دلچسپ سوالات کے دلچسپ جوابات ۔
بہت شکریہ بھیا۔۔۔ ۔
ہم تو اسے گائےسمجھتے تھے ، سوال غلط ہے یا جواب ؟
ویسے تو اب بھینس کی پہچان ہو گئی ہو گی۔
بھئی اب اس کہانی کو ختم بھی کردیں مجھے نہیں پتہ نا بھینس وغیرہ کا

"ڈپلومیٹکلی" ۔
اور نام بھی سب سے آخر میں یعنی ابن سعید سے تھوڑا پہلے ، ابن سعید کی تو خبر نہیں میں احتجاج کرنے "طریق ملک فہد" جا رہا ہوں 
ملک فہد کا کیا طریقہ ہے احتجاج کا ۔۔۔ مجھے تو نہیں پتہ
اب سوالات کی باری ۔
کیا کبھی دیہی زندگی کا تجربہ ہوا ؟ اگر جواب ہاں میں ہے تو اس سے متعلق کوئی دلچسپ بات بتائیں۔
نہیں دیہی زندگی کا کبھی تجربہ نہیں ہوا لیکن بہت قریبی کچھ لوگوں سے واسطہ پڑا تھا جو پیچھے سے دیہی علاقے کے تھے اور وہ تجربہ بہت برا ہی رہا میرا ۔۔۔ سچ کہوں تو مجھے گاؤں کے لوگ بہت برے لگتے ہیں ۔۔۔ سوری تو سے پر یہی سچ ہے۔۔ ایک تو وہ لوگ صفائی تو ذرا بھی اہمیت نہیں دیتے، نا ہی تعلیم کو اور ہی وہاں عورت کو اتنی آزادی ہے جتنی شہر میں ہے۔۔۔ تو میں گاؤں کے لوگوں سے بھی ملنا زیادہ پسند نہ کروں اب۔۔۔
آرکیالوجی اور تاریخ میں گریجویشن دو مختلف باتیں ہیں ، مستقبل میں کدھر کا ارادہ ہے اور کیوں؟
جی بالکل ، گروجیوویشن تو تاریخ میں ہوگی مگر انشااللہ ممکن ہوا تو آخری سال میں اپنا میجر سبجیکٹ آرکیولوجی رکھوں گی اور اگر ممکن نا بھی ہوسکا تو بھی پھر آگے وقت میں آرکیولوجی کا کوئی کورس رکھ لوں گی۔۔۔
ایک پاکستانی خاتون جو کہ Egyptologist کے بارے میں جانتی ہیں؟
شاید آپ سلیمہ اکرم کی بات کررہے ہیں جو نیشنل جیوگرافک کے ساتھ بھی کام کرچکی ہیں ۔۔۔ ۔
آپ کے خیال میں تاریخ میں عمومی طور پر جھوٹ اور سچ کا فیصدی تناسب کیا ہے ؟
یہ تو بڑا ہی گندہ سا سوال کرلیا بھائی

میرے خیال میں جھوٹ (یا سچ کو اپنی مرضی کے مطابق موڑ لینا) کا رجحان بہت زیادہ ہے۔۔۔ لیکن اس میں یہ بات سو فی صد سچ ہے کہ ایک انگریز تاریخ لکھنے والا مکمن حد تک غیرجانب داری سے لکھتا ہے(لیکن بہت سے انگریز لکھاری بھی ڈنڈی مار جاتے ہیں) لیکن پاکستانی اور انڈین دونوں لکھاری تو تاریخ کو اپنے ہی موٹو سے لکھتے ہیں۔۔۔ لیکن آہستہ آہستہ ٹرینڈ بدل رہا ہے ہم خود اب اپنی برائیاں اور غلطیاں سننے اور پڑھنے کے لئے آہستہ آہستہ تیار ہورہے ہیں۔ اور خاص کر پاکستان کی تاریخ بہت الجھا ہوا موضوع ہے جو ابھی تک میں نے پڑھا نہیں ہے کیونکہ وہ اگلے سال پڑھنا ہے لیکن بہت سچ جھوٹ مکس ہے۔۔۔ ۔
اور سب سے اہم اور سنجیدہ سوال:
آپکے خیال میں چھپکلی زیادہ خوفناک ہے یا لال بیگ ؟ دونوں کا فرق اشکال کی مدد سے واضح کریں