معلوماتِ عامہ کے سوالات

محمد وارث

لائبریرین
ہجا جو ہر لفظ میں ہوتے ہیں کوئی دو حرف جو کسی حرکت سے آپس میں جڑے ہوتے ہیں یا اردو وغیرہ میں ایک یک حرفی ہجا۔ جیسے عارضی میں تین ہجے ہیں، عا، ر، اور ضی۔ کے میں بس ایک۔ وارث میں دو، وا اور رث۔ مسلم میں دو، اسلام میں تین، اس ، لا اور م۔ نا گا ساکی میں نا، گا، سا اور کی۔ ہیرو شیما میں، ہی، رو ، شی اور ما۔ جاپانی میں اس ربط کے مطابق ہر ہجا حرف علت پر ختم ہوگا، بات جیسا کوئی ہجا نہیں ہے ۔
 
ربیع م

محفلین
اگر نیا مذہب بنانا گمراہی ہے تو موجودہ مذاہب گمراہی کیوں نہیں؟ وہ بھی تو تاریخ میں کہیں نہ کہیں بنائے گئے تھے۔

خیر یہ اس دھاگے کا موضوع نہیں۔ اسپر بحث کہیں اور سہی

اللہ کا نام ہے اب اس لڑی کو بھی اکھاڑہ مت بنائیے!!!!!
 
کعنان

محفلین
اگلا سوال
زمین کے گرد سب سے پہلے سمندر کے راستے چکر لگا کر یہ ثابت کیا کہ زمین گول ہے؟

سر فرانسس ڈریک (Sir Frances Drek) وہ پہلا آدمی تھا جس نے 1597ء میں زمین کے گرد (سمندر کے راستے) کشتی کے ذریعے چکر لگایا اور عملاً یہ ثابت کیا کہ زمین گول (کروی) ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
عارضی میں دو سلیبل ہیں یا تین؟
زبان کے نکتہ نظر سے تو دو ہی ہیں، عار اور ضی۔ میرے ذہن میں چونکہ ساتھ ساتھ شاعری بھی چلتی ہے سو اس وجہ سے تین لکھ دیا :) اس کو جب شعر میں استعمال کریں گے تو جدید نظام کے مطابق تین میں تبدیل ہو جائے گا، عا اور ضی دو بڑے سلیبل اور ر چھوٹا سلیبل۔
 
محمد وارث

لائبریرین
سر فرانسس ڈریک (Sir Frances Drek) وہ پہلا آدمی تھا جس نے 1597ء میں زمین کے گرد (سمندر کے راستے) کشتی کے ذریعے چکر لگایا اور عملاً یہ ثابت کیا کہ زمین گول (کروی) ہے۔
یہ بھلے ہی عملی طور پر ثابت بہت بعد میں ہوا لیکن یونانیوں نے کئی سو سال قبل مسیح یہ نظریہ دے دیا تھا کہ زمین گول ہے، مشاہدے سے بھی ثابت ہوا ہوگا، جیسے کھلے سمندر میں دُور سے جب کوئی جہاز آتا نظر آتا تھا تو پہلے اُس کے بادبان نظر آتے تھے یا پھر چاند گرہن کے وقت زمین کے سائے سے۔
 
لاریب مرزا

محفلین
یہ توخیر گوگل کرنے پر بھی مل جاتا ہے زیادہ مطالعے کی قطعا ضرورت نہیں
لیکن یہ کہانی واقعی دلچسپ ہے کہ کیسے چیزوں کی علامتوں سے حروت تہجی بنے وغیرہ :)
یعنی کہ آپ زیادہ مطالعہ نہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ :)
واقعی دلچسپ بات ہے۔ لیکن زیادہ اچھی بات یہ ہے کہ حروف تہجی ہمیں بنے بنائے مل گئے۔
 
کعنان

محفلین
اگلا سوال
زمین کے گرد سب سے پہلے سمندر کے راستے چکر لگا کر یہ ثابت کیا کہ زمین گول ہے؟
یہ بھلے ہی عملی طور پر ثابت بہت بعد میں ہوا لیکن یونانیوں نے کئی سو سال قبل مسیح یہ نظریہ دے دیا تھا کہ زمین گول ہے، مشاہدے سے بھی ثابت ہوا ہوگا، جیسے کھلے سمندر میں دُور سے جب کوئی جہاز آتا نظر آتا تھا تو پہلے اُس کے بادبان نظر آتے تھے یا پھر چاند گرہن کے وقت زمین کے سائے سے۔

600px-DRAKE_1577-1580.png

A map of Drake's route around the world
 
یاز

محفلین
سوال ۔ پاکستان کے کس فلمی اداکار یا اداکاکی وفات پہ سعودی حکومت نے ان کو جنت البقیع میں دفن کرنے کی پیشکش کی تھی، لیکن ان کی فیملی نے یہ پیشکش قبول نہیں کی؟
 
سوال ۔ پاکستان کے کس فلمی اداکار یا اداکاکی وفات پہ سعودی حکومت نے ان کو جنت البقیع میں دفن کرنے کی پیشکش کی تھی، لیکن ان کی فیملی نے یہ پیشکش قبول نہیں کی؟
محمد علی
لیکن پیشکش قبول نا کرنے کے بات درست نہیں ہے
 
یاز

محفلین
پیشکش قبول نہ کرنے کی بات پہ روشنی ڈالئے گا۔ کیونکہ میرے محدود و ناقص علم میں ایسا ہی تھا کہ ان کو پاکستان میں ہی دفن کیا گیا ہے۔
سعودیہ کے شاہ فیصل 1974 میں اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کرنے پاکستان آئے تو انھیں اداکار محمد علی کے گھر واقع فردوس مارکیٹ گلبرگ میں ٹھہرایا گیا تھا۔ وہیں انھوں نے محمد علی اور زیبا کو جنت البقیع میں تدفین کا ایک تحریری اجازت نامہ دیا تھا۔ جب محمد علی کی وفات ہوئی تو ان کی بیٹی ثمینہ علی ( زیبا کی پہلی شادی سے تھی، جنھیں محمد علی نے قانونی کارروائی کے بعد اپنا لیا تھا) ملک سے باہر تھی اور اسے پاکستان پہنچنے میں کچھ وقت لگا تو وقت کی کمی کے باعث ان کی میت کو سعودی عرب نا لے جایا جا سکا۔

ان کے خاندان نے اس وقت کی پنجاب حکومت سے انھیں احاطہ حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ میں دفن کرنے کی اجازت مانگی تھی لیکن وہاں جگہ کی کمی کے باعث ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔ بعد میں انھیں احاطہ حضرت میاں میر رحمتہ اللہ علیہ میں دفن کیا گیا
 
چلیں میں ایک سوال پوچھتا ہوں۔
ایام جاہلیت میں محرم الحرام کا کیا نام تھا؟[/QUOTE
عرب بڑی لڑاکی قوم تھی ۔۔اپنے مفاد اور غرض کے لیے مہینوں کے نام بدل دیا کرتے تھے ۔۔۔اور حرمت والے مہینے میں خون بہا کرکسی اور مہینے کو اسکی جگہ حرمت والا قرار دے دیتے تھے ۔۔
میرا خیال ہے کے اسلامی مہینوں کا اجراء مدینے میں ہوا تھا ۔۔اور ہجری سال کا بھی ۔۔۔
 
Top