انٹرویو ملائکہ سے باتیں کریں

فرحت کیانی

لائبریرین
ملائکہ مزید سوالات کے ساتھ میں پھر آ گئی۔
  • رمضان میں آپ کا کیا معمول ہوتا ہے؟
  • سحری کے لئے جلدی اٹھ جاتی ہیں یا سارا گھر باری باری جگانے آتا ہے؟
  • افطاری یا سحری میں کچن میں امی کا ہاتھ بٹاتی ہیں؟ اگر ہاں تو کتنا؟
  • افطاری میں سب سے زیادہ کیا چیز پسند ہے؟
  • عید کی شاپنگ کب کرتی ہیں؟
  • عید الفطر پر سب سے اچھی روایت کون سی لگتی ہے؟
  • دوستوں کو عید کارڈ اور تحفے دیتی ہیں؟ اگر ہاں تو کس طرح کے کارڈز یا تحفے؟
 

ملائکہ

محفلین
مزید سوالات کے ساتھ میں پھر آ گئی۔

:) میں بھی جوابات کے ساتھ آگئی۔۔۔۔
  • رمضان میں آپ کا کیا معمول ہوتا ہے؟
رمضان میں زیادہ تبدیلی تو نہیں آتی۔۔ صبح اٹھ کر سحری پھر نماز وغیرہ پڑھ کر سو جاتی ہوں ایک گھنٹہ پھر اٹھ کر یونیورسٹی جاتی ہوں پھر جب واپسی ہوتی ہے تو کافی تھکن بھی ہوجاتی ہے پھر نماز پڑھ کر سوجاتی ہوں پھر شام تک اٹھتی ہوں اور تھوڑا بہت افطاری کا کام۔۔۔ افطاری کرکے نماز پڑھ کر تھوڑا ٹی وی دیکھتی ہوں ساتھ میں کھانا بھی کھالیتی ہوں۔۔۔ اور پھر رات میں 1 یا 2 گھنٹے ورزش اور یوگا کرتی ہوں پھر سو جاتی ہوں۔۔۔۔
  • سحری کے لئے جلدی اٹھ جاتی ہیں یا سارا گھر باری باری جگانے آتا ہے؟
سحری کے لئے بالکل ٹائم پر اٹھتی ہوں ایک ہی آواز پر اٹھ جاتی ہوں لیکن کوئی کام وغیرہ نہیں کرتی میں ، صرف کھاتی ہی ہوں:heehee:
  • افطاری یا سحری میں کچن میں امی کا ہاتھ بٹاتی ہیں؟ اگر ہاں تو کتنا؟
سحری میں تو نہیں لیکن افطاری میں امی کھانا بناتی ہے اور میں اور بہن پکوڑے رائتہ، ملک شیک وغیرہ بناتے ہیں اور ابو پھل کاٹ لیتے ہیں۔۔۔:love:
  • افطاری میں سب سے زیادہ کیا چیز پسند ہے؟
ہمارے گھر میں افطاری سمپل ہی بنتی ہے بس پکوڑے ایکسڑا چیز ہوتے ہیں باقی امی کھانا بہت اچھا بناتی ہے پورے مہینے۔۔۔۔ مجھے تو آلو کے پکوڑے بہت اچھے لگتے ہیں۔۔۔ اور میں وہی کھاتی ہوں بس۔۔۔ باقی پھل ۔۔۔۔
  • عید کی شاپنگ کب کرتی ہیں؟
سچ بولوں تو عید کی میں اب کوئی خاص شاپینگ نہیں کرتی پتہ نہیں کیوں۔۔۔۔ ویسے پورا سال ہی میں کافی کپڑے خرید لیتی ہوں تو ہمیشہ عید کے لئے کوئی نیا سوٹ رکھا ہی ہوتا ہے۔۔۔ اور جس چیز کی ضرورت ہو وہ میں رمضان سے پہلے ہی خرید لیتی ہوں۔۔۔ رمضان میں اتنا وقت نہیں ہوتا نا ہی اتنی ہمت۔۔۔ لیکن چوڑیاں ضرور خریدتی ہوں:battingeyelashes:
  • عید الفطر پر سب سے اچھی روایت کون سی لگتی ہے؟
چاند رات کو مہندی لگوانا بہت اچھا لگتا ہے بس ایک عید پر مہندی نہیں لگوائی تھی جب میری خالہ کا انتقال ہوا تھا ورنہ کوئی ایسی عید نہیں گزرتی جب میں مہندی نا لگواؤں اس کے بغیر میری عید مکمل ہی نہیں ہوتی :jokingly: اور عید والے دن لوگ ملتے ہیں ایک دوسرے سے تو اچھا لگتا ہے۔۔۔ کچھ لوگوں سے عید کے عید ہی ملاقات ہوتی ہے ۔۔ بس یہی اچھا لگتا ہے۔۔۔۔:smile3:
  • دوستوں کو عید کارڈ اور تحفے دیتی ہیں؟ اگر ہاں تو کس طرح کے کارڈز یا تحفے؟
اسکول میں جب ہوتی تھی تو ان عید کارڈ اور تحفوں پر بڑے ہی پیسے ضائع کئے ہیں میں نے:party: امی ابو بھی منع نہیں کرتے تھے۔۔۔ میں تو عید پر کسی کو تحفہ نہیں دیتی۔۔ عیدی لے لیتی ہوں میں:heehee:
 

شمشاد

لائبریرین
بھتیجی بڑی سیانی ہو گئ ہو تم۔
عیدی کتنی اکٹھی ہو جاتی ہے؟
اور اپنے سے چھوٹوں کو تو عیدی دینی چاہیے، تم وہ بھی نہیں دیتیں۔
 

ملائکہ

محفلین
بھتیجی بڑی سیانی ہو گئ ہو تم۔
عیدی کتنی اکٹھی ہو جاتی ہے؟
اور اپنے سے چھوٹوں کو تو عیدی دینی چاہیے، تم وہ بھی نہیں دیتیں۔
اب تو کوئی بھی عیدی نہیں دیتا چچا جی ۔۔ بس ابو اور بھائی دیتے ہیں ماموں کے گھر جاتی ہوں تو مل جاتی ہے۔۔۔ 4000 یا 5000 تک بس۔۔۔۔۔ کون ہے مجھ سے چھوٹا میں اپنے چھوٹے سارے کزنز کو بھگادیتی ہوں یہ کہہ کر کہ میں کونسا کما رہی ہوں بھاگو چلو۔۔۔۔۔:devil:
 

مہ جبین

محفلین
ملائکہ چندا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تمہارے انٹرویو کے اتنے سارے صفحات ہوگئے ، اب انکو پڑھنے کے لئے بہت سارا وقت چاہئے یا پھر قسطوں میں پڑھنا پڑے گا ۔۔۔۔۔ لہٰذا تبصرے کے لئے انتظار فرمائیے :)
 

ملائکہ

محفلین
ملائکہ چندا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ تمہارے انٹرویو کے اتنے سارے صفحات ہوگئے ، اب انکو پڑھنے کے لئے بہت سارا وقت چاہئے یا پھر قسطوں میں پڑھنا پڑے گا ۔۔۔ ۔۔ لہٰذا تبصرے کے لئے انتظار فرمائیے :)
ہمممم صحیح کہہ رہی ہیں بہت لمبا سا ہوگیا ہے چلیں آپ پڑھ لیں پھر تبصرے کرلیجئے گا:angel3:
 

شمشاد

لائبریرین
اب تو کوئی بھی عیدی نہیں دیتا چچا جی ۔۔ بس ابو اور بھائی دیتے ہیں ماموں کے گھر جاتی ہوں تو مل جاتی ہے۔۔۔ 4000 یا 5000 تک بس۔۔۔ ۔۔ کون ہے مجھ سے چھوٹا میں اپنے چھوٹے سارے کزنز کو بھگادیتی ہوں یہ کہہ کر کہ میں کونسا کما رہی ہوں بھاگو چلو۔۔۔ ۔۔:devil:

بھتیجی اتنی کنجوس نہ بنا کرو۔ اپنے سے چھوٹوں کو بھی تھوڑی بہت عید دیا کرو۔
اور بھائیوں سے عیدی نہیں ملتی کیا؟
 

ملائکہ

محفلین
بھتیجی اتنی کنجوس نہ بنا کرو۔ اپنے سے چھوٹوں کو بھی تھوڑی بہت عید دیا کرو۔
اور بھائیوں سے عیدی نہیں ملتی کیا؟
ہاں ہاں بھائی بھی تو دیتے ہیں وہ تو انکلوڈ کیا ہی نہیں ۔۔۔۔۔ امی جب سب بچوں کچوں کو دیتی ہیں عیدی تو بس سیم ہی ہوگیا نا چچا جی:)
 

عین عین

لائبریرین
اچھا بھئی، ملائکہ یہ بتائیں کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔Frida Kahlo
میکسیکو کی یہ مصورہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہیں ان کا نام اردو میں کیسے لکھا جائے گا۔
 

ملائکہ

محفلین
اچھا بھئی، ملائکہ یہ بتائیں کہ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ Frida Kahlo
میکسیکو کی یہ مصورہ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ہیں ان کا نام اردو میں کیسے لکھا جائے گا۔
یہ آپ میری اردو کا ٹیسٹ لے رہے ہیں کیا۔۔۔۔۔ :rolleyes: شاید اس طرح فریدہ کاہلو۔۔۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
اچھا جی۔ چند اور سوالات
  • جب بہت سا کام کرنا ہو جیسے کوئی اسائنمنٹ ختم کرنی ہو یا گھر میں امی کی کچھ زیادہ مدد کرنی ہو تو وقت اور کام کیسے مینیج کرتی ہیں؟
  • کسی چیز کی ڈیڈ لائن آ رہی ہو تو کام کرنے کا طریقہ کار کیا ہوتا ہے؟ بہت تیزی میں کام ختم کرتی ہیں یا اپنا پورا وقت لیتی ہیں؟
  • کوئی فائنل پیپر یا اسائنمنٹ جمع کروانی ہو تو جمع کروانے سے پہلے آخری کام کیا ہوتا ہے؟
  • چھٹیاں کرنے کا شوق ہے یا نہیں؟
  • یونی کیفے میں کھانے پینے کی سب سے پسندیدہ چیز کیا ہے؟
  • یونی پوائنٹ پر سفر کرتی ہیں؟ اگر ہاں تو سیٹ حاصل کرنا آسان ہوتا ہے؟ اور سب سے پسندیدہ جگہ کون سی ہے بیٹھنے کے لئے؟
 

ملائکہ

محفلین
اچھا جی۔ چند اور سوالات

فرحت کیانی آپی ، آپ نے ہی اس دھاگے کو ابھی تک زندہ رکھا ہوا ہے:)
  • جب بہت سا کام کرنا ہو جیسے کوئی اسائنمنٹ ختم کرنی ہو یا گھر میں امی کی کچھ زیادہ مدد کرنی ہو تو وقت اور کام کیسے مینیج کرتی ہیں؟
اگر اسائمنٹ مکمل کرنا ہو تو میں اپنے سارے کام ایک طرف کرکے اسائمنٹ مکمل کرلیتی ہوں۔۔۔ ہمارے جتنے بھی اسائمنٹ ہوتے ہیں ان میں کتابوں کا مطالعہ ہی سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے تو یہ کام سب سے پہلے اور زیادہ کرنا ہوتا ہے۔۔۔ شروع شروع میں تو پوری پوری رات جاگ کر بھی کچھ اسائمنٹ بنائیں ہیں لیکن اب میں پہلے سے ہی کام شروع کردیتی ہوں تاکہ بعد میں مسئلہ نہ ہو۔۔۔ اور گھر کا کام زیادہ اسی وقت ہوتا ہے جب امی بیمار ہوں ورنہ امی زیادہ تر کام خود ہی کرلیتی ہیں۔۔۔ لیکن چونکہ میں بھی مصروف ہوتی ہوں اور میری بہن مجھ سے زیادہ مصروف ہوتی ہے تو میں کرواتی ہوں کام بھی۔۔۔۔۔
  • کسی چیز کی ڈیڈ لائن آ رہی ہو تو کام کرنے کا طریقہ کار کیا ہوتا ہے؟ بہت تیزی میں کام ختم کرتی ہیں یا اپنا پورا وقت لیتی ہیں؟
اسائمنٹ میں ، میں اپنا پورا وقت لیتی ہوں اور بہت ڈیٹیل کام کرتی ہوں۔۔۔۔:) دوسرے سال میں اپنے اسائمنٹ کی آؤٹ لائن جب میں نے اپنی چئیرپرسن کو دیکھائی جو ہمیں پڑھا رہی تھیں تو انھوں نے حیرت سے دیکھتے ہوئے کہا کہ یہ تو بہت زیادہ ڈیٹیل ہے آپ نہیں کرسکیں گی(کچھ وجوہات کی وجہ سے میں نے اپنا کام تو مکمل کرلیا تھا لیکن آخر میں آؤٹ لائن دیکھائی جو سب سے پہلے دیکھانی ہوتی ہے) تو میں نے کہا کہ میں تو سارا کام بھی کرچکی ہوں انھوں نے کہا کہ پھر میں مارکنگ میں اسی حساب سے کروں گی (مطلب آپ جتنا ڈیٹیل کام کریں گی میں بھی اتنی ہی ڈیٹیل سے چیک کرونگی) تو میں نے کہا کہ مجھے اپنے کام پر اعتماد ہے۔۔۔۔ اس پیپر میں آدھی کلاس فیل تھی اور میرے دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ نمبر تھے۔۔۔۔۔
  • کوئی فائنل پیپر یا اسائنمنٹ جمع کروانی ہو تو جمع کروانے سے پہلے آخری کام کیا ہوتا ہے؟
آخری کام تو ہمیشہ referencing،bibliography انکے لئے خاص کر جو اسٹائیل کرنا ہو وہ چیک کرنا اور انڈیکس، ٹائٹل پیچ وغیرہ دیکھتی ہوں۔۔۔
  • چھٹیاں کرنے کا شوق ہے یا نہیں؟
نہیں بالکل شوق نہیں ۔۔۔۔ اگر کوئی وجہ ہوتو کرتی ہوں مجھے چھٹیاں کرنا نہیں پسند۔۔۔۔۔
  • یونی کیفے میں کھانے پینے کی سب سے پسندیدہ چیز کیا ہے؟
فرنچ فرائز۔۔۔۔ میں ہمیشہ یہی کھاتی ہوں:lovestruck:
  • یونی پوائنٹ پر سفر کرتی ہیں؟ اگر ہاں تو سیٹ حاصل کرنا آسان ہوتا ہے؟ اور سب سے پسندیدہ جگہ کون سی ہے بیٹھنے کے لئے؟
صبح میں تو اکثر بھائی مجھے ڈراپ کردیتے ہیں لیکن واپسی میں چونکہ میرا کوئی ایک وقت مقرر نہیں اس لئے میں خود ہی واپس جاتی ہوں ۔۔۔ اس لئے وین لگوانا ناممکن ہے اور پھر اس سے انسان بہت باونڈ ہوجاتا ہے اور ہم آزاد لوگ ہیں:heehee: پوائنٹ پر کم ہی جاتی ہوں کیونکہ رش بےانتہا ہوتا ہے۔۔۔ اور سیٹ تو نہیں ملتی:p مگر یہ ساری چیزیں بھی اپنا ہی مزا دیتی ہیں۔۔۔۔۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
اچھا جی۔ چند اور سوالات

فرحت کیانی آپی ، آپ نے ہی اس دھاگے کو ابھی تک زندہ رکھا ہوا ہے:)
  • جب بہت سا کام کرنا ہو جیسے کوئی اسائنمنٹ ختم کرنی ہو یا گھر میں امی کی کچھ زیادہ مدد کرنی ہو تو وقت اور کام کیسے مینیج کرتی ہیں؟
اگر اسائمنٹ مکمل کرنا ہو تو میں اپنے سارے کام ایک طرف کرکے اسائمنٹ مکمل کرلیتی ہوں۔۔۔ ہمارے جتنے بھی اسائمنٹ ہوتے ہیں ان میں کتابوں کا مطالعہ ہی سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے تو یہ کام سب سے پہلے اور زیادہ کرنا ہوتا ہے۔۔۔ شروع شروع میں تو پوری پوری رات جاگ کر بھی کچھ اسائمنٹ بنائیں ہیں لیکن اب میں پہلے سے ہی کام شروع کردیتی ہوں تاکہ بعد میں مسئلہ نہ ہو۔۔۔ اور گھر کا کام زیادہ اسی وقت ہوتا ہے جب امی بیمار ہوں ورنہ امی زیادہ تر کام خود ہی کرلیتی ہیں۔۔۔ لیکن چونکہ میں بھی مصروف ہوتی ہوں اور میری بہن مجھ سے زیادہ مصروف ہوتی ہے تو میں کرواتی ہوں کام بھی۔۔۔ ۔۔

  • کسی چیز کی ڈیڈ لائن آ رہی ہو تو کام کرنے کا طریقہ کار کیا ہوتا ہے؟ بہت تیزی میں کام ختم کرتی ہیں یا اپنا پورا وقت لیتی ہیں؟
اسائمنٹ میں ، میں اپنا پورا وقت لیتی ہوں اور بہت ڈیٹیل کام کرتی ہوں۔۔۔ ۔:) دوسرے سال میں اپنے اسائمنٹ کی آؤٹ لائن جب میں نے اپنی چئیرپرسن کو دیکھائی جو ہمیں پڑھا رہی تھیں تو انھوں نے حیرت سے دیکھتے ہوئے کہا کہ یہ تو بہت زیادہ ڈیٹیل ہے آپ نہیں کرسکیں گی(کچھ وجوہات کی وجہ سے میں نے اپنا کام تو مکمل کرلیا تھا لیکن آخر میں آؤٹ لائن دیکھائی جو سب سے پہلے دیکھانی ہوتی ہے) تو میں نے کہا کہ میں تو سارا کام بھی کرچکی ہوں انھوں نے کہا کہ پھر میں مارکنگ میں اسی حساب سے کروں گی (مطلب آپ جتنا ڈیٹیل کام کریں گی میں بھی اتنی ہی ڈیٹیل سے چیک کرونگی) تو میں نے کہا کہ مجھے اپنے کام پر اعتماد ہے۔۔۔ ۔ اس پیپر میں آدھی کلاس فیل تھی اور میرے دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ نمبر تھے۔۔۔ ۔۔

  • کوئی فائنل پیپر یا اسائنمنٹ جمع کروانی ہو تو جمع کروانے سے پہلے آخری کام کیا ہوتا ہے؟
آخری کام تو ہمیشہ referencing،bibliography انکے لئے خاص کر جو اسٹائیل کرنا ہو وہ چیک کرنا اور انڈیکس، ٹائٹل پیچ وغیرہ دیکھتی ہوں۔۔۔

  • چھٹیاں کرنے کا شوق ہے یا نہیں؟
نہیں بالکل شوق نہیں ۔۔۔ ۔ اگر کوئی وجہ ہوتو کرتی ہوں مجھے چھٹیاں کرنا نہیں پسند۔۔۔ ۔۔

  • یونی کیفے میں کھانے پینے کی سب سے پسندیدہ چیز کیا ہے؟
فرنچ فرائز۔۔۔ ۔ میں ہمیشہ یہی کھاتی ہوں:lovestruck:

  • یونی پوائنٹ پر سفر کرتی ہیں؟ اگر ہاں تو سیٹ حاصل کرنا آسان ہوتا ہے؟ اور سب سے پسندیدہ جگہ کون سی ہے بیٹھنے کے لئے؟
صبح میں تو اکثر بھائی مجھے ڈراپ کردیتے ہیں لیکن واپسی میں چونکہ میرا کوئی ایک وقت مقرر نہیں اس لئے میں خود ہی واپس جاتی ہوں ۔۔۔ اس لئے وین لگوانا ناممکن ہے اور پھر اس سے انسان بہت باونڈ ہوجاتا ہے اور ہم آزاد لوگ ہیں:heehee: پوائنٹ پر کم ہی جاتی ہوں کیونکہ رش بےانتہا ہوتا ہے۔۔۔ اور سیٹ تو نہیں ملتی:p مگر یہ ساری چیزیں بھی اپنا ہی مزا دیتی ہیں۔۔۔ ۔۔
شکریہ ملائکہ۔ آپ کے جوابات اتنے دلچسپ ہوتے ہیں۔ اس لئے ہی تو دھاگہ آگے چل رہا ہے۔
جوابات سب بہت مزے کے ہیں۔
یونی کیفے کا اس لئے پوچھا تھا کہ ہر یونی کیفے کی ایک مخصوص چیز ایسی ہوتی ہے جو اس کا حوالہ بن جاتی ہے جیسے آپ کو فرنچ فرائز اچھے لگتے ہیں۔ ہم لوگ اس دن ایک کالج میں کسی میٹنگ کے لئے گئے تو وہاں کی پرنسپل نے چائے میں کالج کینٹین کے سموسے بھی منگوائے ہوئے تھے۔ اب سب کو اپنے اپنے سکول کالج کے سموسے یاد آنے لگے۔ کوئی کہے کہ ہم نان میں سموسہ رکھ کر رول بنا کر کھاتے تھے ، کسی کو سموسہ اور چٹنی یاد آ رہی تھی۔ ایک فوجی انکل کو اپنا پی ایم اے کا زمانہ یاد آ گیا کہ وہ بَن میں سموسہ رکھ کر صبح ناشتہ کیا کرتے تھے۔ یہ مجھے نئی بات معلوم ہوئی۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ملائکہ کچھ مزید سوالات:

  • کون سا تحفہ لینا اور کیا دینا اچھا لگتا ہے؟
  • موڈی ہیں؟
  • ڈپریشن سے کیسے نمٹتی ہیں؟
  • پبلک پرسن ہیں یا تنہائی پسند؟
  • پاکستان کے بارے میں کون سی ایک ایسی بات ہے جو آپ کو دل و جان سے پسند ہے اور کون سی ایک ایسی چیز جو آپ کو پریشان یا دُکھی کر دیتی ہے؟
  • تاریخ کا کون سا کردار اور کون سا دور سب سے زیادہ پسند ہے؟
 

الشفاء

لائبریرین
جتنا پڑھا ہے۔۔۔ بہترین ہے۔۔۔۔زبردست ہے۔۔۔فنی ہے۔۔۔معلوماتی ہے۔۔۔انجائےایبل ہے۔۔۔ریفریشنگ ہے۔۔۔مزیدار ہے۔۔۔ کہیں کہیں سے ٹیسٹی ہے۔۔۔ اورکہیں کہیں سے یمی سا ہے۔۔۔ اور کہیں کہیں نمکین بھی ہے۔۔۔کہیں پر بہت سپائسی ہے۔۔۔لیکن کہیں کہیں سے پھیکا بھی ہے۔۔۔ اور کہیں پر کافی کرارا ہے۔۔۔
اب روزے کے ساتھ اتنا ہی بتا سکتے ہیں نا۔۔۔:)

وش یو بیسٹ آف لک ان یؤر فیوچر۔۔۔
 
Top