بات تو ختم ہو گئی تھی آپ نے پھر شروع کر دی ۔۔ آپ کو میرے کس جملے سے لگا کہ مجھے برا لگا ؟ حضور یہ ایک طے شدہ حقیقت ہے کہ جہاں جہاں مسلمان بڑی اکثریت میں آباد ہیں ان سب میں ایک پاکستان واحد ملک ہے جہاں خود پر ، اپنی حکومت پر ، اپنے لوگوں پر سخت تنقید کی جاتی ہے ۔۔ یہ کام کوئی ہند ، سعودیہ ، عراق ، لیبیا ، انڈونیشیا وغیرہ میں کر کے دکھائے ۔۔ اور پاکستان کا معاشرہ کہاں جا رہا ہے کیا کر رہا ہے ، صرف اسی محفل کو لے لیں تو پورے پاکستان کی سچی تصویر سامنے آ جائے گی ، اور یہ کام کوئی اور نہیں خود پاکستانی کر رہے ہیں۔۔
اچھی بات ہے اسی طرح سے جواب دیں ، لیکن کم از کم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔سمجھا کریں
میرے تاثرات جان کر آپ کو افسوس بھی جلد ہو گا یقین کیجیے
وسلام
ویسے تو سب کانٹینینٹ کے مسلمانوں نے ہندوؤں کے ساتھ رہتے ہوئے اور بھی کئی ہندوانہ رسومات کو اپنے مذہب کا حصہ بنا لیا ہے۔ اس پر مستزاد یہ کہ وہ قران اور حدیث سے اس کا نہایت شدت سے دفاع بھی کرتے ہیں۔ ۔
اور میری دلچسپی اس سبجیکٹ میں رہی ہے کہ انڈین مسلہمانوں کی پرانی اور نئی جنریشن کے خیالات میں جو فرق ہے اُسکو سٹڈی کروں۔ تو اس سٹڈی کے بعد میری ایک رائے ہے، مثلا:
1۔ پرانی جنریشن میں پاکستان کے کافی حمایتی پائے جاتے تھے۔
2۔ مگر نئی جنریشن آہستہ آہستہ پاکستان سے دور ہوتی جا رہی ہے اور اپنے آپ کو انڈین کہلوانے میں فخر کرتی ہے۔
یعنی بات چلنی چاہیے آپ اکیلے نہیں جنھیں مجھ سے افسوس ناک تاثرات ملیں گے ، اس میں سب سے پہلے پاکستانی بھائی ہی آتے ہیںایک تجزیہ ہم ہندوستانیوں کا بھی سن لیں :
1۔ پرانی پاکستانی جنریشن میں انڈیا کے خلاف بغض اس قدر نہیں پایا جاتا تھا جتنا آج کی نئی پاکستانی نسل میں عموماً دیکھا اور محسوس کیا جاتا ہے۔
2۔ پرانی پاکستانی جنریشن خود کو مسلمان کہلانے سے پہلے "پاکستانی" کہلوانے میں اس قدر جذباتی نہ تھی اور نہ اس طرح فخر محسوس کرتی تھی جس طرح آج کی نئی پاکستانی نسل دانستہ باور کراتی ہے۔
اگر آپ کی سوچ کے مطابق "سب کانٹینینٹ" میں انڈیا ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے مسلمان آتے ہیں تو میں بھی آپ کی تائید کرتا ہوں۔
ہاں اگر کوئی صرف "انڈین سب کانٹینینٹ" کہے تو میرا اختلاف نوٹ کیا جائے۔
ایک تجزیہ ہم ہندوستانیوں کا بھی سن لیں :
1۔ پرانی پاکستانی جنریشن میں انڈیا کے خلاف بغض اس قدر نہیں پایا جاتا تھا جتنا آج کی نئی پاکستانی نسل میں عموماً دیکھا اور محسوس کیا جاتا ہے۔
2۔ پرانی پاکستانی جنریشن خود کو مسلمان کہلانے سے پہلے "پاکستانی" کہلوانے میں اس قدر جذباتی نہ تھی اور نہ اس طرح فخر محسوس کرتی تھی جس طرح آج کی نئی پاکستانی نسل دانستہ باور کراتی ہے۔
فریدکوٹ کا جھوٹ تو یہاں ثابت ہو چکا۔
انڈین نیوی مشقیں کررہی تھی۔
ہم واقعی جذباتی قوم ہیں ، ورنہ ان الزامات اور ان کے ثبوت تو اس قابل بھی نہیں کہ ان پر بات کی جائے ، البتہ ہمارے کچھ "محب وطن پاکستانیوں" کو ہی یہ ثبوت نظر آ رہے ہیں اور وہ اس پر حکومت پاکستان سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔۔ نہ پاکستان کے حالات کی خبر نہ عوام کے مزاج کا پتا لیکن عقلی گھوڑے ضرور دوڑانے ہیں ۔۔
وسلام