یاد رکھنے کے لئے جزاک اللہ ملائکہ۔
میں نے آنا تو ضرور تھا بس کچھ لیٹ ہو گئی (حسبِ روایت)
یہ تمام درزیوں کی مشترکہ صفت ہے کہ جب انہیں ڈیزائن سمجھایا جائے تو یوں لگتا ہے کہ ایک ایک تفصیل پر ایسی ہی باریک بینی سے کام کریں گے جتنے غور سے سن رہے ہوتے ہیں۔ لیکن کبھی کبھار سیتے وقت انہیں ایک برین ویو آتی ہے اور وہ ایسا ہی کرتے ہیں جو آپ نے لکھا۔
امیاں اتنی ہی اچھی ہوتی ہیں ادھر فرمائش ہوئی اور ادھر پوری ۔ آئیں اپنی اور سب کی امیوں کی صحت اور سکون کے لئے مل کر دعا کریں۔ آمین
بالکل ٹھیک کہا
فرحت کیانی آپی۔۔۔ ۔۔
اچھا اب یونیورسٹی سے متعلق کچھ سوالات:
جی بالکل
- یونیورسٹی میں سب سے پسندیدہ کونا کون سا ہے؟ لیکچر ہال ، لان ، کیفے، لائبریری ، سیڑھیاں یا کوئی اور جگہ؟ اور کیوں؟
کافی ساری جگہیں مجھے پسند ہیں۔۔۔ ایک تو ہماری ڈپارمنٹ کی لائبریری ہے وہاں بہت سکون ہوتا ہے کیونکہ وہاں صرف ہمارے ڈپارمنٹ کے لوگ ہی اندر آسکتے ہیں اور کوئی نہیں ۔۔۔ تو سب لوگ فارغ ہوکر وہیں آجاتے ہیں وہ لائبریری ایک طرح کی sitting place بھی ہے تو وہیں اکثر ہوتی ہوں میں۔۔۔ ۔ اسکے علاوہ ایک کونا ہے جو کہ ڈین آفس کے پیچھے کا حصہ ہے مگر ہماری بیلڈینگ کے سامنے ہے لیکن تھوڑا سا کٹا ہوا ہے وہ وہاں اکثر بیٹھ جاتی ہوں میں۔۔۔ اور کونے تو بہت سے ہیں
اور سیڑھیوں پر بھی بیٹھ جاتے ہیں وہاں سے اکثر ٹیچیز بھگا دیتے ہیں کیونکہ پیچھے کلاس ہورہی ہوتی ہے اور ہم لوگ شور مچاتے ہیں
- آپ انٹر کے بعد یونیورسٹی میں آ گئیں تھیں نا؟ یہ بتائیں کہ سینئر سٹوڈنٹس نے آپ کی کلاس کے ساتھ کچھ رِگِنگ (rigging) کی؟
جی انٹر کے بعد آگئی تھی اور اکثر لوگ مجھ سے بڑے تھے وہاں ۔۔۔ پہلے دن جب لیکچر ختم ہوا تھا تو سینیئر ہماری کلاس میں آئے اور کہنے لگے کہ اسپورٹس کے لئے پیسے دینے ہونگے یہ وہ سب پیسے دے دیں لیکن میری ایک دوست سمجھ گئی کہ یہ سبکو بےوقوف بنارہے ہیں تو ہم لوگوں نے دئیے ہی نہیں
- اور اب جب آپ سے جونیئر لوگ آگئے ہوں گے یونی میں تو آپ لوگوں نے بھی کوئی شرارت کی؟
میں تو جونئیرز ہی مدد کرتی ہوں ایک مرتبہ یہ ہوا کہ ایک newcomer لڑکی میری دوستوں سے رستہ پوچھ رہی تھی اور میری دوستیں اسے صحیح رستہ بتا رہی تھی میں وہاں سے گزرتے ہوئے بولا کہ سارا غلط بتا رہی ہیں۔۔۔
وہ لڑکی بیچاری بہت کنفیوز ہوگئی ہے کون صحیح کہہ رہا ہے کون غلط
- یونیورسٹی کے دن بہت مزے کے دن ہوا کرتے ہیں۔ کوئی دلچسپ واقعہ شیئر کرنا چاہیں گی؟
اہو دلچسپ واقعے تو بہت ہیں۔۔۔ اچھا ایک بتاتی ہوں۔۔۔ ہم لوگوں کی ماس کمیونیکیشن کی کلاس اسکے ڈپارٹمنٹ میں ہی ہوتی تھی اور وہ بہت دور تھا تو ہم لوگ روز دوپہر میں چلتے چلتے وہاں جاتے تھے تو دھوپ بھی بڑی تیز ہوتی تھی ہم لڑکیاں چھتریاں لیکر چلتے تھے ۔۔۔ ہمارا گروپ ایک دن جب پہنچا تو میں نے اپنی چھتری ذرا دیر کے لئے اپنے کلاس فیلو شیری کو پکڑائی اور پھر کلاس میں چلی گئی وہ اسی کے ہاتھ میں رہی میں بھی بھول گئی جب ہم باہر نکلے تو شیری کے ہاتھ میں ہی تھی اس نے کھول لی اور مجھے دینے لگا تو اتنی دیر میں ہماری ٹیچر نے شیری کے فون پر میسج کیا کہ "شیری جتنی آپ اپنی بیوٹی کی فکر کرتے ہیں اتنی اگر پڑھائی کی کرلیں تو کیا ہی بات ہو"
اس نے ہم سب کو بتایا تو ہمارا تو ہنس ہنس کر برا حال ہوگیا وہ ہمیں پتہ نہیں کس کھڑکی سے دیکھ رہی تھی سب کو
ابھی تک ہم اسکا مذاق اڑاتے ہیں
- کلاس میں کبھی پراکسی لگوائی یا کسی کی پراکسی لگائی؟
شروع کے سالوں میں بہت پروکسی لگائی ہے اور اپنی بھی لگوائی ہے
پر اب ممکن نہیں کیونکہ ٹیچر سب کو پہچانے لگ گئے ہیں
- اگر کبھی لیکچر کے دوران نیند آ رہی ہو تو کیا کرتی ہیں؟
بہت نیند آتی ہے اور لیکچر میں بھوک بھی بڑی لگتی ہے ۔۔۔ اگر نیند آنے لگے تو نوٹ بک پر لکھ لکھ کر ساتھ والے سے باتیں شروع کردیتے ہیں یا باہر جھانکنے لگتے ہیں یا ہلکی ہلکی باتیں بھی کرلیتے ہیں