انٹرویو ملائکہ سے باتیں کریں

ملائکہ

محفلین
51۔گنڈیری پھل ہے یا سبزی؟
مجھے نہیں پتہ بھئی
52۔ کوا سیانا کیوں ہوتا ہے؟
یہ بڑی پرانی کہانی ہے کیونکہ وہ لومڑی کے ساتھ رہتا تھا تو وہ بھی سیانا ہوگیا
53۔ میٹھی چھری کہاں سے ملتی ہے؟
تیز لوگوں کے پاس مل جاتی ہے
54۔ہاتھی اگر اُڑ سکتا تو کیا ہوتا؟
پھر ہمیں مفت کا ہوئی جہاز مل جاتا
55۔جس کی لاٹھی اس کی بھینس اور جس کا جوتا اس کا؟
اسکی بکری:p
56۔حجم اور وزن میں کیا فرق ہے؟
کیا پتہ:idontknow:
57۔ہوا کھانے سے پیٹ کیوں نہیں بھرتا؟
کیونکہ ہوا واپس نکل بھی فٹافٹ جاتی ہے
58۔شیطان کی آنت کتنی لمبی ہے؟
100000000000000000000000000000 کلو میٹر
59۔لڑائی کرنے کے لئے کوئی وجہ ضروری ہے؟
بالکل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نہیں:rollingonthefloor:
60۔ لفظ کیوں۔۔۔ کس لئے بنا؟
کیونکہ تنگ کیا جاسکے
61۔ بھنڈی کا شوربہ کیسا ہوگا؟گندہ:confused:
62۔برف کے گولے اور گول گپے میں کیا فرق ہے؟
برف کے گولے تو بڑے مزے کے ہوتے ہیں
63۔شیر اور شعر میں کیا فرق ہے؟
شیر جنگل میں مل جاتا ہے
64۔ گیدڑ ڈرپوک کیوں ہوتا ہے؟
اللہ نے ہی ایسا بنایا ہوگا
65۔ ہاتھی کے کان کی پیمائش کیسے ہوتی ہے؟
اسکو بےہوش کرکے کرلیتے ہیں
66۔ لوگ ناک پہ مکھی کیوں نہیں بیٹھنے دیتے؟
گندی ہوتی ہے
67۔دن دگنی رات چوگنی محنت کیوں کی جاتی ہے؟
کیونکہ گاڑی اور بنگلہ خریدا جاسکے
68۔ گلابوں کے جامن کہاں پائے جاتے ہیں؟
:idontknow:
69۔چاندی کے ورق کا ذائقہ کیسا ہوتا ہے؟
تھوڑا تھوڑا کڑوا:noxxx:
70۔یہ ٹنڈے سے ہم اتنا کیوں بھاگتے ہیں؟
مزے کہ نہیں ہوتے نا:heehee:
 

ملائکہ

محفلین
71۔بر ف کا برفی سے کیا تعلق؟
کوئی بھی تعلق نہیں ہے
72۔ چوہا پہاڑ کے نیچے کیا کر رہا تھا؟
سو رہا تھا۔۔۔۔۔
73۔ڈرامے اور ڈرامے بازی میں کیا فرق ہے؟
ڈرامے ٹی وی میں آتے ہیں اور ڈرامے بازی اصل زندگی میں ہوتی ہے۔۔۔۔
74۔سبز چائے کا رنگ گلابی کیوں ہوتا ہے؟
ویسے سنز چائے کا رنگ سبز بھی ہوتا ہے دودھ کے بغیر
75۔بچوں کو شیر کی آنکھ سے کیسے دیکھا جائے؟
آنکھیں پھاڑ کر
76۔دیوار کے آرپار کیسے دیکھا جاسکتا ہے؟
اگر شیشے کی دیوار ہو تو دیکھ لیں
77۔مینڈک کب آرام کرتا ہے؟
رات میں ہی سوتا ہوگا
78۔ جب مینڈکی کو زکام ہوتا ہے تو کونسی دوائی لیتی ہے؟
پانی میں دو تین غوطے مارے ٹھیک ہوجائے گی
79۔گیند گو ل کیوں ہوتی ہے؟
کیونکہ باونس ہوسکے
80۔چرند اور پرند میں کیا فرق ہے؟
کوئی بھی نہیں
81۔ بجلی بچایئے تاکہ۔۔۔ ؟
آپکے بچے استعمال کرلیں
82۔ گھڑی کی سوئی اُلٹی طرف کیوں چلتی ہے؟
سیدھی ہی چلتی ہے
83۔ گدھے کے سر پر سینگ ہوتے تو کیا ہوتا؟
وہ بھی سینگ مارتا
84۔ اونٹ کی سواری کیسی ہوتی ہے؟
مزے کی ہوتی ہے میں بیٹھی ہوں
85۔ وہ کونسا پرندہ ہے جس کے سر پر پاؤں ہوتے ہیں۔
پتہ نہیں:heehee:
86۔وٹامن کتنے من کا ہوتا ہے؟
3 یا 4 من کا
87۔ مرچوں میں کونسا وٹامن ہوتا ہے؟
سی جبھی تو سب مرچ کھا کر سی سی کرتے ہیں۔۔۔۔۔
88۔ دھوبی کپڑوں کو پٹخ پٹخ کے کیوں دھوتا ہے؟
تاکہ پانی نکل جائے۔۔۔۔
89۔ دھوبی کپڑے دھوتا ہے تو استری کون کرتا ہے؟
وہی کرلیتا ہے
90۔لوگ خرچہ کیوں کرتے ہیں؟
کیونکہ انکے پاس پیسے ہوتے ہیں
91۔ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کس کیمیائی فارمولے سے کیا جاتا ہے؟
لیموں سے
92۔کپڑوں کی جیب سے ملنے والا مال کس کی جیب میں جاتا ہے؟
امی
93۔جوں کان پر ہی کیوں رینگنا پسند کرتی ہے؟
کیا پتہ
94۔خون کیسے سفید ہوتا ہے؟
جب پیسے آجاتے ہیں تو
95۔موبائل فون سستے کیوں ہیں؟
تاکہ سب لوگ استعمال کریں اور پیسے دیں موبائیل کمپنی کو
96۔ غائب دماغی کیا ہوتی ہے؟
کہ سر لیکچر دیں اور کچھ سمجھ نا آئے
97۔ نیکی کر دریا میں ڈال اور برائی؟
کر اور معافی مانگ۔۔۔
98۔دانتوں کا صفایا کیسے ممکن ہے؟
دانت توڑ کر
99۔کتابی کیڑا کہاں پایا جا تا ہے؟
لائبریریز میں
100۔مغز کیسے کھایا جاتا ہے؟
ایسے سوالات دے کر
 

ملائکہ

محفلین
محفل کے علاوہ ملائکہ اور کہاں کہاں پائی جاتی ہیں؟؟ میرا مطلب ہے انٹرنیٹ پر ۔۔۔ ۔
میرا نہیں خیال کہ میں نے کوئی Odd یا پریشان کن سوال کیا ہے۔۔۔ میری نظر میں یہ ایک عمومی سوال ہے ۔۔ جو میں یہاں موجود ہر ایک سے پوچھنا چاہتا ہوں۔۔۔ میں ایک نیا دھاگہ شروع کرنا چاہتا ہوں جس میں یہ سوال آپ سب سے کیا جائے گا کہ آپ لوگ یعنی محفل میں موجود لوگ صرف محفل میں ہی آتے ہیں یا انٹرنیٹ پر کہیں اور بھی ہیں۔۔۔ یہاں آپ کا اچھا خاصا Contribution ہے، کیا کہیں اور بھی کوئی علمی کام کیا ہے، کوئی دلچسپ سرگرمی ہے جس میں حصہ لیا ہے یا پھر صرف یہاں موجود ہیں۔۔۔ اس میں ناپسند کا تمغہ دینے اور پھر ’’ایسے نہیں کہتے‘‘ کے الفاظ سے مجھے سخت الجھن اور کوفت ہوئی ہے۔۔۔ لیکن اس پر میں آپ کو ناپسند کاکوئی تمغہ دینے کا ارادہ نہیں رکھتا۔۔۔ ۔ خوش رہئے۔۔۔
میں انٹرنیٹ پر اور محفل کے علاوہ فیس بک پر ہوں لیکن وہاں صرف میرے ذاتی دوست اور کولیگز اور فیملی وغیرہ ہیں۔۔۔ اور یہاں بھی میں نے کوئی خاص علمی کام تو کیا نہیں ہے اور کہیں اور بھی اسکے علاوہ نہیں ہے۔۔۔۔۔
 

ملائکہ

محفلین
شمشاد انکل
تواہم پرستی کی کہاں تک قائل ہو :
توہم پرستی کی بالکل بھی قائل نہیں ہو ذرا سی بھی نہیں۔۔۔۔۔۔۔
1) کالی بلی کا راستہ کاٹ جانا تو یہ سمجھنا کہ یہ اچھا شگون نہیں ہے؟
کالی بلی بیچاری کا تو کوئی قصور نہیں وہ تو اِدھر اُدھر گھومتی پھرتی ہے اگر سامنے سے گزر گئی تو بھی کیا ہوگیا۔۔۔۔۔۔
2) گھر کی دیوار پر کوئے کا بولنا اور یہ سمجھنا کہ آج کوئی مہمان آئے گا؟
ہماری تو کھڑکی پر روز کوا بیٹھتا ہے اور کائیں کائیں بھی کرتا ہے اب روز تو ہمارے گھر مہمان نہیں آتے یہ سب بیکار کی باتیں ہیں

اندھیرسے سے ڈر لگتا ہے کہ نہیں؟
ویسے تو ڈر نہیں لگتا لیکن اگر کہیں نئی جگہ ہوتو اور اکیلی ہوں تو لگتا بھی ہے۔۔۔

اگر یہ کہا جائے کہ رات کے دو بجے اکیلی گھر کی چھت پر جاؤ تو ڈر لگے گا یا چلی جاؤ گی؟
اپنے گھر کی چھت پر تو چلی جاؤں گی آرام سے۔۔۔۔۔۔
کبھی کسی جن یا چڑیل سے واسطہ پڑا؟
ایسا ہوگا ہی نہیں:heehee:
رونا کس بات پر آتا ہے؟
اب کسی بات پر بھی رونا آتا ہی نہیں ہے۔۔۔۔۔
 
Top