فرحت کیانی آپی زیادہ دیر ہوگئی سوری۔۔۔ ایک دفعہ پورے جوابات ٹائپ کرلیے تو پیج خود ہی ریفریش ہوگیا
پھر اب ہمت کرکے دوبارہ لکھ رہی ہوں۔۔۔۔۔
- کون سا تحفہ لینا اور کیا دینا اچھا لگتا ہے؟
اس سوال کا پہلے بھی جواب دیا ہے کہ وہی تحفے دیتی ہوں جو لوگوں کی ضرورت کے مطابق ہوں سوچ کر کہ دوسرے بندے کو کیا چائیے۔۔۔۔۔ لینے میں کوئی خاص خواہشات نہیں ہیں۔۔۔۔۔
بہت موڈی ہوں شاید گھر میں سب سے چھوٹی ہوں اس لئے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ موڈی پن ختم ہورہا ہے۔۔۔۔
- ڈپریشن سے کیسے نمٹتی ہیں؟
مجھے اکثر ڈپریشن ہوجاتا ہے جب میں ماضی کے بارے میں سوچتی ہوں تو میں گرین ٹی پی لیتی ہوں،اکیلے میں رو لیتی ہوں، کوکینگ کرلیتی ہوں یا میوزک سن لیتی ہوں
- پبلک پرسن ہیں یا تنہائی پسند؟
تنہائی پسند ہوں لیکن محفل میں موو کرنا بھی خوب جانتی ہوں
- پاکستان کے بارے میں کون سی ایک ایسی بات ہے جو آپ کو دل و جان سے پسند ہے اور کون سی ایک ایسی چیز جو آپ کو پریشان یا دُکھی کر دیتی ہے؟
پاکستان میں مجھے ایک سکون محسوس ہوتا ہے مجھے اپنے ملک کی اتنی عادت ہوچکی ہے کہ کہیں اور رہنے کا تصور ہی پسند نہیں مجھے یہاں کے لوگ آپکو کبھی اکیلا محسوس ہونے نہیں دیتے یا اپنی محبت سے یا اپنی نفرت سے لیکن اپنے ہونے کا احساس دلاتے رہتے ہیں۔۔۔ اور پریشان یہ بات کرتی ہے کہ یہاں غدار لوگ بہت موجود ہیں اور عام عوام انہیں پرستش کی حد تک فولو کرتی ہے۔۔۔۔
- تاریخ کا کون سا کردار اور کون سا دور سب سے زیادہ پسند ہے؟
اچھا سوال ہے مجھے سقراط، کوپرنیکیئس، راجہ پورس(جس نے سکندر سے جنگ کی تھی۔)، روسو، لینارڈو ڈا وینچی، چارلس ڈارون اور یورپ کی رومینٹک تحریک کے مختلف شعراء ، بہت پسند ہیں۔۔۔ اور مجھے ایک تو ہمارے اپنے خطے میں اینڈس ویلی کی تہذیب کا پورا دور اور یورپ میں نشاط ثانیہ اور سائنسی انقلاب کا دور بہت پسند ہے