مقدس کے لیے میری "مشکل" غزل کی تشریح - - -

شمشاد

لائبریرین
امام دین کا ایک شعر ہے :

یہ سڑک
جاتی ہے جلالپورجٹاں تک

تو ان کے ایک شاگرد نے اعتراض کیا کہ استاد جی دوسرا مصرعہ پہلے مصرعے سے کچھ زیادہ لمبا نہیں۔

تو استاد جی کہا کہ "پُتر سڑک کہیڑی چھوٹی اے، اوی تے بڑی لمبی اے۔"

تو یہی کچھ صورتحال یہاں ہے کہ غزل تو چھوٹی رہ گئی اور تشریح 105ویں پیغام تک پہنچ گئی۔
 

شمشاد

لائبریرین
جناب انگریزی بڑی عجیب زبان ہے۔

but بَٹ ہوتا ہے اور
put پُٹ ہوتا ہے

یہ بَٹ اور پَٹ یا پھر بُٹ اور پُٹ کیوں نہیں ہوتا؟
 

محمد امین

لائبریرین
جناب انگریزی بڑی عجیب زبان ہے۔

but بَٹ ہوتا ہے اور
put پُٹ ہوتا ہے

یہ بَٹ اور پَٹ یا پھر بُٹ اور پُٹ کیوں نہیں ہوتا؟

کیوں کہ انگریز ایسے ہی بولتے ہیں۔۔۔ یہ اہلِ زبان پر موقوف ہے کہ وہ کیا بولتے ہیں۔ ہاں یہ صحیح ہے کہ الفاظ دوسری زبانوں میں آ کر تلفظ اور تو اور معنیٰ بھی تبدیل کرلیتے ہیں مگر "ٹرانلٹریشن" میں تو تلفظ تبدیل نہیں کرنا چاہیے۔۔۔یوں بھی ہمارے بہت سے بھائی لوگ مکمل انگریزی بھی اسی طرح بولتے ہیں جس کی میں مخالفت کر رہا ہوں یہاں۔۔

اگر تو آپ کسی انگریزی لفظ کو اردو میں شامل کرنا چاہتے ہیں یا وقت کے ساتھ وہ خود شامل ہوگیا ہے تو اس پر کلام ہوسکتا ہے مگر انگریزی بولنے میں تو تلفظ پر کلام نہیں ہے۔۔۔
 

محمد امین

لائبریرین
اسی لیے کہتا ہوں کہ انگریزی کا مقابلہ اردو سے نہ کریں، ورنہ مزید حیران اور پریشان ہوں گے۔

بہت سارے الفاظ عربی سے انگریزی میں گئے۔
وہ مقدس کے قہقہے پر بنائے تھے۔۔۔۔۔ ابھی تو میں میدان میں ہوں جنابِ والا۔۔۔ میں عرصۂ دراز سے اپنی اسی بات پر اڑا ہوا ہوں۔۔۔ اور جلد ہار ماننے والا نہیں ہوں :D
 

شمشاد

لائبریرین
بات ہار جیت کی نہیں،

ایک زبان سے دوسری زبان میں لفظ آنے سے اس کا تلفظ اور مطلب بھی بدل جاتے ہیں۔ مشتاق احمد یوسفی کہتے ہیں کہ "گالی، گنتی اور گندہ لطیفہ اپنی زبان میں ہی مزہ دیتے ہیں"

تو جناب جو لفظ انگریزی کا ہے اسے انگریزی میں ہی رہنے دیں اور جو اردو میں رائج ہو چکا ہے اسے اسی طرح رہنے دیں۔
 

محمد امین

لائبریرین
اردو میں رائج کے لیے میں نے کہا نا اس پر بات ہوسکتی ہے۔۔۔مگر انگریزی بولنے میں تلفظ کی درستگی پر کیا کلام کیا جائے۔۔۔

اردو میں رائج ہونے کے حوالے سے میری دلیل وہی اردو الفاظ "نو" ۔۔۔۔اور "سو" والی ہے۔۔۔ان الفاظ کا تلفظ "اوفس" کے "او" سے ملتا جلتا ہے تو اردو میں اوفس کے بجائے آفس کیوں لکھا جاتا ہے؟ جبکہ اردو میں ہی اسے ۹۰ فیصد سے زائد افراد اوفس کے تلفظ پر ہی ادا کرتے ہیں۔۔
 
Top