معلوماتِ عامہ کے سوالات

زیک

مسافر

زیک

مسافر
اگلا سوال
ایسے دو مذہب کون سے ہیں جس میں تمباکو نوشی حرام ہے؟

ایک تو چرچ آف جیزس کرائسٹ آف لیٹر ڈے سینٹس جسے عرف عام میں مورمن کہتے ہیں

اس کے علاوہ:
Jehovah's Witnesses
Seventh Day Adventists
یہ تو مختلف مسیحی گروہ ہیں۔ اس کے علاوہ میرا خیال ہے سکھوں میں بھی منع ہے۔
 

کعنان

محفلین
السلام علیکم

براہ مہربانی کیا اس جواب کا متن آسانی سے مل سکتا ہے؟ اگر نہیں تو پھر میری اس بات کو اگنور کر دیں شکریہ!

نارو کے بادشاہ السپسن نے اپنے پالتو کتے کو


جمہوریہ ناورو، Republic of Nauru

ناورو (Nauru) جنوبی بحر الکاہل کی سب سے چھوٹی اور ویٹیکن سٹی، موناکو کے بعد دنیا کی تیسری سب سے چھوٹی آزاد جمہوریہ ہے۔
یہ جنوبی بحرالکاہل میں واقع ہے۔
یہ ایک جزیرے پر مشتمل ہے اور اس کا رقبہ 21 مربع کلومیٹر (8.1 مربع میل) ہے۔
اس کی آبادی 13005 ہے۔
یہ 31 جنوری 1968ء کو آسٹریلیا، برطانیہ اور نیوزی لینڈ سے آزاد ہوئی۔

بحرالکاہل کے جزائر کے رہنے والے لوگ اس کے اصل باشندے تھے۔
اسے سب سے پہلے 1798ء میں پہلے یورپی جان فیرن نے دریافت کیا۔
پھر یہ جرمنی کی نوآبادی بنی۔
پہلی جنگ عظیم کے بعد یہ آسٹریلیا نیوزیلینڈ اور برطانیہ کے پاس چلی گئی۔
دوسری جنگ عظیم کے دوران اس پر جاپان کا قبضہ ہوا۔ اس کا دالحکومت یارن ہے۔

معیشت کا دارومدار فاسفیٹ پر ہے۔

ح
 

زیک

مسافر
وارث بھائی یہ حقہ کن کی ایجاد ہوئی بھلا؟

یقینا اپنے مسلمان بھائیوں ہی کا کارنامہ ہوگا :)
حقہ کی ایجاد صفوی یا مغلیہ سلطنتوں کے ذمہ لگائی جاتی ہے مگر تمباکو کے استعمال کا معاملہ ٹیڑھا ہے کہ وہ امریکہ سے وہاں تک کب پہنچا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
حقہ کی ایجاد صفوی یا مغلیہ سلطنتوں کے ذمہ لگائی جاتی ہے مگر تمباکو کے استعمال کا معاملہ ٹیڑھا ہے کہ وہ امریکہ سے وہاں تک کب پہنچا۔
جی ہاں واقعی ٹیڑھا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ پہلے پہل تمباکو کی جگہ کوئی اور مقامی نشہ آور چیز حقے میں ڈال کر پی جاتی ہو۔
 

زیک

مسافر
دوسرے مذاہب اوپر زیک نے بھی لکھے، عیسائیوں‌کے کچھ فرقے ہیں۔
جیہوواز وٹنیسز اور مورمنز کو عیسائی فرقے کہنے کا معاملہ کچھ ٹیڑھا ہے۔ یہاں اسلام اور فرقوں کی تشبیہ دی تو بحث غلط رخ اختیار کر جائے گی بہرحال سمجھ داروں کے لئے اشارہ کافی ہے
 

اے خان

محفلین
جی جیسے قادیانیوں اور بہائیوں کو اسلامی مانا نہیں جاتا جبکہ انکے بانی مسلمان ہی تھے۔
انکے بانی کیسے مسلمان ہو گئے فساد کی جڑ تو ان کے بانی تھے۔ مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کوئی شریک نہیں اور حضرت محمدٌ اللہ کے آخری رسول ہیں۔ جبکہ قادیانی حضرت محمد ٌ کو آخری رسول نہیں مانتے۔۔
 
Top