ملالہ کا ملال اور قوم کی دھمال

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
644021_288138047952699_67780276_n.jpg
 
منصور مکرم

محفلین
ملالہ۔۔۔ ملالہ ۔۔ ملامہ ۔۔ ایک ایسی لڑکی جو دنیا کہ سب سے بڑے دھشت گرد ابامہ کو ناصرف آپنا آئدیل مانتی ھے بلکہ اس کو امن کا علمبردار کہتی ھے بلکہ بے نظیر جیسی سیکولر نظریات والی عورتوں کی فین ھے
وہ زخمی ھوتی ھے تو حکومت حملہ آوروں کی اطلاع
دینے پر ایک 10000000 کروڑ کے انعام کا علان کرتی ھے اس بے غیرت حکومت سے ایک سوال دنیا میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی حرمت کرنے والوں کو قتل کرنے پر کتنے کروڑ کا اعلان کیا تھا ۔۔۔ ۔؟؟ اور جو ڈرون حملوں میں مرتے ہیں ان کو کون سے ملٹری اور سب سے اچھے ھسپتال میں لایا جاتا ھے ۔۔۔ لعنت اس سارے گورکھ دندھے پر ۔۔۔ ۔ محترم بھائیوں اور بہنو آنکھیں کھولو اور آپنے دشمن کو پہچانو ۔
جناب ایک عجیب سا ڈرامہ اس ملک میں چل رہا ہے۔جس کی لاٹھی اسکی بھینس
 
حسان خان

لائبریرین
کیا اوباما کو اپنا آئیڈیل قرار دینا یا سیکولر نظریات کا حامل ہونا کوئی ایسا قابلِ تعزیر جرم ہے کہ جس پر گولیاں چلا دی جائیں؟
 
کیا اوباما کو اپنا آئیڈیل قرار دینا یا سیکولر نظریات کا حامل ہونا کوئی ایسا قابلِ تعزیر جرم ہے کہ جس پر گولیاں چلا دی جائیں؟
یہ کوئی جرم نہیں ۔ لیکن یہ بچی کس بنا پر ابامہ کو اپنا آئیڈیل کہہ رہی ہے۔ ۔۔ ابامہ میں کون سی ایسی خاص بات ہے کہ ھمارے بچے اس کو آئیڈیل بنانا چاہتے ہیں۔ کیا مسلمان کے لیے اس کا نبی آئیدیل نہیں ہونا چاہیے۔۔۔ جواب ہے آپ کے پاس ۔؟
 
عسکری

معطل

کیوں کیا اب انسان کو آزادی نہیں کہ وہ دنیا میں کسی کو آئیڈیل کہہ سکے؟ یا طالبان کی طرح چڑیا گھر کے سارے جانور مار دو کہ اسلام میں تفریح صرف پھولوں سے یا قرآن پڑھنے سے ہے؟ آئیڈیل ہونے کے لیے نبی ہونا چاہیے ؟ اور اسلام کے علاوہ اس دنیا میں کچھ نہیں؟ اگر خدا نے ہمیں ٹیسٹ ہی نہیں کرنا تھا تو بھیجا آم لینے یہاں؟ ہمیں ٹیسٹ ہونے دو پاس ہوئے تو جنت ورنہ دوزخ آپ ہمارے ٹیسٹ کے درمیان ہی اوپر نا بھیجو ۔ نماز پڑھو - قرآن پڑھو - عبادت کرو اور سو جاؤ یہی دنیا ہے تو اس میں جبر اور قدر کے فلسفے کی موت ہے پھر اس کی کوئی ضرورت نہیں یہ ڈرامہ بند کرو اور قیامت اناؤنس کرواؤ بس
 
نایاب

لائبریرین
یہ کوئی جرم نہیں ۔ لیکن یہ بچی کس بنا پر ابامہ کو اپنا آئیڈیل کہہ رہی ہے۔ ۔۔ ابامہ میں کون سی ایسی خاص بات ہے کہ ھمارے بچے اس کو آئیڈیل بنانا چاہتے ہیں۔ کیا مسلمان کے لیے اس کا نبی آئیدیل نہیں ہونا چاہیے۔۔۔ جواب ہے آپ کے پاس ۔؟
پہلی بات تو یہ ہے کہ آپ جناب نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور اوبامہ میں کوئی قدر مشترک نہیں ۔
دوسری بات رہنما الگ ہوتا ہے اور آئیڈیل الگ ۔
آئیڈیل کی بھی بہت ساری قسمیں ہوتی ہیں ۔
دعوی ہو مریض مبتلائے عشق اس رحمت العالمین کا جو کہ " ورقہ بن نوفل " سے مشورہ لے لیتا ہے ۔۔۔اور اک معصوم بچی اوبامہ کی تعریف پر واجب القتل ٹھہرے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سبحان اللہ
ہماری مسلمانی ہمارے کردار و عمل میں کیا خامی رہ گئی کہ ہمارے معصوم بچے پیارے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو چھوڑ کر امریکی صدر کو اپنا آءیڈیل بنانے لگے ۔ ؟
کاش کہ معصوم بچوں کو گولیاں مارنے سے پہلے ہم خود سے پوچھ سکیں ۔ ؟
اور اس کا جواب یہی ملے گا ہمیں کہ ہم نے خالی زبانی نعرے بازی میں اپنے نبی پاک سے عشق کے اظہار کو اپنا معمول بنا لیا ہے اور ہمارے بچے بخوبی جانتے ہیں کہ یہ عشق محمدی کا نعرہ لگانے والے کس قدر بے عمل ہیں ۔
 
حسان خان

لائبریرین
یہ کوئی جرم نہیں ۔ لیکن یہ بچی کس بنا پر ابامہ کو اپنا آئیڈیل کہہ رہی ہے۔ ۔۔ ابامہ میں کون سی ایسی خاص بات ہے کہ ھمارے بچے اس کو آئیڈیل بنانا چاہتے ہیں۔ کیا مسلمان کے لیے اس کا نبی آئیدیل نہیں ہونا چاہیے۔۔۔ جواب ہے آپ کے پاس ۔؟

ہو سکتا ہے اُس بچی کے معیار کچھ اور ہوں جن کی بنا پر اُسے اوباما پسند ہو۔ اب وہ کیوں اور کن معیاروں کی بنا پر اوباما کو پسند کرتی ہے، اس کا جواب وہ خود دے سکتی ہے۔ مگر پھر بھی، یہ کوئی قابلِ گرفت بات نہیں۔ ہو سکتا ہے میں بھی ایسے بہت سے لوگوں کو مشعلِ راہ مانتا ہوں جن سے دوسرے لوگ نفرت کرتے ہوں۔ اِس میں ایسی کونسی بڑی بات ہے؟
 
یہ جرم یہ ملائیت کے قانون کے حساب سے :biggrin: اور ملائیت کے خدا کی فوج جس کا ٹھیکا ہے ازرائیل کا کام آسان کرنے کا اس کا یہ فرض ہے کہ ہر ہفتے تھوک کے حساب سے ان کافر ٹائُ مسلمانوں کو مار کر پیش کرے تاکہ جہنم میں ایندھن کی کمی محسوس نا ہو :laugh:
 
حسان خان

لائبریرین
کیا مسلمان کے لیے اس کا نبی آئیدیل نہیں ہونا چاہیے۔۔۔ جواب ہے آپ کے پاس ۔؟

نیز، آپ نے کیسے جان لیا کہ اُس مسلمان بچی کے لیے رسولِ خدا آئیڈیل نہیں ہیں؟ کیا ایک مسلمہ کے لیے بلاثبوت اس طرح کا سوئے ظن غیر مناسب نہیں؟
 
ساجد

محفلین
عاطف بٹ بھائی ، بہت بہت بہت خوب لکھا ۔ میں بھی اسی بات کو نمایاں کرنے والا تھا جس کی طرف آپ نے اشارہ کیا ہے بس ذرا مناسب وقت کے انتظار میں تھا کیوں کہ میں جانتا ہوں کہ ہمارے عوام جذباتی ہیں اور اسی وجہ سے اکثر اوقات حقائق سے ہٹ کر سوچ اپنا لیتے ہیں۔ ملالہ ہماری اپنی بہن اور بیٹی ہے۔ خدائے لم یزل اسے صحت و تندرستی سے نوازے۔ اور انہی بچوں کی طرح ہمیں عزیز ہے جو طالبانی بربریت اور امریکی "امریکیت" کا نشانہ بن کر شہادت کا رتبہ حاصل کر گئے یا زندگی بھر کے لئے معذور ہو گئے۔ پھر ہم ملالہ کے ساتھ ان بچوں کے ذکر سے کیوں کر غافل رہ سکتے ہیں؟۔
بی بی سی کبھی برٹش براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ہوا کرتا تھا اور میرے بچپن کا پسندیدہ ریڈیو سٹیشن بھی۔ ریڈیو پاکستان سے بڑے بڑے نام وہاں جا کر کام کرتے اور رپورٹنگ میں کمال غیر جانبداری اپناتے۔ لیکن 9-11 کے بعد سے یہ خبری ادارہ کم بلکہ پروپیگنڈہ مشینری زیادہ بن گیا ہے۔ نتیجہ یہ کہ اب اردو صحافت کا کوئی عظیم نام اس ادارے کے ساتھ جُڑا ہوا نہیں ہے اور نہ ہی قابل صحافی اسے پسند کرتے ہیں۔ حتی کہ ایک پروڈیوسر کی بھرتی کے لئے انہیں اپنے اسٹیشن اور ویب سائٹ پر اشتہار دینا پڑا۔ شاہد ملک صاحب طویل عرصہ تک بی بی سی میں رہ چکے ہیں اور آپ کے دوست ہیں وہ بھی بی بی سی کے اس زوال پر بہت کچھ بتا سکتے ہیں۔ یہ دارہ اب ہمہ وقت کوئی نہ کوئی کارنامہ سر انجام دیتا رہتا ہے۔ اس ادارے کے ایسے ہی کارناموں کی وجہ سے میں اسے اب Big Blunder Corporation کہا کرتا ہوں۔
 
نایاب

لائبریرین
سو یہ سب کھڑاگ جو کہ " ملالہ " پر حملے سے منسلک ہے یہ بی بی سی کا پیدا کیا ہوا ہے ۔ ؟
نہ " ملالہ " گل مکئی کے روپ میں طالبان پر بہتان طرازی کرتی ۔ نہ ہی وزیرستان میں آپریشن ہوتا ۔
نہ ہی بی بی سی اس پر حملے کی تفصیلات نشر کرتی ۔
نہ ہی " احسان اللہ احسان " کو بی بی سی سے رابطہ کرتے اس حملے کہ ذمہ داری لینا پڑتی ۔
نہ ہم طالبان سے برگشتہ ہوتے ۔ اور ہم طالبانیت زندہ باد کی نعرے لگاتے اپنی عاقبت سنوارتے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
ساجد

محفلین
سو یہ سب کھڑاگ جو کہ " ملالہ " پر حملے سے منسلک ہے یہ بی بی سی کا پیدا کیا ہوا ہے ۔ ؟
نہ " ملالہ " گل مکئی کے روپ میں طالبان پر بہتان طرازی کرتی ۔ نہ ہی وزیرستان میں آپریشن ہوتا ۔
نہ ہی بی بی سی اس پر حملے کی تفصیلات نشر کرتی ۔
نہ ہی " احسان اللہ احسان " کو بی بی سی سے رابطہ کرتے اس حملے کہ ذمہ داری لینا پڑتی ۔
نہ ہم طالبان سے برگشتہ ہوتے ۔ اور ہم طالبانیت زندہ باد کی نعرے لگاتے اپنی عاقبت سنوارتے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
اجی حضور ، میرے مراسلے میں بی بی سی کے تذکرے میں ملالہ کا کوئی حوالہ نہیں ہے ۔ بی بی سی کے خبری معیار پر عمومی بات کی گئی ہے اور آخر میں جو دو ربط دئیے گئے ہیں وہ میری بات کی وضاحت کے لئے کافی ہیں ۔ استدعا ہے کہ جو بات میں نے لکھی ہی نہیں اسے مجھ سے منسوب نہ کریں۔
 
عسکری

معطل
سو یہ سب کھڑاگ جو کہ " ملالہ " پر حملے سے منسلک ہے یہ بی بی سی کا پیدا کیا ہوا ہے ۔ ؟
نہ " ملالہ " گل مکئی کے روپ میں طالبان پر بہتان طرازی کرتی ۔ نہ ہی وزیرستان میں آپریشن ہوتا ۔
نہ ہی بی بی سی اس پر حملے کی تفصیلات نشر کرتی ۔
نہ ہی " احسان اللہ احسان " کو بی بی سی سے رابطہ کرتے اس حملے کہ ذمہ داری لینا پڑتی ۔
نہ ہم طالبان سے برگشتہ ہوتے ۔ اور ہم طالبانیت زندہ باد کی نعرے لگاتے اپنی عاقبت سنوارتے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
نایاب بھائی سوات میں طالبان ملالہ کی وجہ سے آئے تھے ۔ روزانہ جو لاشیں سوات میں ملیں جو جو ظلم سوات پر ہوئے اس ملالہ کی ہی کیا دھرا تھا ۔ پھر اس ملالہ نے آرمی چیف کو ایک خط لکھا جس کی وجہ سے سوات میں آپریشن راہ راست ہوا اور معصوم طالبان مارے گئے
 
نایاب

لائبریرین
اجی حضور ، میرے مراسلے میں بی بی سی کے تذکرے میں ملالہ کا کوئی حوالہ نہیں ہے ۔ بی بی سی کے خبری معیار پر عمومی بات کی گئی ہے اور آخر میں جو دو ربط دئیے گئے ہیں وہ میری بات کی وضاحت کے لئے کافی ہیں ۔
میرے محترم آپ کی تحریر میں بی بی سی کا ذکر خیر براہ راست آپ کی تحریر سے منسلک ہے ۔ اور مجموعی تاثر یہی دے رہا ہے کہ بی بی سی کے پروپیگنڈے نے " ملالہ " کے حملے کو اس لیئے اک گرم موضوع بنایا کہ " ملالہ " بی بی سی کے لیئے " گل مکئی " کے روپ میں اک ملازم رہی ۔۔۔۔۔۔۔۔اور اس حملے کی تفصیلات کو نشر کرنا بی بی سی کا کارنامہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
آپ سب لوگ یہ بتائیے کہ اس واقعہ سے پہلے ملالہ کو کون جانتا تھا؟؟؟؟
میں نے تو اس بچی کے متعلق ٹی وی پر ہی سنا ہے پہلی مرتبہ۔۔
بلکہ اس واقعے سے پہلے ٹی وی پر بھی کبھی اس کا تذکرہ ہوتے نہیں دیکھا یا سنا۔۔۔
 
ساجد

محفلین
میرے محترم آپ کی تحریر میں بی بی سی کا ذکر خیر براہ راست آپ کی تحریر سے منسلک ہے ۔ اور مجموعی تاثر یہی دے رہا ہے کہ بی بی سی کے پروپیگنڈے نے " ملالہ " کے حملے کو اس لیئے اک گرم موضوع بنایا کہ " ملالہ " بی بی سی کے لیئے " گل مکئی " کے روپ میں اک ملازم رہی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔اور اس حملے کی تفصیلات کو نشر کرنا بی بی سی کا کارنامہ ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
نایاب بھائی مجھے آپ سے غیر ضروری بحث نہیں کرنی۔ میں وضاحت کر چکا ہوں۔ اگر مجھے یہی بات لکھنا ہوتی جو آپ مجھ سے زبردستی منسوب کر رہے ہیں تو کیا میرا کسی نے ہاتھ پکڑ رکھا تھا یا مجھ میں ایسا لکھنے کی قدرت نہیں تھی؟؟؟۔
والسلا م علیکم و رحمۃاللہ۔
 
سید ذیشان

محفلین
نایاب بھائی سوات میں طالبان ملالہ کی وجہ سے آئے تھے ۔ روزانہ جو لاشیں سوات میں ملیں جو جو ظلم سوات پر ہوئے اس ملالہ کی ہی کیا دھرا تھا ۔ پھر اس ملالہ نے آرمی چیف کو ایک خط لکھا جس کی وجہ سے سوات میں آپریشن راہ راست ہوا اور معصوم طالبان مارے گئے
اس پر مجھے ایک لطیفہ یاد آ گیا۔

ملا نصر الدین گھر سے باہر گیا ہوتا ہے اور اس کے گھر میں چوری ہو جاتی ہے۔ جب وہ واپس آتا ہے تو اس کے سب ہمسائے وہاں جمع ہوتے ہیں۔ اور ملا نصر الدین کو کوس رہے ہوتے ہیں کہ تم نے گھر کی کھڑکی کیوں کھلی چھوڑی، اگر تم ایسا نہ کرتے تو آج چوری نہ ہوتی۔ جو بھی اس سے ملتا یہی کہتا۔ آخر تنگ آ کر نصر الدین نے کہا "میں مانتا ہوں کہ میری غلطی تھی کہ میں نے کھڑکی کھلی چھوڑی لیکن تھوڑا بہت قصور تو چوروں کا بھی ہو گا؟"

مجھے اس دھاگے میں یوں لگ رہا ہے کہ سارا سارا قصور ملالہ کا تھا اور طالبان دودھ پیتے بچے تھے جن کو کسی نے بندوقیں تھما دیں اور ملالہ نے ان سے بندوقیں لے کر خود اپنے اوپر گولی چلا دی اور نام بے گنا طالبان کا ڈال دیا۔ اور احسان اللہ کیا بلا ہے وہ فون بھی ملالہ نے فون کے سپیکر پر رومال رکھ کر مرد کی آواز بنا کر کیا۔

خدارا کچھ ہوش کے ناخن لو اور اپنے کوونؤں سے باہر جھانکنے کی کوشش کرو اور دنیا دیکھو۔
 
حسان خان

لائبریرین
آپ سب لوگ یہ بتائیے کہ اس واقعہ سے پہلے ملالہ کو کون جانتا تھا؟؟؟؟
میں نے تو اس بچی کے متعلق ٹی وی پر ہی سنا ہے پہلی مرتبہ۔۔
بلکہ اس واقعے سے پہلے ٹی وی پر بھی کبھی اس کا تذکرہ ہوتے نہیں دیکھا یا سنا۔۔۔

نومبر میں اسے بچوں کے کسی عالمی امن ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، اس وقت بھی پاکستانی ذرائع ابلاغ میں کافی چرچا ہوئی تھی۔
 
نایاب

لائبریرین
آپ سب لوگ یہ بتائیے کہ اس واقعہ سے پہلے ملالہ کو کون جانتا تھا؟؟؟؟
میں نے تو اس بچی کے متعلق ٹی وی پر ہی سنا ہے پہلی مرتبہ۔۔
بلکہ اس واقعے سے پہلے ٹی وی پر بھی کبھی اس کا تذکرہ ہوتے نہیں دیکھا یا سنا۔۔۔
" گل مکئی " کی ڈائری تو پڑھتا رہا ہوں مگر " ملالہ یوسف زئی " سے انجان تھا ۔
کل ہی اس بابت علم ہوا کہ یہ بچی ہی " گل مکئی " ہے ۔
 
سید ذیشان

محفلین
آپ سب لوگ یہ بتائیے کہ اس واقعہ سے پہلے ملالہ کو کون جانتا تھا؟؟؟؟
میں نے تو اس بچی کے متعلق ٹی وی پر ہی سنا ہے پہلی مرتبہ۔۔
بلکہ اس واقعے سے پہلے ٹی وی پر بھی کبھی اس کا تذکرہ ہوتے نہیں دیکھا یا سنا۔۔۔
جی میں شروع دن سے جانتا تھا اور بہت سارے لوگ جانتے تھے۔ آپ اس لئے نہیں جانتے ہوں گے کہ آپ کو 2007 میں سوات میں ہونے والے واقعات سے کوئی دلچسپی نہیں ہو گی۔
بہرحال اگر آپ نہیں بھی جانتے تھے تو کیا اس سے ملالہ کے زخموں کی شدت میں کمی آ جائے گی یا اس پر حملے کرنے والوں کی درندگی ماند پڑ جائے گی؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top