عذر آنے میں بھی ہے اور بلاتے بھی نہیں باعثِ ترکِ ملاقات بتاتے بھی نہیں (داغ دہلوی)
شمشاد لائبریرین جون 23، 2011 #61 عذر آنے میں بھی ہے اور بلاتے بھی نہیں باعثِ ترکِ ملاقات بتاتے بھی نہیں (داغ دہلوی)
ر راجہ صاحب محفلین جون 23، 2011 #62 نظروں میں ہے تازہ وہ ملاقات کا عالم خاموش اداؤں میں وہ جذبات کا عالم جگر مراد آبادی
شمشاد لائبریرین جون 23، 2011 #63 اب اس کے سوا ياد نہيں جشن ملاقات اک ماتمي جگنو مري پلکوں پہ سجا تھا (محسن نقوی)
ر راجہ صاحب محفلین جون 25، 2011 #64 کسی شکوے کو ہی بنیاد بنا کر آتے اس بہانے سے ملاقات بھی ہوسکتی تھی فاخرہ بتول
شمشاد لائبریرین جون 25، 2011 #65 اس ملاقات کا اس بار کوئی وہم نہیں جس سے اِک اور ملاقات کی صورت نکلے (مصطفٰی زیدی)
ر راجہ صاحب محفلین جون 26، 2011 #66 ہم تری یاد سے کل شب بھی ملے تھے لیکن یہ ملاقات ملاقات نہ تھی پہلی سی
شمشاد لائبریرین جون 27، 2011 #67 اب اس کے سوا ياد نہيں جشن ملاقات اک ماتمي جگنو مري پلکوں پہ سجا تھا (محسن نقوی)
ر راجہ صاحب محفلین جون 29، 2011 #68 آپ سے عرضِ ملاقات نئی بات نہیں ہے میرے لب پہ وہی بات، نئی بات نہیں سیف الدین سیف
شمشاد لائبریرین جون 29، 2011 #69 يہ ايک شب کي ملاقات بھي غنيمت ہے کسے ہےکل کي خبر تھوڑي دور ساتھ چلو (احمد فراز)
شمشاد لائبریرین جون 30، 2011 #71 عذر آنے میں بھی ہے اور بلاتے بھی نہیں باعثِ ترکِ ملاقات بتاتے بھی نہیں (داغ دہلوی)
ر راجہ صاحب محفلین جولائی 1، 2011 #72 کسی شکوے کو ہی بنیاد بنا کر آتے اس بہانے سے ملاقات بھی ہوسکتی تھی فاخرہ بتول
شمشاد لائبریرین جولائی 6، 2011 #73 کل بارے ہم سے اُس سے ملاقات ہوگئی دو دو بچن کے ہونے میں اک بات ہوگئی (میر تقی میر)
ر راجہ صاحب محفلین جولائی 6، 2011 #74 آنکھ اٹھی محبت نے انگرائی لی دل کا سودا ہوا چاندنی رات میں اس کی نظروں نے کچھ ایسا جادو کیا لٹ گئے ہم تو پہلی ملاقات میں
آنکھ اٹھی محبت نے انگرائی لی دل کا سودا ہوا چاندنی رات میں اس کی نظروں نے کچھ ایسا جادو کیا لٹ گئے ہم تو پہلی ملاقات میں
شمشاد لائبریرین جولائی 10، 2011 #75 يہ ايک شب کي ملاقات بھي غنيمت ہے کسے ہےکل کي خبر تھوڑي دور ساتھ چلو (احمد فراز)
ر راجہ صاحب محفلین جولائی 10، 2011 #76 اب ملاقات میں وہ گرمیِ جذبات کہاں اب تو رکھنے وہ محبت کا بھرم آتے ہیں
سیما علی لائبریرین ستمبر 28، 2021 #77 کیا کہوں اس سے کہ جو بات سمجھتا ہی نہیں وہ تو ملنے کو ملاقات سمجھتا ہی نہیں فاطمہ حسن
سیما علی لائبریرین ستمبر 28، 2021 #78 کافی نہیں خطوط کسی بات کے لئے تشریف لائیے گا ملاقات کے لئے انور شعور
سیما علی لائبریرین نومبر 5، 2021 #79 زندگی کے وہ کسی موڑ پہ گاہے گاہے مل تو جاتے ہیں ملاقات کہاں ہوتی ہے احمد راہی
سیما علی لائبریرین نومبر 5، 2021 #80 کافی نہیں خطوط کسی بات کے لئے تشریف لائیے گا ملاقات کے لئے انور شعور