معلوماتِ عامہ کے سوالات

محمد وارث

لائبریرین
یونائیٹڈ کنگڈم،UK برطانیہBritian اور انگلینڈ England میں کیا فرق ہے؟
انگلینڈ ایک مخصوص علاقے کا نام ہے، اسی طرح سکاٹ لینڈ اور ویلز بھی علاقوں کے نام ہیں۔ جب انگلینڈ، سکاٹ لینڈ اور ویلز تینوں کو ا کٹھا بولنا ہو تو گریٹ برٹن کہتے ہیں۔ اسی طرح آئر لینڈ بھی ایک علاقے کا نام ہے۔ جب اوپر والے تینوں اور ان کے ساتھ شمالی آئر لینڈ بھی شامل کر لیں (سارا آئر لینڈ نہیں) تو اس سارے علاقے کو یونائیڈ کنگڈم (یو کے) آف گریٹ برٹن اینڈ ناردرن آئر لینڈ کہتے ہیں لیکن سہولت کے لیے صرف یو کے یا یونائیٹڈ کنگڈم بھی کہہ دیتے ہیں۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ کرکٹ اور فٹ بال دونوں میں انگلینڈ کی ٹیم علیحدہ ہے اور سکاٹ لینڈ کی علیحدہ، ان ٹیموں کو کبھی بھی گریٹ برٹن یا یو کے کی ٹیمیں نہیں کہا جاتا۔ لیکن ہاکی میں کسی زمانے میں گریٹ برٹن کی ٹیم ہوتی تھی مطلب یہ کہ اس میں انگلینڈ، سکاٹ لینڈ اور ویلز تینوں علاقوں کے کھلاڑی ہوتے تھے۔ ابھی کی ہاکی ٹیم کا مجھے علم نہیں ہے کہ انگلینڈ کی ہے یا گریٹ برٹن کی۔

آپ یہ ویب سائٹ دیکھیے اس میں نقشوں کے ساتھ اس بات کو واضح کیا گیا ہے۔
 
ربیع م

محفلین
انگلینڈ ایک مخصوص علاقے کا نام ہے، اسی طرح سکاٹ لینڈ اور ویلز بھی علاقوں کے نام ہیں۔ جب انگلینڈ، سکاٹ لینڈ اور ویلز تینوں کو ا کٹھا بولنا ہو تو گریٹ برٹن کہتے ہیں۔ اسی طرح آئر لینڈ بھی ایک علاقے کا نام ہے۔ جب اوپر والے تینوں اور ساتھ کے ساتھ شمالی آئر لینڈ بھی شامل کر لیں (سارا آئر لینڈ نہیں) تو اس سارے علاقے کو یونائیڈ کنگڈم (یو کے) آف گریٹ برٹن اینڈ ناردرن آئر لینڈ کہتے ہیں لیکن سہولت کے لیے صرف یو کے یا یونائیٹڈ کنگڈم بھی کہہ دیتے ہیں۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ کرکٹ اور فٹ بال دونوں میں انگلینڈ کی ٹیم علیحدہ ہے اور سکاٹ لینڈ کی علیحدہ، ان ٹیموں کو کبھی بھی گریٹ برٹن یا یو کے کی ٹیمیں نہیں کہا جاتا۔ لیکن ہاکی میں کسی زمانے میں گریٹ برٹن کی ٹیم ہوتی تھی مطلب یہ کہ اس میں انگلینڈ، سکاٹ لینڈ اور ویلز تینوں علاقوں کے کھلاڑی ہوتے تھے۔ ابھی کی ہاکی ٹیم کا مجھے علم نہیں ہے کہ انگلینڈ کی ہے یا گریٹ برٹن کی۔

آپ یہ ویب سائٹ دیکھیے اس میں نقشوں کے ساتھ اس بات کو واضح کیا گیا ہے۔

جی استاد محترم آپ کا جواب درست ہے، جزاک اللہ
 
یاز

محفلین
تاریخ کا سرد ترین محاذ جنگ کون سا تھا؟
کچھ لوگ تو سیاچن گلیشئر کو ہی سرد ترین محاذِ جنگ قرار دیتے ہیں، تاہم تاریخ میں کئی ایسی جنگوں کا احوال ہے، جو شدید ترین سردی میں لڑی گئیں۔ ان میں ہٹلر کی روس کے خلاف جنگ، نپولین کی روس کے خلاف جنگ، آپریشن ونڈرلینڈ وغیرہ شامل ہیں۔
ان میں مجھے آپریشن ونڈرلینڈ کی لوکیشن سرد ترین لگتی ہے۔ 1942 میں وقوع پذیر ہونے والی جرمن اور روسی بحریہ کی یہ لڑائی قطبِ شمالی سے کافی قریب لڑی گئی تھی۔
 
محمدظہیر

محفلین
دنیا میں ایک مخلوق ایسی بھی موجود ہے جس کا خون سفید ہوتا ہے اس مخلوق کا نام بتائیں؟
اپنوں کی بے مروتی اور لا تعلقی پر بھی خون سفید ہونا کہا جاتا ہے. کیا انسانوں کا خون بھی سفید ہوتا ہے؟
تاریخ کا سرد ترین محاذ جنگ کون سا تھا؟
آپ cold war کی بات کر رہے ہیں یا تھنڈے مقام پر لڑی جانے والی جنگ کی؟
 
ربیع م

محفلین
کچھ لوگ تو سیاچن گلیشئر کو ہی سرد ترین محاذِ جنگ قرار دیتے ہیں، تاہم تاریخ میں کئی ایسی جنگوں کا احوال ہے، جو شدید ترین سردی میں لڑی گئیں۔ ان میں ہٹلر کی روس کے خلاف جنگ، نپولین کی روس کے خلاف جنگ، آپریشن ونڈرلینڈ وغیرہ شامل ہیں۔
ان میں مجھے آپریشن ونڈرلینڈ کی لوکیشن سرد ترین لگتی ہے۔ 1942 میں وقوع پذیر ہونے والی جرمن اور روسی بحریہ کی یہ لڑائی قطبِ شمالی سے کافی قریب لڑی گئی تھی۔

جی میری مراد موسم کے اعتبار سے سرد ترین جنگ ہی تھی، آپ کا جواب میری معلومات کی حد تک درست ہے کہ ہٹلر کی روس کے خلاف لڑائی میں salla فن لینڈ کے قریب درجہ حرارت منفی 82 فارن ہائیٹ یعنی منفی 63 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا تھا، جبکہ سیاچن گلیشئر میں سردیوں میں درجہ حرارت منفی 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرتا ہے۔
اگر کسی کے پاس مزید معلومات ہوں تو وہ شئیر کر سکتا ہے۔
 
arifkarim

معطل

اتنی ٹھنڈ میں جنگ کرنا کافی بے کار ہے
 
پیرو مرشد

محفلین
السلام علیکم
میری طرف سے سوال یہ ہے
کیا کوئی بتا سکتا خلا بازوں کا لباس کس چیز کے ریشوں یا کس چیز کے دھاگوں سے تیار کیا جاتا؟
 
یاز

محفلین
السلام علیکم
میری طرف سے سوال یہ ہے
کیا کوئی بتا سکتا خلا بازوں کا لباس کس چیز کے ریشوں یا کس چیز کے دھاگوں سے تیار کیا جاتا؟

اس کے بارے میں مختلف ویب سائٹس سے یہ پتا چل رہا ہے کہ اس لباس کی مختلف تہیں ہوتی ہیں اور تقریباََ ہر تہہ مختلف میٹریل سے بنی ہوتی ہے۔ اندرونی تہیں نائیلون، ڈیکران، سپنڈکس، یوریتھین، نیوپرین وغیرہ کا ذکر ہے۔
باہر والی تہہ کی تیاری میں فائبر گلاس استعمال ہوتا ہے۔
 
یونائیٹڈ کنگڈم،UK برطانیہBritian اور انگلینڈ England میں کیا فرق ہے؟
وہی جو زوجہ،بیوی اور منکوحہ میں ہے۔
اتنی ٹھنڈ میں جنگ کرنا کافی بے کار ہے

یہ بات ذرا سیاچن محاذ پر سیاست کرنے ،اور انکی ڈی پی لگانے والوں کو سمجھا دیں۔
 
یاز

محفلین
السلام علیکم
میری طرف سے سوال یہ ہے
کیا کوئی بتا سکتا خلا بازوں کا لباس کس چیز کے ریشوں یا کس چیز کے دھاگوں سے تیار کیا جاتا؟
اس کے بارے میں مختلف ویب سائٹس سے یہ پتا چل رہا ہے کہ اس لباس کی مختلف تہیں ہوتی ہیں اور تقریباََ ہر تہہ مختلف میٹریل سے بنی ہوتی ہے۔ اندرونی تہیں نائیلون، ڈیکران، سپنڈکس، یوریتھین، نیوپرین وغیرہ کا ذکر ہے۔
باہر والی تہہ کی تیاری میں فائبر گلاس استعمال ہوتا ہے۔

پیر و مرشد صاحب تو سوال پوسٹ کر کے غیاب لے چکے۔ میرے خیال سے لڑی کو مزید آگے چلایا جائے۔
 
نوشاب

محفلین
اوہ! یہ سوال تو ٹی20 کے چکر میں زیرِ زمین ہی چلا گیا تھا۔
جاپان پہ ایٹم بم پھینکنے کی وجہ کچھ یوں بیان کی جاتی ہے کہ اگرچہ امریکی و اتحادی افواج نے جاپان کو بحرالکاہل کے گردونواح کے بڑے علاقے میں شکست سے دوچار کر دیا تھا، لیکن جب مین لینڈ جاپان پہ قبضے کے لئے حملے کا پلان بنایا گیا تو جو حقائق سامنے آئے، وہ کچھ یوں تھے کہ۔۔۔۔تمام تر جنگی شکستوں کے باوجود جاپان کے پاس مین لینڈ جاپان کے دفاع کے لئے کثیر فوج موجود تھی اور ایک اندازے کے مطابق 23 لاکھ فوجی متوقع حملے سے دفاع کے لئے تعینات کئے گئے تھے۔ 25 لاکھ سے زائد سول ملیشیا اس کے علاوہ تھی۔ حملے کی صورت میں اتحادی افواج کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ 17 سے 40 لاکھ افراد کا تھا، جبکہ جاپان کی فوجی اور سول ہلاکتوں کا اندازہ 50 لاکھ سے 1 کروڑ تک کا تھا۔
اس گھمبیر صورتحال کی وجہ سے امریکی فوجی کمان نے حملے کی بجائے متبادل آپشنز پہ غور کیا۔ ایک آپشن بے تحاشا فضائی حملے کرنا تھی، لیکن یہ بھی بہت مہنگا اور کافی غیرمؤثر آپشن تھا۔ دوسری آپشن ایٹمی حملے کی تھی۔ اس کو سب سے بہتر اور "کم جانی نقصان" والی آپشن دیکھتے ہوئے جاپان کے فوجی و دفاعی اہمیت کے چند ایسے شہروں پہ ایٹم بم پھینکنے کا فیصلہ کیا گیا، جن کی آبادی بہت زیادہ نہ ہو، لیکن اتنی ضرور ہو کہ ایک ڈیٹرینس پیدا ہو جائے اور نتیجتاََ جاپان کو ہتھیار ڈالنے پہ مجبور کیا جا سکے۔

خیال رہے کہ ایٹمی حملوں کے باوجود جاپان نے فوراََ ہتھیار نہیں ڈالے تھے، بلکہ جاپانی شہنشاہ نے اپنی کابینہ و اعلیٰ کمان سے مشورے کے بعد سرنڈر کا فیصلہ کیا۔ جاپانی افواج کے ایک حصے نے سرنڈر کے احکامات کو نہ مانتے ہوئے بغاوت کی کوشش بھی کی تھی۔

نوٹ: یہ معلومات وکی پیڈیا کے متعلقہ آرٹیکل سے لی گئیں۔

کیا جاپان کے پاس ایٹمی ٹیکنالوجی نہ تھی اس وقت ؟؟؟
 
یاز

محفلین
کیا جاپان کے پاس ایٹمی ٹیکنالوجی نہ تھی اس وقت ؟؟؟

اس بابت جتنا مواد کتابوں یا خبروں کی حد تک دستیاب ہوا ہے، اس کے مطابق صرف امریکہ نے ہی اس وقت جوہری بم بنایا تھا۔ اگرچہ جرمنی، جاپان، روس وغیرہ بھی اس میدان میں پیش رفت کر رہے تھے۔ تاہم ٹیکنالوجی کی ریسرچ میں آگے بڑھنا اور ایک حتمی پراڈکٹ بنانے میں فرق ہے تو ان میں سے کوئی بھی ملک ابھی جوہری بم بنا نہیں پایا تھا۔

کیا جاپان پہ ایٹمی حملہ ہی واحد آپشن بچی تھی؟ اس بابت ایک مضمون اس لنک سے پڑھا جا سکتا ہے۔ (نوٹ: ضروری نہیں کہ اس مضمون کے سب مندرجات سے کلی اتفاق ہی کیا جائے۔ یہ یقیناً تصویر کا ایک رخ زیادہ پیش کر رہا ہے)۔
 
صحیح
کیا اب جاپان اور امریکہ دوست ممالک سمجھے جاتے ہیں دشمن ؟؟؟
 
یاز

محفلین
صحیح
کیا اب جاپان اور امریکہ دوست ممالک سمجھے جاتے ہیں دشمن ؟؟؟

امریکہ۔جاپان اور امریکہ۔جرمنی کے تعلقات کا عجیب معاملہ ہے۔ دوسری جنگِ عظیم میں فتح کے بعد جاپان میں اور مغربی جرمنی میں امریکی افواج تعینات ہوئی تھیں اور یہ افواج ابھی تک وہاں موجود ہیں۔ تاہم دونوں ممالک خصوصاً جاپان کے لوگ اپنی صنعتی ترقی کے لئے امریکہ کے شکرگزار ہیں۔ (شاید اس کی وجہ یہ ہو کہ ان ملکوں کو دفاع پہ زیادہ خرچ نہیں کرنا پڑا، اور وہی رقم صنعت و معیشت کی بہتری پہ خرچ ہوتی رہی)۔
ابھی بھی شمالی کوریا، چین، روس وغیرہ کی ممکنہ جارحیت کے خلاف جاپانی امریکہ کو ہی اپنا حلیف گردانتے ہیں۔
تاہم اسی کے ساتھ ساتھ جاپان اور جرمنی میں ایسا طبقہ بھی موجود ہے، جو امریکہ اور امریکی افواج کی موجودگی کے خلاف ہے۔آپ اوکی ناوا میں امریکی فوجی بیس کے خلاف مظاہروں کا تذکرہ بھی اکثر پڑھتے رہتے ہوں گے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اگلا سوال ، دوسری جنگ عظیم کے بعد مغربی یورپ کی معاشی بحالی اور ترقی کے لیے جو پلان بنایا گیا تھا، اس کا کیا نام تھا؟
 
Top