ملاقات

شمشاد

لائبریرین
گو تم کو رضا جوئیِ اغیار ہے لیکن
جاتی ہے ملاقات کب ایسے سببوں سے
(غالب)
 

شمشاد

لائبریرین
مدت میں وہ پھر تازہ ملاقات کا عالم
خاموش اداؤں میں وہ جذبات کا عالم
(جگر مراد آبادی)
 

حسن علوی

محفلین
یہ بھی کیا شامِ ملاقات آئی
لب پے مشکل سے تری بات آئی

صبح سے چپ ہیں تیرے ہجر نصیب
ہائے کیا ہوگا اگر رات آئی
(ناصر کاظمی)
 

ہما

محفلین
چاند نکلا تھا مگر بات نہ تھی پہلی سی
یہ مُلاقات مُلاقات نہ تھی پہلی سی
 

ہما

محفلین
تو دل کا بوجھ لے کے ملا قات کو نہ آ
ملنا ہے اِس طرح تو بچھڑنا قبول ہے
 

شمشاد

لائبریرین
مدت میں وہ پھر تازہ ملاقات کا عالم
خاموش اداؤں میں وہ جذبات کا عالم
(جگر مراد آبادی)
 

شمشاد

لائبریرین
کیوں آتے نہیں آپ یہاں بہرِ ملاقات؟
کہنے کو تو کہدوں ولے چھوٹی ہے بہت بات!
(سرور عالم راز سرور)
 

شمشاد

لائبریرین
اب ملاقات میں وہ گرمئی جذبات کہاں
اب تو رکھنے وہ محبت کا بھرم آتے ہیں
(ساغر صدیقی)
 

شمشاد

لائبریرین
کسی شکوے کو ہی بنیاد بنا کر آتے
اس بہانے سے ملاقات بھی ہوسکتی تھی
(فاخرہ بتول)
 
Top