ملالہ اور عبیر قاسم حمزہ الجنابی۔۔۔ اوریا مقبول جان

شکریہ غزنوی بھائی
فل حال تو میں فکر میں ہوں کہ کوئی قصائی مل جائے تاکہ میرا بکرا قربان ہوجائے اللہ کی رضا میں۔
ورنہ مجھے مالش والے ڈھونڈنے پڑینگے۔
دبئی میں توچائینز اور تھائی مساج پارلر گلی گلی ہے لیکن پنجابی مساج دستیاب نہیں۔
دعاء کریں قصائی مل جائے۔
اگر قصائی نہ ملا تو مالش والے کیا کریں گے؟۔۔۔مجھے اعتراف ہے کہ ذہانت و دانائی سے بھرپور آپکی اس پوسٹ کو سمجھنے سے قاصر رہا۔۔ :)
 

x boy

محفلین
اگر قصائی نہ ملا تو مالش والے کیا کریں گے؟۔۔۔ مجھے اعتراف ہے کہ ذہانت و دانائی سے بھرپور آپکی اس پوسٹ کو سمجھنے سے قاصر رہا۔۔ :)
جب کام مجھے کرنا پڑے گا تو جسم درد ہوگا نا،
جب درد ہوگا تو پنجابی مالش کی ضرورت پڑے گی۔
کیونکہ ہم لوگ تو عید کے عید جانور ذبح کرواتے ہیں نا۔
 

ظفری

لائبریرین
جب کام مجھے کرنا پڑے گا تو جسم درد ہوگا نا،
جب درد ہوگا تو پنجابی مالش کی ضرورت پڑے گی۔
کیونکہ ہم لوگ تو عید کے عید جانور ذبح کرواتے ہیں نا۔
میرا خیال ہے کہ آپ میرے نام کا سات سو بار ورد کرنے کا مشورہ دل سے نکال دیں ۔ آپ کی اس پوسٹ میں دانشمندی کا جو طوفان امنڈ آیا ہے ۔ میں نہیں سمجھتا کہ میرا نام یا میرا کوئی مراسلہ آپ کی اس دانشمندی اور دانائی کا محتمل ہوسکتا ہے ۔ :timeout:
 

x boy

محفلین
میرا خیال ہے کہ آپ میرے نام کا سات سو بار ورد کرنے کا مشورہ دل سے نکال دیں ۔ آپ کی اس پوسٹ میں دانشمندی کا جو طوفان امنڈ آیا ہے ۔ میں نہیں سمجھتا کہ میرا نام یا میرا کوئی مراسلہ آپ کی اس دانشمندی اور دانائی کا محتمل ہوسکتا ہے ۔ :timeout:
اچھا ظفری بھائی
کچھ دانشمندی کا طوفان ہماری طرف موڑدیں
 

سید ذیشان

محفلین

یہ سب دیکھ کر ہنسی آتی ہے کہ کیسے ملالہ کو non deserving اور امریکی سازش کا حصہ کہنے والے دھڑا دھڑا ملالہ پر آرٹیکل لکھ رہے ہیں۔ اگر ملالہ کی کہانی گھڑی گئی ہے اور اس میں دم نہیں تو کیوں اتنی محنت کر کے اس پر آرٹیکل لکھتے ہو؟ یہ کہانی خود ہی مر جائے گی۔ آخر اللہ کا وعدہ ہے کہ حق کامیاب ہوگا اور باطل مٹ جائے گا-
 

ظفری

لائبریرین
کیا احمقانہ دلائل اور استدلال دیئے ہیں اس دانشور نے ۔ کمال ہے ایسے لوگوں کو میڈیا پر کیسے پذیرائی کیسے مل جاتے ہیں ۔ :idontknow:
 

x boy

محفلین
آپ کے اس تبصرے کے بعد اوریا کے ساتھ آپ کو بھی علاج کی ضرورت ہے ۔ :silly:
فجا میراثی بیمار ہو گیا۔ گاؤں کے ڈاکٹر کے پاس گیا تو اس نے بہت زیادہ فیس مانگی۔ بڑی منتیں کرنے پر بھی ڈاکٹر نے اسے رعایت نہ دی اور پورے پیسے لئے۔
جب وہ صحت یاب ہوگیا تو ڈاکٹر کی زیادتی پر بہت زیادہ غصہ آیا اس نے ڈاکٹر کا ایک قصہ بنایا اور گاؤں کی چوپال میں سنانے لگ گیا
میراثی کہنے لگا کہ جب میں بیمار ہوا تھا اور ڈاکٹر بشیر سے علاج کروا رہا تھا تو میں نے خواب دیکھا کہ میں مر گیا ہوں اور مر کر اوپر پہنچ گیا ہوں ، وہاں بہت سے لوگ جو اس دن فوت ہوئے تھے پہنچے ہوئے تھے ۔ وہاں پر جنتیوں اور دوزخیوں کے ناموں کی لسٹ لگی ہوئی تھی لوگ اپنا نام پڑھ پڑھ کر جنت اور دوزخ میں جا رہے تھے ، میں بھی لسٹ کی طرف گیا ، مجھے پتہ تھا کہ میں نے زندگی میں کوئی نیک کام نہیں کیا اس لیے میں نے دوزخ والی لسٹ میں اپنا نام تلاش کرنا شروع کیا تو مجھے اپنا نام فجا میراثی کہیں بھی نظر نہ آیا ، مجھے بہت خوشی ہوئی کہ میں دوزخی نہیں ہوں اب میں خوشی خوشی جنتیوں والی لسٹ پڑھنے لگا لیکن میری حیرت کی انتہا نہ رہی کہ میرا نام وہاں بھی موجود نہیں ، میں بہت پریشان ہوا
اسی پریشانی میں مجھے گاؤں کے چوہدری صاحب ملے جو کافی عرصہ پہلے فوت ہوگئے تھے انہوں نے مجھے دیکھتے ہی کہا اوئے فجے میراثی تم یہاں کیا کر رہے ہو
میں نے انہیں سارا ماجرا بتایا کہ میں آج ہی مر کر یہاں آیا ہوں لیکن میرا نام نہ جنت والوں کی لسٹ میں ہے اور نہ دوزخ والوں کی میں بہت پریشان ہوں
چوہدری جی نے کہا اوئے فجے تم بھی گاؤں کے ڈاکٹر بشیر سے علاج تو نہیں کروایا ، وہ وقت پورا ہونے سے چار سال پہلے ہی بندہ مار دیتا ہے ، مجھے خود دو سال ہوگئے باہر پھرتے ہوئے ابھی تک میرا نام لسٹ میں نہیں آیا
 

سید ذیشان

محفلین
مجھے اس سبجیکٹ کو چلانا ہے مزا آرہا ہے
بور ہوں یا مزا لیں بہرحال مجھے مزا آرہا ہے

آپ نے مزے لینے ہیں تو عزیزی کے پروگرام دیکھیں۔ یہ ایک سیرئس ایشو ہے۔

کیا احمقانہ دلائل اور استدلال دیئے ہیں اس دانشور نے ۔ کمال ہے ایسے لوگوں کو میڈیا پر کیسے پذیرائی کیسے مل جاتے ہیں ۔ :idontknow:

ہوئے تم دوست جس کے دشمن اس کا آسماں کیوں ہو
 

x boy

محفلین
میں تو چلا کہ یہ فجا میراثی میری نیند خراب کردے گا ۔ میرا مطلب ہے کہ فجے میراثی کا لطیفہ ۔ :thinking:

کیا وقت ہوا ہے اور اپنی نیندکیوں برباد کرتے ہیں ملالہ کے پیچھے۔
ہلکی پھلکی باتوں پر دھیان دیں۔ بہت اچھا مہنیہ ہے اگر رات ایک بجے ہیں تو تہجد پڑھ لیں یقین جانے دنیا کے سارے کام سے زیادہ فائدہ اس کا آخرت میں ملے گا۔
 
Top