انٹرویو ملائکہ سے باتیں کریں

ملائکہ

محفلین
میرا پسندیدہ قول۔۔۔ اگر بڑے ہیروں کے ساتھ چھوٹے اور کم قیمت کے ہیروں کو ایک مخصوص تھیلی میں ڈال کر رکھا جائے تو کم قیمت اور چوٹے ہیروں میں بھی بڑے ہیروں جیسی صفات پیدا ہو جاتی ہیں جن کے اندر کوئی رنگ نہیں ہوتا ان میں بڑے ہیروں کی رنگت کا بھی مستقل چلن پیدا ہوجاتا ہے ہمارے گاؤں میں ایک اندھا فقیر صبح سویرے ایک صدا لگاتے ہوئے گزرا کرتا تھا (اٹھ فریدا ستیاتے اٹھ کے باہر جا، جے کوئی بخشیا مل گیا تے توں وی بخشیا جا) مجھے اس وقت اسکی بات بڑی بےمعانی لگتی تھی لیکن جمال سویدا کی گفتگو کے بعد اور ہیروں کی آپس کی صحبت کے بعد یہ راز کھلا کہ قربت انسان کو کس طرح بدل دیتی ہے۔۔۔ از اشفاق احمد
 

شوکت پرویز

محفلین
آپکو شکر کرنا چاہیے کہ کوئی تو ہے جو فلاتن تنفلا فلاتن سے بچا ہوا ہے ورنہ یہاں تو شاعر لوگ رات کو نیند مین بھی مصرعے جوڑتے توڑتے پائے جائے جاتے ہیں :grin:
تِرے کہنے پہ "تن" اپنا "فلا" کر ہم بھی دیکھیں گے ;)
کیوں کہ ہمارا تن ذرا بھی فلا نہیں ہے :(؛ ہم بہت دبلے پتلے ہیں۔

عمراعظم انکل
 

شمشاد

لائبریرین
بھتیجی یہ بتاؤ کہ آجکل کے دور میں موبائیل فون کا استعمال کیسا ہے؟ فائدہ مند ہے یا نقصان دہ۔ تم کتنا استعمال کرتی ہو اور تمہارے خیال میں آجکل کی نوجوان نسل اس کا کیسے استعمال کرتی ہے؟
 

ملائکہ

محفلین
بھتیجی یہ بتاؤ کہ آجکل کے دور میں موبائیل فون کا استعمال کیسا ہے؟ فائدہ مند ہے یا نقصان دہ۔ تم کتنا استعمال کرتی ہو اور تمہارے خیال میں آجکل کی نوجوان نسل اس کا کیسے استعمال کرتی ہے؟
آجکل موبائل اور انٹرنیٹ کا استعمال غلط طریقوں سے وہی نوجوان یا بچے کررہے ہیں جنکے والدین ان پر توجہ نہیں دے پاتے۔۔ میں اس میں قصور بچوں کا نہیں کہہ سکتی کیونکہ بچوں کے پاس محدود علم اور محدود تجربہ ہوتا ہے اور نوجوانی کی عمر تو ہوتی ہی ایسی ہے کہ ہر چمکتی چیز سونا لگتی ہے تو بچوں کی اچھی تربیت کریں اور بچوں کو مثبت کاموں میں لگائیں تو منفی رجحان کافی کم ہوسکتا ہے۔۔۔
میں تو کام سے موبائل کا استعمال کرتی ہوں۔۔۔ جب گھر سے باہر ہوں تو گھر میں امی کو اطلاع دینے کے لئے کہ کب تک گھر آؤں گی امی ہمیشہ میرے وقت کا پورا پورا اندازہ رکھتی ہیں :rolleyes: اور دوستوں سے بات وغیرہ کرنے کے لئے ایس ایم ایس کرلیتی ہوں زیادہ استعمال تو ہوتا نہیں ہے کیونکہ اگر لمبی بات کرنی ہوتو گھر والے فون سے کرلیتی ہوں:heehee: میں ایک دفعہ پیسے ڈالوں تو بہت عرصہ تک چلتے رہتے ہیں۔۔۔
 

ملائکہ

محفلین
نہیں نہیں وہ تو بے صبرا غنڈا بدمعاش پرندہ ہے آئی ہیٹ برڈز ہمارے جہازوں کے انجن مین گھس کر مرتے ہیں اور نقصان کراتے ہین :rolleyes:

:cautious: اب پرندے بےچارے کیا کریں ہر جگہ کچرا جمع ہوتا ہے وہ تو کھانا وانا کھانے آجاتے ہیں اور آپکے جہاز میں آکر مر جاتے ہیں ۔۔۔ قصور کس کا ہوا:sad4:
 

ملائکہ

محفلین
بہت اچھا انٹرویو جا رہا ہے ملائکہ بٹیا کا
ہر سوال کا زبردست جواب کیوں نہ ہو ۔
کہ جواب دینے والی شخصیت " ثور " ہے ۔۔۔ جو کہ بروجوں کے دائرے میں علامتی نشان " بیل " ہوتے " جذباتی " گروپ میں " مٹی " کا عنصر رکھتے " پھاوڑے "کو خوش بختی کا نشان بنائے ہوئے ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
" ثور " سے گفتگو کرتے محتاط رہنا بہتر ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ کہ کہیں " آ بیل مجھے مار " والی کہاوت سچ نہ ہو جائے ۔۔۔ ۔
پر اعتماد خود پر بھروسے کے عکاس ہیں سب جوابات ملائکہ بٹیا آپ کے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
بہت دعائیں کہ اللہ تعالی آپ کی زندگی کی راہوں میں سدا اپنی رحمتوں برکتوں کا سایہ رکھے آمین
لو جی مطلب سارا کمال اسٹار کا نکلا:laugh: مجھے لگا تھا میرے تعریف ہونے والی ہے:rollingonthefloor:

ویسے مجھے معلوم نہیں ہے کہ "ثور" اسٹار والوں کی کیا خصوصیت ہوتی ہے۔۔۔۔
 
Top