انٹرویو ملائکہ سے باتیں کریں

ملائکہ

محفلین
السلام علیکم
یہ بہت اچھا کام کیا شمشاد بھائی۔ میں اس دن سوچ رہی تھی کہ اب ملائکہ کے امتحان ختم ہو گئے ہیں تو شمشاد بھائی کو یاد کروانا چاہئیے انٹرویو کے لئے۔ :)
ملائکہ کی پوسٹس مجھے ہمیشہ بہت اچھی لگتی ہیں اور ان کی باتیں بھی۔ تو میں تو ضرور اس انٹرویو میں حصہ لوں گی ان شاءاللہ۔

ملائکہ ناراض نہیں ہونا پلیز ۔ میں تو ان دنوں کچھ زیادہ مصروف ہو گئی ہوں۔ لیکن ان شاءاللہ اگلے ہفتے سے کچھ فرصت مل جائے گی تو پھر میرے سوالات کے جوابات کے لئے تیار رہیں آپ۔ :)
وعلیکم السلام آپی مطلب آپ بھی اس میں شامل ہیں مجھے لگا صرف چچا جی ہی ہیں:p آپ اپنے کام کاج نمٹا کر آجائیں ابھی تو میں یہیں ہوں پھر ہم باتیں واتیں بھی کرلیں گے:love::chill:
 
ملائکہ

محفلین
گندی باتیں ۔۔۔۔

20123_FlyingBirds.jpg

دیکھیں کتنے پیارے لگ رہے ہیں
 
نیلم

محفلین
1 ،جوتوں میں کیسے جوتے پسند ہیں ہیل والے یا فلیٹ ؟
2: کپڑے کس ٹائپ کے پسند ہیں ۔؟
3؛ جیولری میں کیا پسند ہے؟
4؛میک اپ میں کیا پسند ہے ؟
5؛بال لمبے اچھے لگتے ہیں یا کٹنگ ؟
چلو جی سارے خاص لڑکیوں والے سوال آگئے ہیں :p
 
طالوت

محفلین
بھئی اب اس کہانی کو ختم بھی کردیں مجھے نہیں پتہ نا بھینس وغیرہ کا​
:heehee:
اب تک تو خبر ہو چکی ہو گی۔ ویسے گائے خوبصورت اور پالتو جانور ہے مگر بھینس ایک زمانے سے بطور پالتو جانور کے ہے مگر عادات اب بھی جنگلی جانور جیسی ہی ہیں۔
ملک فہد کا کیا طریقہ ہے احتجاج کا ۔۔۔ مجھے تو نہیں پتہ:heehee:
طریق ملک فہد ، یعنی ملک فہد روڈ پر احتجاج ورنہ بادشاہ سلامت خود تو زمانہ ہوئے رخصت ہو چکے ہیں۔

نہیں دیہی زندگی کا کبھی تجربہ نہیں ہوا لیکن بہت قریبی کچھ لوگوں سے واسطہ پڑا تھا جو پیچھے سے دیہی علاقے کے تھے اور وہ تجربہ بہت برا ہی رہا میرا ۔۔۔ سچ کہوں تو مجھے گاؤں کے لوگ بہت برے لگتے ہیں ۔۔۔ سوری تو سے پر یہی سچ ہے۔۔ ایک تو وہ لوگ صفائی تو ذرا بھی اہمیت نہیں دیتے، نا ہی تعلیم کو اور ہی وہاں عورت کو اتنی آزادی ہے جتنی شہر میں ہے۔۔۔ تو میں گاؤں کے​
لوگوں سے بھی ملنا زیادہ پسند نہ کروں اب۔۔۔​
پتہ نہیں بھئی کیسے لوگوں سے مل بیٹھیں ہیں ، خیر ہر ہر علاقے کا اپنا اپنا رہن سہن ہے البتہ گندا رہنا والی عجیب بات بتلائی ہے۔ خیر میں نے یہ اس لئے پوچھا تاکہ دیہات میں جب چار چھ بوڑھے افراد مل بیٹھیں تو ان کی گفتگو سے حاصل ہونے والی تاریخی معلومات بڑی دلچسپ اور حیران کن ہوتی ہیں۔ خصوصا جب وہ گزرے معاشرتی معاملات پر گفتگو کرتے ہیں تو آپ گھنٹوں سن کر بھی نہیں تھکتے۔ موقع ملے تو یہ تجربہ کرنا چاہیے مگر ان کچھ قریبی لوگوں سے نہیں :)

آرکیالوجی اور تاریخ میں گریجویشن دو مختلف باتیں ہیں ، مستقبل میں کدھر کا ارادہ ہے اور کیوں؟
جی بالکل ، گروجیوویشن تو تاریخ میں ہوگی مگر انشااللہ ممکن ہوا تو آخری سال میں اپنا میجر سبجیکٹ آرکیولوجی رکھوں گی اور اگر ممکن نا بھی ہوسکا تو بھی پھر آگے وقت میں آرکیولوجی کا کوئی کورس رکھ لوں گی۔۔۔​
اگر میں غلطی پر نہیں تو آرکیالوجی تو باقاعدہ ایک الگ مضمون نہیں جس میں خصوصی طور پر گریجویشن کرنا پڑتی ہے ، جیسے آپ فارمیسی پڑھیں یا انجنئیرنگ کریں وغیرہ
شاید آپ سلیمہ اکرم کی بات کررہے ہیں جو نیشنل جیوگرافک کے ساتھ بھی کام کرچکی ہیں ۔۔۔ ۔​
:rolleyes:
جواب درست ہوا ، واٹر کو لر لاؤ بھئی۔:)
یہ تو بڑا ہی گندہ سا سوال کرلیا بھائی:p میرے خیال میں جھوٹ (یا سچ کو اپنی مرضی کے مطابق موڑ لینا) کا رجحان بہت زیادہ ہے۔۔۔ لیکن اس میں یہ بات سو فی صد سچ ہے کہ ایک انگریز تاریخ لکھنے والا مکمن حد تک غیرجانب داری سے لکھتا ہے(لیکن بہت سے انگریز لکھاری بھی ڈنڈی مار جاتے ہیں) لیکن پاکستانی اور انڈین دونوں لکھاری تو تاریخ کو اپنے ہی موٹو سے لکھتے ہیں۔۔۔ لیکن آہستہ آہستہ ٹرینڈ بدل رہا ہے ہم خود اب اپنی برائیاں اور غلطیاں سننے اور پڑھنے کے لئے آہستہ آہستہ تیار ہورہے ہیں۔ اور خاص کر پاکستان کی تاریخ بہت الجھا ہوا موضوع ہے جو ابھی تک میں نے پڑھا​
نہیں ہے کیونکہ وہ اگلے سال پڑھنا ہے لیکن بہت سچ جھوٹ مکس ہے۔۔۔ ۔​
بالکل درست خیال ہے۔
سوالات​
اگر آپ کو ہفتے بھر کی بادشاہت دے دی جائے پاکستان میں تو کیا کریں گی (خبر دار جو سوئٹزلینڈ میں اکاؤنٹ کھلوانے کا سوچا بھی ، بادشاہت کینسل کر دی جائے گی)؟​
چند سال قبل کراچی یونیورسٹی کے تعاون سے ڈاکٹر کمال عمر کا کتابچہ "تاریخ اسلام" چھپا تھا ، کیا کبھی پڑھنے کا اتفاق ہوا ہے؟​
ایک خاندان میں چار جوڑوں کے آٹھ بچوں کے جوڑوں میں چار چار جوڑے ہیں ، بتائیےاس خاندان میں کل کتنے افراد ہیں؟ (ہر جوڑے سے مراد میاں بیوی ہیں)۔​
 
شمشاد

لائبریرین
مزید سوال :

1) روزانہ ٹی ؤی کتنے گھنٹے دیکھتی ہو؟
2) خبریں سُننے سے دلچسپی ہے؟ اگر نہیں ہے تو کیوں نہیں؟
3) کس قسم کے پروگرام دیکھنا پسند کرتی ہو؟
4) اگر کبھی ٹی وی پر کام کرنے کا موقع ملا تو کرو گی یا نہیں؟
 
عینی شاہ

محفلین
ایک بات یہ کہ گُڈ۔۔۔ ۔۔۔ ۔آنسرز۔۔۔ ۔

کدھر ہے عینی مینی لُک ہیر دس از کالڈ سیریسنس۔۔۔ ۔
ون تھنگ وچ آئی نوٹسڈ از دیٹ یو ٹُک انٹرویو ایز انٹرویو۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ویری گُڈ۔۔۔ ۔
اور میرا خیال تھاکہ سڈنی شیلڈن کو پڑھنا آسان ہے۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
اور شاعری سے تو شاید دلچسپی ختم ہو گئی تھی۔۔۔ ۔۔آپ کی
یہ کراس اس بات پر پرا ہے ۔۔۔:cautious: مجھ سے نہی ہوا جاتا اس سے زادا سنجیدہ:nerd:
 
ملائکہ

محفلین
یہ میری پسند کی باتیں ہے نیلم:heehee:

،جوتوں میں کیسے جوتے پسند ہیں ہیل والے یا فلیٹ ؟
مجھے ہیل زیادہ پسند ہیں لیکن پہنتنی کم ہی ہوں ظاہر ہے کیونکہ مجھے پیروں سے پیار ہے۔۔۔ میں جب بھی ہیل لیتی ہوں کمفورٹیبل دیکھ کر ہی لیتی ہوں ویسے فلیٹ چپل یا کھسے استعمال کرتی ہوں۔۔۔

5X_32438_6627.jpg

اس طرح کے ویج ہیلز بھی پسند ہیں۔۔۔

2012_trendy_ladies_high_heel_sandals_designer.jpg_220x220.jpg

یہ بھی پسند ہیں۔۔

Zari-Khussa-Mahal-Summer-2013-Female-Footwear-Trend-121.jpg

اور ایسے بھی اچھے لگتے ہیں۔۔۔ پیسوں کی طرف مت دیکھیں:p
2: کپڑے کس ٹائپ کے پسند ہیں ۔؟

میں نیلم سوبر سے کپڑے پسند کرتی ہوں کسی بھی طرح کے ہوں۔۔۔
3؛ جیولری میں کیا پسند ہے؟
انگوٹھیاں سب سے زیادہ ۔۔۔ پھر بریسلیٹ۔۔۔ اور باقی چیزیں بھی کبھی کبھی پہن لیتی ہوں۔ میں نے کچھ عرصے پہلے بہت پیارا دل کی شیپ والا نیکلس بھی خریدا ہے وہ مجھے بہت پسند ہے:inlove:
4؛میک اپ میں کیا پسند ہے ؟
کاجل، مسکارہ، لپ گلوس، سب کچھ:lovestruck:
5؛بال لمبے اچھے لگتے ہیں یا کٹنگ ؟
مجھے اچھے سیٹ ہوئے اور صحت مند بال پسند ہیں اب چاہے وہ چھوٹے ہوں یا لمبے۔۔۔۔

مجھے اچھے سیٹ ہوئے اور صحت مند بال پسند ہیں اب چاہے وہ چھوٹے ہوں یا لمبے۔۔۔ ۔
چلو جی سارے خاص لڑکیوں والے سوال آگئے ہیں :p
بہت شکریہ ملائکہ ویری گُڈ :)
 
ملائکہ

محفلین
اب تک تو خبر ہو چکی ہو گی۔ ویسے گائے خوبصورت اور پالتو جانور ہے مگر بھینس ایک زمانے سے بطور پالتو جانور کے ہے مگر عادات اب
بھی جنگلی جانور جیسی ہی ہیں۔
پتہ چل بھی گیا:p
طریق ملک فہد ، یعنی ملک فہد روڈ پر احتجاج ورنہ بادشاہ سلامت خود تو زمانہ ہوئے رخصت ہو چکے ہیں۔
اوہ اچھا اچھا۔۔۔۔۔۔
پتہ نہیں بھئی کیسے لوگوں سے مل بیٹھیں ہیں ، خیر ہر ہر علاقے کا اپنا اپنا رہن سہن ہے البتہ گندا رہنا والی عجیب بات بتلائی ہے۔ خیر میں نے یہ اس لئے پوچھا تاکہ دیہات میں جب چار چھ بوڑھے افراد مل بیٹھیں تو ان کی گفتگو سے حاصل ہونے والی تاریخی معلومات بڑی دلچسپ اور حیران کن ہوتی ہیں۔ خصوصا جب وہ گزرے معاشرتی معاملات پر گفتگو کرتے ہیں تو آپ گھنٹوں سن کر بھی نہیں تھکتے۔ موقع ملے تو یہ تجربہ کرنا چاہیے مگر ان کچھ قریبی لوگوں سے نہیں :)
جی بالکل چلیں میں ملوں گی کبھی موقع ملا تو ضرور۔۔۔۔
اگر میں غلطی پر نہیں تو آرکیالوجی تو باقاعدہ ایک الگ مضمون نہیں جس میں خصوصی طور پر گریجویشن کرنا پڑتی ہے ، جیسے آپ فارمیسی پڑھیں یا انجنئیرنگ کریں وغیرہ
بالکل دونوں الگ ہیں۔۔ ایک تو 4 سال کی گروجیوویشن ہوتی ہے آرکیولوجی میں پاکستان میں کہاں ہوتی ہے مجھے تو اسکا نہیں پتہ۔۔۔ لیکن میں تاریخ میں گراجیویشن کررہی ہوں۔۔۔ اگر کبھی موقع ملا تو ملک سے باہر جاکر میں آرکیولوجی پڑھوں گی۔۔۔۔ بس دعا کریں میرے پاس اتنے پیسے آجائیں۔۔۔:praying:
شاید آپ سلیمہ اکرم کی بات کررہے ہیں جو نیشنل جیوگرافک کے ساتھ بھی کام کرچکی ہیں ۔۔۔ ۔​
:rolleyes:
جواب درست ہوا ، واٹر کو لر لاؤ بھئی۔:)
:party:
یہ تو بڑا ہی گندہ سا سوال کرلیا بھائی:p میرے خیال میں جھوٹ (یا سچ کو اپنی مرضی کے مطابق موڑ لینا) کا رجحان بہت زیادہ ہے۔۔۔ لیکن اس میں یہ بات سو فی صد سچ ہے کہ ایک انگریز تاریخ لکھنے والا مکمن حد تک غیرجانب داری سے لکھتا ہے(لیکن بہت سے انگریز لکھاری بھی ڈنڈی مار جاتے ہیں) لیکن پاکستانی اور انڈین دونوں لکھاری تو تاریخ کو اپنے ہی موٹو سے لکھتے ہیں۔۔۔ لیکن آہستہ آہستہ ٹرینڈ بدل رہا ہے ہم خود اب اپنی برائیاں اور غلطیاں سننے اور پڑھنے کے لئے آہستہ آہستہ تیار ہورہے ہیں۔ اور خاص کر پاکستان کی تاریخ بہت الجھا ہوا موضوع ہے جو ابھی تک میں نے پڑھا​
نہیں ہے کیونکہ وہ اگلے سال پڑھنا ہے لیکن بہت سچ جھوٹ مکس ہے۔۔۔ ۔​
بالکل درست خیال ہے۔
:heehee:
سوالات​
اگر آپ کو ہفتے بھر کی بادشاہت دے دی جائے پاکستان میں تو کیا کریں گی (خبر دار جو سوئٹزلینڈ میں اکاؤنٹ کھلوانے کا سوچا بھی ، بادشاہت کینسل کر دی جائے گی)؟
میں شکریہ کہہ کر واپس کردوں گی:) کیونکہ میں سب کچھ بہت خراب ہے یہاں اور اگر میں ایک ہفتے کے لئت بھی بن گئی تو میرے اوپر بڑی ذمہ داری آجائے گی اور اللہ کو اس ایک ہفتے کا بھی جواب دینا ہوگا تو لونگی ہی نہیں۔۔۔۔:rolleyes:
چند سال قبل کراچی یونیورسٹی کے تعاون سے ڈاکٹر کمال عمر کا کتابچہ "تاریخ اسلام" چھپا تھا ، کیا کبھی پڑھنے کا اتفاق ہوا ہے؟
نہیں پڑھا میں نے:idontknow:
ایک خاندان میں چار جوڑوں کے آٹھ بچوں کے جوڑوں میں چار چار جوڑے ہیں ، بتائیےاس خاندان میں کل کتنے افراد ہیں؟ (ہر جوڑے سے مراد میاں بیوی ہیں)۔
شاید 60:thinking::noxxx:
 
ملائکہ

محفلین
1) روزانہ ٹی ؤی کتنے گھنٹے دیکھتی ہو؟
میں چھٹیوں میں زیادہ دیکھ لیتی ہوں ویسے ایک یا دو گھٹنے ۔۔۔۔ اٹھتے بیٹھتے۔۔۔۔
2) خبریں سُننے سے دلچسپی ہے؟ اگر نہیں ہے تو کیوں نہیں؟
دلچسپی بالکل بھی نہیں ہے کیونکہ ٹی وی پر تو خبریں چٹخارے لے لے کر بتاتے ہیں وہ مجھے زہر لگتا ہے اس لئے بہت ضروری کوئی خبر ہوتو دیکھ لیتی ہوں ورنہ اخبار ہی پڑھتی ہوں۔
3) کس قسم کے پروگرام دیکھنا پسند کرتی ہو؟
پاکستانی ڈرامے دیکھتی ہوں یا انگلش مووی یا ڈاکیومینڑی
4) اگر کبھی ٹی وی پر کام کرنے کا موقع ملا تو کرو گی یا نہیں؟[/quote]
آف سکرین کام کرلوں گی۔۔۔۔ آن اسکرین کے لئے میں موزوں نہیں:)
 
Top