ابھی بھی بہت سی جگہوں پر میں بات نہیں کرتا۔ حالانکہ وہاں میں اچھی خاصی پوسٹ کر سکتا ہوں۔ :twisted:
 

ظفر احمد

محفلین
اوہ میں تو بھول ہی گیا تھا کہ میں تو آج سے ہفتہ سنجیدگی منا رہا ہوں :p :lol:

(میں تو چلا نماز کا ٹائم ہونے والا ہے۔ اللہ حافظ)
 

تیشہ

محفلین
بدتمیز نے کہا:
ہمم ہاں مجھے بھی نہ جانے کیوں محسوس ہو رہا تھا کہ شاید میں نے یہاں کچھ زیادہ ہی ادھم مچا دیا ہوا ہے۔ لوگوں کو ناپسند ہے۔ لیکن میرا خیال تھا کہ اگر میں ان سے بدتمیزی نہیں کر رہا تھا اور ان کے مخصوص تھریڈ میں کوئی بدتمیزی نہیں کر رہا تو وہ مجھے نظر انداز کر دیں گے۔ لیکن شاید ایسا نہیں ہے۔
منتظمین کو سب نے ہواّ پتہ نہیں کیوں بنا ڈالا ہے۔ وہ بھی انسان ہی ہیں مجھے تو ان سے کوئی ڈر نہیں محسوس ہوتا۔ نکال باہر کریں مجھے اگر میری وجہ سے کوئی پرابلم ہو ویسے بھی میں ایک دم ہی نازل ہوا تھا دل بھر گیا تو پھر غائب ہو جاؤں گا۔



آپ لوگوں کا دل نہیں بھرتا ؟ :p اس طرح کی بے مقصد ، گفتگو کر کر کے جنکا نہ سر ہوتا ہے نہ پیر ۔ جب خود ہی احساس بھی ہورہا ہے تو پھر ساتھ ساتھ کہتے بھی ہیں اور ساتھ میں جاری و ساری بھی ہیں :roll: :lol:
 

بدتمیز

محفلین
قسم لے لیں آپ کی کچھ باتوں پر میں‌ نے ادب کے دائرے کے انتہائی اندر رہتے ہوئے بھی کچھ کہا تو آپ کا پارہ بہت ہائی ہو جانا ہے۔
ساتھ ساتھ کہتا ہوں اور کرتا بھی جاتا ہوں لیکن یہ آپ سے چوک گیا کہ یہاں کسی نہ کسی کی کوئی حرکت دیکھ کر پھر مجھے شوخی چڑھ جاتی ہے۔
اور جسی بےمقصد اور بے سروپا گفتگو ہم کرتے ہیں اس میں خواتین کیوں اتنا انٹرسٹد ہیں ؟ ویسے بھی یہ معصوم بچوں کی باتوں میں آپ جیسے بزرگوں کا کیا کام؟
 

اجنبی

محفلین
دیکھا! محترمہ بوچھی بھی چھپ چھپ کر کن سوئیاں لے رہی ہیں ،ا اور جہاں اپنے مطلب کی بات پائی کہہ دی :lol:

ویسے ظالمو! تم مجھے مزید بدنام کر رہے ہو ۔ اس تھریڈ پر نام میرا لگا ہوا ہے اور کارنامے تمہارے چل رہے ہیں ۔ خیر کوئی ایسی بات نہیں ۔
ہممم تو اب بدتمیز صاحب بھی کہہ رہے ہین کہ دل بھر گیا ہے ، جب میں نے یہ بات کہی تھی تو مجھے لیکچر دیے تھے لمب لمبے ۔
ہُن دس! :p
 

بدتمیز

محفلین
میں کیا دسوں۔ تم نے بور کر مارا ہے۔ نہ تم آتے ہو نہ میں کسی کی عزت افزائی کر پاتا ہوں۔ لے دے کر ظفر ہی ہے۔ بیدم کے ساتھ اچھا میچ ہوا تھا لیکن ظفری اور بوچھی کو اچھا نہیں لگا۔ اور میں تمہاری طرح دم دبا کر نہیں بھاگ رہا۔
 

تیشہ

محفلین
مجھے پتا تھا قسم سے ۔ :p ابھی کچھ لکھ جاؤں تو شہہپر نے ابھی کے ابھی کسی کونے کھدرے سے فورا نکل آنا ہے اور کچھ ایسے ہی جوابات ملنے ہیں :D اسی لئے میں نے جانکر لکھکر اکسایا آپ دونوں کو یہ دیکھنے کو کو میرا اندازہ کتنا صیح نکلتا ہے ۔ :lol: :lol: :lol:
 

تیشہ

محفلین
قدیر احمد نے کہا:
دیکھا! محترمہ بوچھی بھی چھپ چھپ کر کن سوئیاں لے رہی ہیں ،ا اور جہاں اپنے مطلب کی بات پائی کہہ دی :lol:

ویسے ظالمو! تم مجھے مزید بدنام کر رہے ہو ۔ اس تھریڈ پر نام میرا لگا ہوا ہے اور کارنامے تمہارے چل رہے ہیں ۔ خیر کوئی ایسی بات نہیں ۔
ہممم تو اب بدتمیز صاحب بھی کہہ رہے ہین کہ دل بھر گیا ہے ، جب میں نے یہ بات کہی تھی تو مجھے لیکچر دیے تھے لمب لمبے ۔
ہُن دس! :p


کن سوئیاں لینے کی عادت تو نہیں ۔ پر جدھر آپ لوگ ہوتے ہیں تو میں دیکھنے آتی ہوں کہ اب کے کیا گل بوٹے کھل رہے ہیں :wink:
ورنہ تو گلُ بوٹے ُ ہرگز ایسے نہں ہوتے کہ ادھر کا رخ کیا جائے :p پر عادت سے مجبور یہ دیکھنے آتی ہوں کہ اب کے شاید کوئی اچھا گفتگو شئیر کی جارہی ہو کہ شاید ۔ :p
 

تیشہ

محفلین
اچھا اب میں بول چکی نا ۔ ۔ ۔ تو اب میری باتوں کا کوئی جواب نہ دے ۔ کہیں ایسا نا نہ ہو مجھے غصہ آجائے :D
ہاں تو آپ اک دوسرے کے جوابات جاری رکئھیے ۔
 

بدتمیز

محفلین
ظالمو! تم مجھے مزید بدنام کر رہے ہو

قدیر محرم کے جلسے تو اٹینڈ نہیں کرتے رہے؟ میں تصور کر سکتا ہوں کہ کیسے تم نے کی بورڈ جھولی میں ڈال کر جھولی پھیلا کر ظالمو کہا اور لکھا ہو گا۔

اور کونسے کارنامے چل رہے ہیں میرے۔ کیا ہماری بک بک پر تمہیں پیغامات آ رہے ہیں۔ ویسے بتانا ضرور پیغام ہمسائی خالہ کا ہے یا ۔ ۔ ۔ ۔ آہم آہم
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top