عمدہ سوال ہے بھائی۔
ابھی تک کی تحقیق سے مجھے
مراسلہ نمبر 2 مل سکا ہے۔ نمبر 1 کی تلاش ہنوز جاری ہے۔ مراسلہ نمبر 2
نبیل صاحب نے 3 جولائی 2005 کو ارسال فرمایا تھا۔ اس مراسلے کی تاریخی اہمیت کے پیشِ نظر اس کا کچھ حصہ یہاں چسپاں کر رہا ہوں۔
السلام علیکم دوستو۔
میں آپ کو اپنی طرز کی پہلی یونیکوڈ اردو فورم میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ آپ لوگوں سے گزارش ہے کہ آپ میری اس فورم کو کامیاب بنانے میں مدد فرمائیں۔ مجھے اس اس بات کا اعتراف ہے کہ ابھی اس فورم میں کام کی بہت گنجائش ہے کہ لیکن میرے نزدیک یہ چیز بھی اہم ہے کہ اب اس فورم کا بنیادی ڈھانچہ کھڑا ہو گیا ہے۔ باقی خامیاں انشاءاللہ وقت کے ساتھ دور ہوتی جائیں گی۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ لوگ کچھ دن تک باقاعدگی کے ساتھ اس فورم کو استعمال کریں اور مجھے اپنی قیمتی آراء سے آگاہ کریں۔ کچھ کاموں کی لسٹ تو میں بھی ذیل میں دے رہا ہوں۔
- اگرچہ اب بھی انگریزی میں پوسٹ کرنا ممکن ہے لیکن یہ right-aligned ہوتا ہے۔ میرے خیال میں ایک ایسے BBCode کی ضرورت ہے جس کے ذریعے انگریزی عبارت لیفٹ الائنڈ ہوسکے۔
- فورم کا سٹرکچر بھی طے ہونے والا ہے۔ ابھی تک اس محفل میں ایک آدھ ٹیسٹ فورم موجود ہے۔ ذیل میں باقاعدہ فورم کے سٹرکچر کا میرا آئیڈیا ہے۔ فورم کا فائنل سٹرکچر میں آپ لوگوں سے مشورے کے بعد طے کروں گا۔
کیٹگری پاکستان
حالات حاضرہ
کیٹگری ٹیکنالوجی
ویب پروگرامنگ
اردو پراجیکٹس
آئی۔ٹی خبریں
اردو کمپیوٹنگ اور ٹیوٹوریلز
کیٹگری شعر وادب
اردو شاعری
اردو نثر
اردو فورم
جوں جوں مجھے کام یاد آتے جائیں گے میں اس ٹو۔ڈو لسٹ میں اضافہ کرتا جاؤں گا۔ آپ لوگوں سے گزارش ہے کہ اس سلسلے میں آپ بھی اپنا رول ادا کریں۔ میں چاہتا ہوں کہ یہ فورم چالو کرنے کے بعد میں اسے قدیر کے حوالے کر دوں کہ لو بھائی خود ہی ایڈمنسٹریشن کرو۔ بعد میں گاہے گاہے ضرورت پڑنے پر مداخلت کرتا رہوں گا۔ ابھی نہ تو قدیر کے پاس فرصت ہے اور نہ ہی پاکستان کا انٹرنیٹ چل رہا ہے۔