11۔دماغ کا دہی کیسے بنتا ہے؟
جب عینی اور بھلکڑ آجائیں تو خود ہی دماغ کا دہی بن جاتا ہے ۔۔۔۔
12۔چلو بھر پانی میں کیسے تیرتے ہیں؟
تیرتے تو نہیں ہیں ڈوبتے اور مر جاتے ہیں
13۔گھریلو سیاست میں سونامی کیوں نہیں آتا؟
کیونکہ گھریلو سیاست اتنی خطرناک نہیں ہوتی کہ سونامی ہی آجائے۔۔۔۔
14۔وقت وقت کے کھیل میں کون ہارتا ہے؟
میں نے کبھی نہیں کھیلا یہ والا گیم سچ میں
15۔ گول گپے کے کھٹے پانی کے فوائد بیان کریں؟
گلا خراب ہو کر جب بندہ بیمار ہوجاتا ہے تو سب بڑا خیال رکھتے ہیں
16۔ جامن میں گلاب کہاں سے آتا ہے؟
یہ نہیں مجھے پتہ
17۔ برفی اور قلاقند میں کیا فرق ہے؟
برفی کبھی تھوڑی سی سخت سی بھی ہوتی ہے اور قلاقند بڑی نرم ہی ہوتی ہے۔۔۔۔
18۔ مٹھائی کی دکان پر نمک پارے کیوں ہوتے ہیں؟
کیونکہ مٹھائی کھا کر جب بندہ کا منہ بہت میٹھا ہوجائے تو تھوڑے نمک پارے کھا کر ٹھیک ہوجائے
19۔کانٹا وہی پر کیوں ہوتا ہے جہاں گلاب ہو؟
کیونکہ دنیا میں کوئی بھی چیز پرفیکٹ نہیں ہے۔۔۔
20۔ ناک میں دم کیسے ہوتا ہے؟
تنگ کر کر کے
21۔عمودی اور افقی کی دوستی کتنی پرانی ہے؟
یہ عمودی اور افقی ہوتا کیا ہے؟؟؟
22۔عمروعیار کہاں رہتا ہے؟
اپنے گھر میں
23۔ سرکاری اور نیم سرکاری محکمہ میں کیا فرق ہوتا ہے؟
سرکاری محکمہ میں آرام ہوتا ہے اور نیم سرکاری میں کام بھی ہوتا ہے
24۔ عینک(عے نک) میں ناک کا ذکر ہے تو کانوں کا کیوں نہیں؟
مجھے کیا پتہ
25۔ اکثر ناک ٹیڑھی کیوں ہوتی ہے؟
میری تو سیدھی ہے باقی لوگوں کا نہیں پتہ
26۔ٹیڑھی ناک اور ٹیڑھی کھیر میں کیا فرق ہے؟
کوئی فرق نہیں
27۔ناک پہ مکھی کیسے بیٹھتی ہے۔؟
اڑ کر آتی ہے اور بیٹھ جاتی ہے
29۔انڈیا۔ بھارت۔ ہندوستان تین نام کیوں؟
بھئی اسکا تو بڑا رسرچ والا جواب بنتا ہے اب یہاں کیا بتاؤں
30۔بیگم بیوی اور شریک حیات تین نام کیوں؟
کیونکہ تیوں ہی اچھے نام ہے