معلوماتِ عامہ کے سوالات

فرقان احمد

محفلین
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں صرف ایک بار ایسا ہوا کہ چاروں اننگز ایک ہی دن میں کھیلی گئیں۔ بتائیے یہ ٹیسٹ میچ کہاں اور کن ملکوں کے مابین کھیلا گیا تھا؟
 
فہد اشرف

محفلین
جی آپ کا جواب درست ہے کیونکہ وہاں پوپ اور پادری ہوتے ہیں جو کہ غیر شادی شدہ ہوتے ہیں
کس شخصیت نے پہلی بار روٹی، کپڑا اور مکان کے نعرے یا اصطلاح کا تذکرہ کیا؟

یہ بنیادی سوال رہ گیا یاز بھائی آپ ہی بتاؤ
 
حسیب

محفلین

یاز

محفلین
یہ بنیادی سوال رہ گیا یاز بھائی آپ ہی بتاؤ
اس کا جواب دیا جا چکا ہے بھائی :)۔ ذیلی مراسلے دیکھئے۔

کس شخصیت نے پہلی بار روٹی، کپڑا اور مکان کے نعرے یا اصطلاح کا تذکرہ کیا؟

میں نے بلھے شاہ کی بابت کہیں پڑھا تھا کہ انہوں نے "گُلی، جھُلی اور کُلی" کا ذکر کیا تھا۔
گُلی یعنی روٹی، چپاتی
جھُلی یعنی کپڑا، چادر
کُلی یعنی مکان، کٹیا
 
یاز

محفلین
سوال: کس لڑائی میں سب سے بڑی تعداد میں افواج باہم برسرِپیکار ہوئیں؟

نوٹ: لڑائی سے مراد battle ہے، نہ کہ war۔
 
یاز

محفلین
معرکہ اسٹالین گراڈ؟
بہت خوب جناب۔ جواب درست ہوا۔
سٹالن گراڈ کی لڑائی میں دونوں فریقین کی جانب سے مجموعی طور پر بیس لاکھ کے لگ بھگ سپاہ نے حصہ لیا۔ اسی معرکے میں کامیابی نہ ہونے اور بے تحاشا انسانی وسائل کے ضیاع کو جرمنی کی روسی محاذ پہ شکست کی اہم وجوہات میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔
 
یاز

محفلین
پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں اس ٹریک کا نام بتائیے جس میں نانگاپربت کے گرد تقریباً پورا چکر کاٹا جاتا ہے۔ (یہ کافی انوکھی بات ہے، کیونکہ اس کے علاوہ دنیا میں کسی 8000m+ والے پہاڑ کا احاطہ کرنے والا کوئی ٹریک نہیں ہے)۔
 
زیک

مسافر
شکریہ جناب۔ مجھے بیٹل آف برلن کی بابت پہلے علم نہیں تھا۔ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دونوں جنگوں میں تقریباً برابر برابر (یعنی بے تحاشا) فوج مدِ مقابل ہوئی تھی۔
سٹالنگراڈ میں تقریباً برابر کا مقابلہ تھا ایک ایک ملین فوجی دونوں طرف۔ لہذا کل ۲ ملین سے کچھ اوپر۔

برلن میں سوویت فوج زیادہ تھی اڑھائی ملین جبکہ جرمن کوئی سات لاکھ سے اوپر۔
 
زیک

مسافر
پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں اس ٹریک کا نام بتائیے جس میں نانگاپربت کے گرد تقریباً پورا چکر کاٹا جاتا ہے۔ (یہ کافی انوکھی بات ہے، کیونکہ اس کے علاوہ دنیا میں کسی 8000m+ والے پہاڑ کا احاطہ کرنے والا کوئی ٹریک نہیں ہے)۔
انٹرنیٹ پر تو اسے اراؤنڈ ننگا پربت ٹریک کے نام سے ہی دیکھا ہے۔ ویسے یہ آدھ سے کچھ اوپر ننگا پربت کے گرد جاتا ہے۔
 
یاز

محفلین
انٹرنیٹ پر تو اسے اراؤنڈ ننگا پربت ٹریک کے نام سے ہی دیکھا ہے۔ ویسے یہ آدھ سے کچھ اوپر ننگا پربت کے گرد جاتا ہے۔
تھوڑا سا مزید زور لگانے پہ ٹریک کا اصل نام بھی بآسانی سرچ ہو جانا تھا۔ کہنے کو اس کو نانگا پربت ٹریک یا اراؤنڈ نانگا پربت ٹریک بھی کہہ لیتے ہیں، لیکن اس ٹریک کا مشہور نام میزینو پاس ٹریک ہے۔
Around Nanga Parbat Mazeno Pass Trek

آپ کی یہ بات بالکل درست ہے کہ یہ ٹریک نانگا پربت کے گرد مکمل چکر نہیں لگاتا۔ تقریباً 270 ڈگری کا چکر کہہ سکتے ہیں۔
یہ ٹریک ترشنگ اور روپل بیس کیمپ سے شروع ہو کر میزینو پاس کی 5399 میٹر کی بلندیوں کو عبور کرتا ہوا فیئری میڈوز پہ آ کے ختم ہوتا ہے۔ فیئری میڈوز سے ترشنگ تک جیپ پہ جایا جا سکتا ہے تو اس کو ٹریک کرنے کی کوشش عموماً نہیں کی جاتی۔
 
یاز

محفلین
سوال ۔ کس شخص کو برِصغیر میں زمینوں کے ریکارڈ کے لئے پٹواری سسٹم کا بانی خیال کیا جاتا ہے؟
 
Top