معلوماتِ عامہ کے سوالات

یاز

محفلین
میں بلند ترین ملک کی اصطاح کی تعریف کر دوں تا کہ جواب تلاش کرنے میں کنفیوژن سے بچا جا سکے۔
ایک ڈیفی نیشن کے مطابق بلند ترین ملک وہ ہے جس کا پست ترین (یعنی لوئیسٹ) مقام دوسرے ملکوں کے لوئیسٹ مقام سے اونچا ترین ہو۔ اگرچہ کہ یہ ڈیفی نیشن تمام ماہرینِ ارضیات سے متفقہ نہیں ہے۔ لیکن عرض یہ کہ فی الحال بس اسی ڈیفی نیشن والا بلند ترین سرچ کرنا ہو گا۔
 
یاز

محفلین
Kingdom of Lesotho
دوسرے نمبر پر منگولیا ۔

ایک فہرست میں لیسوتھو کا منیمم ایلیویشن 1400 میٹر ملا جو سب سے زیادہ تھا دوسرا منگولیا کا ساڑھے آٹھ سو میٹر۔

لیسوتھو جواب درست ہے میرے محدود علم کے مطابق۔ یہ واحد ملک ہے جس کا کوئی حصہ بھی ایک ہزار میٹر سے کم بلند نہیں ہے، بلکہ 1400 میٹر سے بھی کم بلند نہیں ہے۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
میں بلند ترین ملک کی اصطاح کی تعریف کر دوں تا کہ جواب تلاش کرنے میں کنفیوژن سے بچا جا سکے۔
ایک ڈیفی نیشن کے مطابق بلند ترین ملک وہ ہے جس کا پست ترین (یعنی لوئیسٹ) مقام دوسرے ملکوں کے لوئیسٹ مقام سے اونچا ترین ہو۔ اگرچہ کہ یہ ڈیفی نیشن تمام ماہرینِ ارضیات سے متفقہ نہیں ہے۔ لیکن عرض یہ کہ فی الحال بس اسی ڈیفی نیشن والا بلند ترین سرچ کرنا ہو گا۔
اس تعریف کے حساب سے ملک کا لینڈ لاکڈ ہونا لازم ہے
 
یاز

محفلین
دنیا کے ڈبل لینڈلاکڈ ملک یا ممالک کے نام بتائیں۔

ڈبل لینڈ لاکڈ یعنی (دہرے مقفلِ ارضی) ممالک وہ ملک ہیں جن کی سرحدیں صرف ایسے ہی ملکوں سے ملتی ہیں جو خود بھی لینڈ لاکڈ ہیں۔ میری گوگلانہ معلومات کے مطابق ایسے صرف دو ممالک ہیں۔ ازبکستان اور لیکنسٹائن۔ اگر کیسپیئن کو جھیل کی بجائے سمندر تسلیم کیا جائے تو ازبکستان بھی ڈبل لینڈ لاکڈ نہیں رہے گا۔
میرے خیال میں ڈبل لینڈ لاکڈ ہونے کی وجہ سے ایسے ممالک کو ایک سے زیادہ ممالک کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ کا معاہدہ کرنا پڑتا ہوگا۔
 
Top