معلوماتِ عامہ کے سوالات

کعنان

محفلین
السلام علیکم

پارسی مذہب اور سکھ مذہب میں تمباکو نوشی کو حرام قرار دیا گیا ہے

سکھوں پر تو علم تھا کیونکہ یہاں دیکھے ہیں جہاں کوئی سگریٹ پی رہا ہو یہ دور بھاگتے ہیں، اور پارسی پر اتنا معلوم تھا کہ الامارات میں ایک بلوچی چھوٹی لانچ پر ایران سگریٹ سمگل کیا کرتا تھا اور اس کے بقول کہ ایران میں سگریٹ نہیں ملتے اور دبئی سے چھوٹی لانچوں پر سمگل کئے جاتے ہیں جو وہاں بہت مہنگے بیچتے ہیں، مگر سگریٹ پئے جاتے ہیں، ایسے ہی نونے سکھ بھی سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔

والسلام
 
محمد وارث

لائبریرین
دنیا میں وہ کونسے تین علاقے ہیں جہاں لکھائی independently شروع ہوئی؟
میسو پوٹیمیا (عراق)، چین اور میسو امریکہ (میکسیکو اور ملحقہ علاقے) شاید۔
ان میں سے سمیرینز کی ایجاد سب سے پرانی ہے ۔ الفا بیٹس کی کہانی دلچسپ اور "فیسینٹنگ" ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم

سکھوں پر تو علم تھا کیونکہ یہاں دیکھے ہیں جہاں کوئی سگریٹ پی رہا ہو یہ دور بھاگتے ہیں، اور پارسی پر اتنا معلوم تھا کہ الامارات میں ایک بلوچی چھوٹی لانچ پر ایران سگریٹ سمگل کیا کرتا تھا اور اس کے بقول کہ ایران میں سگریٹ نہیں ملتے اور دبئی سے چھوٹی لانچوں پر سمگل کئے جاتے ہیں جو وہاں بہت مہنگے بیچتے ہیں، مگر سگریٹ پئے جاتے ہیں، ایسے ہی نونے سکھ بھی سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔

والسلام
موجودہ ایرانیوں اور پارسیوں کا اب شاید کوئی جوڑ بنتا نہیں :) ایران میں "اوور ویلمنگ" اکثریت شیعوں کی ہے اور ان برادران کے ہاں بقول علامہ طالب جوہری صاحب کوئی قدغن مذہبی یا دیگر نہیں ہے ، ہو سکتا ہے ایرانی حکومت کی کوئی اور وجہ رہی ہو۔ جب کہ دیگر برادران اسلام سگریٹ حقے کو مذہبی طور پر مکروہ اور اخلاقی طور پر انتہائی برا سمجھتے ہیں اور بقدرِ ضرورت مذمت بھی کی جاتی ہے ۔
 
عارضی کے

محفلین
مجھے جاپانی زبان کی الفاظ کی ادائیگی کے متعلق ایک سوال پوچھنا ہے لیکن سمجھ نہیں آتا کہ سوال کیسے کروں۔ سوال کچھ یوں ہے کہ میں نے کہیں پڑھا تھا (غالبا کسی کالم میں )کہ جاپانی زبان میں ”ساکن“ آوازیں نہیں ہیں۔ مطلب جیسا کہ یاماہا، ناگاساکی،ہیروشیما،کاواساکی ، سوزوکی۔۔۔وغیرہ تو ان الفاظ میں کہیں بھی زبان نہیں رُکتی۔ اب یہ سوال تو کرلیا لیکن پتا نہیں آپ لوگ میرا مطلب سمجھ گئے یانہیں۔ مطلب اس طرح کی زبان یا الفاظ کو کیاکہا جاتا ہے؟ اور یہ سوال کیسا ہونا چاہیے تھا؟
 
arifkarim

معطل
انکے بانی کیسے مسلمان ہو گئے فساد کی جڑ تو ان کے بانی تھے۔ مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کوئی شریک نہیں اور حضرت محمدٌ اللہ کے آخری رسول ہیں۔ جبکہ قادیانی حضرت محمد ٌ کو آخری رسول نہیں مانتے۔۔
قادیانی فرقہ کے بانی مرزا غلام احمد اہل سنت جبکہ بہائی فرقہ کے بانی باب اللہ اہل تشیع سے تعلق رکھتے تھے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
مجھے جاپانی زبان کی الفاظ کی ادائیگی کے متعلق ایک سوال پوچھنا ہے لیکن سمجھ نہیں آتا کہ سوال کیسے کروں۔ سوال کچھ یوں ہے کہ میں نے کہیں پڑھا تھا (غالبا کسی کالم میں )کہ جاپانی زبان میں ”ساکن“ آوازیں نہیں ہیں۔ مطلب جیسا کہ یاماہا، ناگاساکی،ہیروشیما،کاواساکی ، سوزوکی۔۔۔وغیرہ تو ان الفاظ میں کہیں بھی زبان نہیں رُکتی۔ اب یہ سوال تو کرلیا لیکن پتا نہیں آپ لوگ میرا مطلب سمجھ گئے یانہیں۔ مطلب اس طرح کی زبان یا الفاظ کو کیاکہا جاتا ہے؟ اور یہ سوال کیسا ہونا چاہیے تھا؟
دلچسپ سوال ہے۔ گوگل کرنے سے دلچسپ معلومات ملتی ہیں۔ اس سوال کو یوں کہہ سکتے ہیں کہ جاپانی زبان میں کوئی سیلیبل کونسوننٹ (حرفِ صحیح) پر ختم نہیں ہوتا بلکہ تمام واولز (جرفِ علت )پر ہی ختم ہوتے ہیں یعنی تمام سیلیبلز اوپن ہیں۔ رات ، بات، تمام جیسا کوئی تلفظ نہیں بلکہ یا، ما، سا، کی ہی، رو ، سو، زو، وغیرہ تلفظ ہیں جو حرفِ علت پر ہی ختم ہو رہے ہیں، جیسے اردو میں جا، رو، کی۔ میری جاپانی وکیبلری اتنی ہی ہے، کچھ خود ٹرائی کرلیں۔۔تلفظ کی اور بھی دلچسپ خصوصیات ہیں۔ یہ ربط دیکھیے۔ :)
 
اے خان

محفلین
یہی سوال دیگر مذاہب کے بانیوں سے متعلق بھی پوچھئے کہ انہوں نے نئے مذاہب کیوں بنائے۔ اور پھر اس پر بھی واویلا کریں۔
مذہب اور گمراہی میں فرق ہوتا ہے، انہوں نے نئے مذاہب نہیں بنائے،بلکہ گمراہی کے نئے راستے بنائے۔
 
عارضی کے

محفلین
دلچسپ سوال ہے۔ گوگل کرنے سے دلچسپ معلومات ملتی ہیں۔ اس سوال کو یوں کہہ سکتے ہیں کہ جاپانی زبان میں کوئی سیلیبل کونسوننٹ (حرفِ صحیح) پر ختم نہیں ہوتا بلکہ تمام واولز (جرفِ علت )پر ہی ختم ہوتے ہیں یعنی تمام سیلیبلز اوپن ہیں۔ رات ، بات، تمام جیسا کوئی تلفظ نہیں بلکہ یا، ما، سا، کی ہی، رو ، سو، زو، وغیرہ تلفظ ہیں جو حرفِ علت پر ہی ختم ہو رہے ہیں، جیسے اردو میں جا، رو، کی۔ میری جاپانی وکیبلری اتنی ہی ہے، کچھ خود ٹرائی کرلیں۔۔تلفظ کی اور بھی دلچسپ خصوصیات ہیں۔ یہ ربط دیکھیے۔ :)
سیلیبل؟
 
arifkarim

معطل
مذہب اور گمراہی میں فرق ہوتا ہے، انہوں نے نئے مذاہب نہیں بنائے،بلکہ گمراہی کے نئے راستے بنائے۔
اگر نیا مذہب بنانا گمراہی ہے تو موجودہ مذاہب گمراہی کیوں نہیں؟ وہ بھی تو تاریخ میں کہیں نہ کہیں بنائے گئے تھے۔

خیر یہ اس دھاگے کا موضوع نہیں۔ اسپر بحث کہیں اور سہی
 
Top