مفتاح الملاقات

نیرنگ خیال

لائبریرین
تصاویر
10258345_10151996165112117_6119400709262956259_o.jpg

محمد امین اور خاکسار
امین بھائی آپ عید ملن پارٹی والی تصاویر کے تناظر میں کافی وزن بڑھا چکے ہیں۔۔۔ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
رات 8 بجے ہوٹیل پرل کونٹی نینٹل میں استاد کے آستانے پر حاضری قرار پائی تھی۔ ہم کراچی کے بے مہار ٹریفک کو چیرتے ہوئے پہلے لیاقت آباد پہنچے، انیس بھائی کو ساتھ لیا اور چل دیے جانبِ آستانہ۔ کراچی کے بے ہنگم ٹریفک سے ہماری ازلی دشمنی دیکھ کر انیس بھائی حیران ہوتے رہے اور ہمیں تسلیاں دے کر ٹھنڈا کرتے رہے۔ پرل کونٹی نینٹل پہنچ کر استاد کے بتائے ہوئے کمرے کے باہر پہنچ کر کول بیل بجائی اور تھوڑی دیر بعد استاد پڑھائی کا چشمہ پہنے دروازے میں نمودار ہوئے اور ایک نعرۂ مستانہ لگاتے ہوئے جھک کر بغل گیر ہوئے۔ جھکنا انہیں یوں پڑا کہ وہ پہاڑ اور ہم چیونٹی۔ ہم نے آستانے میں داخل ہونے سے قبل پاپوش اتارنے کی اجازت چاہی تو استاد نے فرمایا "نہ صرف اتارو بلکہ ہمارے سر پر بھی دے مارو"۔ ہم پاپوش میں آفتاب کی کرن لگانے سے قاصر تھے سو اتارے بغیر ہی گھس پڑے۔
بہت ہی شگفتہ روداد۔۔۔ لطف آگیا امین بھائی۔۔۔ اور ان سطور پر تو اتنا ہنسا ہوں۔۔۔ واہ شاندار۔۔۔
دل کر رہا ہے کہ کراچی آتے۔۔۔ اور آپ سے ملتے۔۔۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت ہی خوب امین بھائی ۔۔۔۔! (y)(y)(y)آپ کی اس شاندار روداد کے تحت ہم بھی کچھ نہ کچھ اس محفل میں شریک ہوگئے ورنہ اب تک تو اس معاملے میں ہمارا "ٹوٹل لاس" والا معاملہ تھا۔ :):):)

ویسے "خاکسار تحریک" کی جانب سے پیش کی گئی تصویری روداد بھی لاجواب ہے۔ :D:p
 

نیرنگ خیال

لائبریرین

فاتح

لائبریرین
نیپکنز کی وجہ سے تو تھوڑا سا امی ابو ٹچ آیا ہے۔۔۔ ورنہ تو۔۔۔ :p
ذرا انیس الرحمن صاحب کے کانٹے کی پوزیشن دیکھیے۔۔۔ مرغی کے لیے ڈیکسٹر ثابت ہو رہا ہوگا۔۔۔ :p
انیس بھائی کو بہت کم لے لیا آپ نے۔۔۔ وہ مرغی کے حریف نہیں بلکہ بھینسے سے دوبدو ہیں بالفاظ دیگر بُل فائٹنگ میں مصروف ہیں :laughing:
 
نیپکنز کی وجہ سے تو تھوڑا سا امی ابو ٹچ آیا ہے۔۔۔ ورنہ تو۔۔۔ :p
ذرا انیس الرحمن صاحب کے کانٹے کی پوزیشن دیکھیے۔۔۔ مرغی کے لیے ڈیکسٹر ثابت ہو رہا ہوگا۔۔۔ :p
نین بھائی میں نے پہلی مرتبہ کانٹے سے کھانا کھایا ہے۔۔۔۔ اب دیسی بندہ ایسا تو کرے گا ہی۔۔۔:laugh:
 
Top