انٹرویو ملائکہ سے باتیں کریں

شمشاد

لائبریرین
تحفے دینے اور لینے میں کیسی ہو؟

کسی کو تحفہ دیتے وقت کیا بات مدنظر رکھتی ہو؟

کسی دوسرے سے تحفے میں کیا لینا پسند کرتی ہو؟
 

ملائکہ

محفلین
تحفے دینے اور لینے میں کیسی ہو؟

کسی کو تحفہ دیتے وقت کیا بات مدنظر رکھتی ہو؟

کسی دوسرے سے تحفے میں کیا لینا پسند کرتی ہو؟
تحفے دینے میں نا کنجوس ہوں اور نہ ہی بہت کھلا ہاتھ ہے۔۔۔۔ جسکو بھی تحفہ دیتی ہوں بہت سوچ سمجھ کر دیتی ہوں ۔۔۔ کہ اس بندے کو کس چیز کی ضرورت ہے ۔۔ ایک مرتبہ ایک تحفہ ایسے انسان کو دینا تھا جسے پینٹینگ میں دلچسپی تھی تو میں نے بڑی ڈھونڈ کر ایک آرٹسٹک سی شرٹ لی تھی۔۔۔ ایک دفعہ کتابیں دینی تھیں تحفے میں ایک خاص موضوع کے لئے بہت گھومی تھی اردو بازار میں ۔۔۔ اورسس میری کا پرس پرانا ہوگیا تھا تو اسکی سالگرہ پر بھی اسی کی پسند کے مطابق پرس لیا تھا۔۔۔ اور تحفے بھی اسی طرح اپنی پسند کے مطابق ہی اچھے لگتے ہیں ورنہ پڑے رہ جاتے ہیں۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو اب تمہیں کیا کچھ پکا کر تحفے میں دیں یا پھر دیگچیوں کا سیٹ یا کھانے پکانے کی کوئی کتاب ڈھونڈ کر لا کر دیں۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
مدھو آپا
فرحت کیانی
عینی مینی
ناعمہ عزیز
قرۃالعین اعوان
مانو بلی
آپ سب کہاں ہیں بھئی؟ ملائکہ کا انٹرویو چل رہا ہے اور آپ سب غائب ہیں۔

السلام علیکم
یہ بہت اچھا کام کیا شمشاد بھائی۔ میں اس دن سوچ رہی تھی کہ اب ملائکہ کے امتحان ختم ہو گئے ہیں تو شمشاد بھائی کو یاد کروانا چاہئیے انٹرویو کے لئے۔ :)
ملائکہ کی پوسٹس مجھے ہمیشہ بہت اچھی لگتی ہیں اور ان کی باتیں بھی۔ تو میں تو ضرور اس انٹرویو میں حصہ لوں گی ان شاءاللہ۔
اب دیکھیں سب غائب ہوگئے ہیں چچا جی میں ان سب سے ناراض ہوں:crying3:

ملائکہ ناراض نہیں ہونا پلیز ۔ میں تو ان دنوں کچھ زیادہ مصروف ہو گئی ہوں۔ لیکن ان شاءاللہ اگلے ہفتے سے کچھ فرصت مل جائے گی تو پھر میرے سوالات کے جوابات کے لئے تیار رہیں آپ۔ :)
 
Top