ممبئی دھماکے اور پاکستانی لنک

طالوت

محفلین
یعنی کہ تبصرے اب بھی باقی ہیں ؟؟ اجازت دیجیے کہ پاکستان کا لنک ہم کہیں اور ہی "ثابت" کرتے ہیں ۔۔
وسلام
 
بات تو ختم ہو گئی تھی آپ نے پھر شروع کر دی ۔۔ آپ کو میرے کس جملے سے لگا کہ مجھے برا لگا ؟ :rolleyes: حضور یہ ایک طے شدہ حقیقت ہے کہ جہاں جہاں مسلمان بڑی اکثریت میں آباد ہیں ان سب میں ایک پاکستان واحد ملک ہے جہاں خود پر ، اپنی حکومت پر ، اپنے لوگوں پر سخت تنقید کی جاتی ہے ۔۔ یہ کام کوئی ہند ، سعودیہ ، عراق ، لیبیا ، انڈونیشیا وغیرہ میں کر کے دکھائے ۔۔ اور پاکستان کا معاشرہ کہاں جا رہا ہے کیا کر رہا ہے ، صرف اسی محفل کو لے لیں تو پورے پاکستان کی سچی تصویر سامنے آ جائے گی ، اور یہ کام کوئی اور نہیں خود پاکستانی کر رہے ہیں۔۔
اچھی بات ہے اسی طرح سے جواب دیں ، لیکن کم از کم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔سمجھا کریں :)
میرے تاثرات جان کر آپ کو افسوس بھی جلد ہو گا یقین کیجیے :blush:
وسلام

چونکہ آپ میرے پیارے مسلمان بھائی ہیں‌ اس لئے مجھے تو ایسی کوئی امید نہیں ہے کہ مجھے آپ سے کوئی قابلِِ افسوس تاثرات جاننے کی نوبت آئیگی۔:roll:
 
حیدرآبادی

محفلین
ویسے تو سب کانٹینینٹ کے مسلمانوں نے ہندوؤں کے ساتھ رہتے ہوئے اور بھی کئی ہندوانہ رسومات کو اپنے مذہب کا حصہ بنا لیا ہے۔ اس پر مستزاد یہ کہ وہ قران اور حدیث سے اس کا نہایت شدت سے دفاع بھی کرتے ہیں۔ ۔

اگر آپ کی سوچ کے مطابق "سب کانٹینینٹ" میں انڈیا ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے مسلمان آتے ہیں تو میں بھی آپ کی تائید کرتا ہوں۔
ہاں اگر کوئی صرف "انڈین سب کانٹینینٹ" کہے تو میرا اختلاف نوٹ کیا جائے۔
جہیز وغیرہ، مہندی، ابٹن مایوں، چوتھی، جوتا چرائی اور پتا نہیں کون کون سی رسوم۔۔۔۔۔۔۔
جتنی رسومات اوپر گنائی (یا نہ گنائی) گئی ہیں ، کیا یہ پاکستان میں موجود نہیں ہیں؟ یقیناً ہیں۔ کمی بیشی کا فرق ہو سکتا ہے۔
اور وہ ایک جو خاص طبقہ ہے جو ان رسومات کو "قران اور حدیث" سے ثابت کرتا ہے وہ دونوں ممالک میں "شدت" کے ساتھ پایا جاتا ہے !! ان کی مشہور دینی کتب کے نام لکھ سکتا ہوں جو دونوں طرف پائی جاتی ہیں ۔۔۔۔ مگر پھر بات مذہبی/مسلکی لڑائی جھگڑے کا رخ کر جائے گی۔ لہذا رہنے دیں۔
 
اور میری دلچسپی اس سبجیکٹ میں رہی ہے کہ انڈین مسلہمانوں کی پرانی اور نئی جنریشن کے خیالات میں جو فرق ہے اُسکو سٹڈی کروں۔ تو اس سٹڈی کے بعد میری ایک رائے ہے، مثلا:
1۔ پرانی جنریشن میں پاکستان کے کافی حمایتی پائے جاتے تھے۔
2۔ مگر نئی جنریشن آہستہ آہستہ پاکستان سے دور ہوتی جا رہی ہے اور اپنے آپ کو انڈین کہلوانے میں فخر کرتی ہے۔

ایسا تجزیہ آپ ہی سے نہیں میں نے یہاں اپنے کئی پاکستانی دوستوں سے بھی سنا ہے۔ اور جہاں تک حیدرآباد سے متعلق رائے ہے میں آپ کی بات سے کسی حد تک اتفاق کرتا ہوں۔
اب یہ الگ بات ہے کہ آج بھی شہر حیدرآباد کے کچھ پرانے مسلم علاقے ایسے ہیں جہاں کی نئی اور پرانی دونوں نسلیں انڈیا/پاکستان کرکٹ میچوں میں پاکستان کی جیت پر خوشیاں مناتی ہے۔
ایک تجزیہ ہم ہندوستانیوں کا بھی سن لیں :
1۔ پرانی پاکستانی جنریشن میں انڈیا کے خلاف بغض اس قدر نہیں پایا جاتا تھا جتنا آج کی نئی پاکستانی نسل میں عموماً دیکھا اور محسوس کیا جاتا ہے۔
2۔ پرانی پاکستانی جنریشن خود کو مسلمان کہلانے سے پہلے "پاکستانی" کہلوانے میں اس قدر جذباتی نہ تھی اور نہ اس طرح فخر محسوس کرتی تھی جس طرح آج کی نئی پاکستانی نسل دانستہ باور کراتی ہے۔
 
یعنی بات چلنی چاہیے :) آپ اکیلے نہیں جنھیں مجھ سے افسوس ناک تاثرات ملیں گے ، اس میں سب سے پہلے پاکستانی بھائی ہی آتے ہیں ;)
یہ آپ بغض کہہ لیں ، نفرت کہہ لیں یا کچھ بھی ، یہ آپ کی غلط فہمی ہے کہ نئی جنریشن کچھ زیادہ ہے ۔۔ حضور نئی جنریشن میں کمی واقع ہو گئی ہے ۔۔ اور پاکستانی کہلوانے میں بھی شروع سے ہی فخر کیا جاتا ہے ، اور جزباتی بھی ہیں کیونکہ پاکستان کو دو قومی نظریے کے نتیجے کا ظہور ہے اسلیے مسلم اور پاکستانی کہلانا کافی حد تک ایک ہی بات سمجھی جاتی ہے ۔۔ اسلیے آپکا تجزیہ کلی طور پر غلط ہے ۔۔ اور اس نفرت کے شکار صرف ہندو ہیں ، البتہ اب جا کر لوگ دبے دبے لہجے میں کچھ مخصوص علاقوں کے ہندی مسلموں کو برا بھلا کہنے لگے ہیں اور یہ بات میں نے یہاں سعودی عربیہ میں محسوس کی ہے پاکستان میں ایسی کوئی صورتحال نہیں دیکھی کبھی ۔۔ اور وجہ شاید بتانے کی ضرورت نہیں ۔۔
وسلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
اگر آپ کی سوچ کے مطابق "سب کانٹینینٹ" میں انڈیا ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے مسلمان آتے ہیں تو میں بھی آپ کی تائید کرتا ہوں۔
ہاں اگر کوئی صرف "انڈین سب کانٹینینٹ" کہے تو میرا اختلاف نوٹ کیا جائے۔

جی میرا مطلب سب کانٹینینٹ سے یہ سب ممالک ہی ہیں۔ اتنی بات تو کوئی بھی جانتا ہے کہ سب کانٹینینٹ میں صرف انڈیا نہیں ہے۔
 
ایک تجزیہ ہم ہندوستانیوں کا بھی سن لیں :
1۔ پرانی پاکستانی جنریشن میں انڈیا کے خلاف بغض اس قدر نہیں پایا جاتا تھا جتنا آج کی نئی پاکستانی نسل میں عموماً دیکھا اور محسوس کیا جاتا ہے۔
2۔ پرانی پاکستانی جنریشن خود کو مسلمان کہلانے سے پہلے "پاکستانی" کہلوانے میں اس قدر جذباتی نہ تھی اور نہ اس طرح فخر محسوس کرتی تھی جس طرح آج کی نئی پاکستانی نسل دانستہ باور کراتی ہے۔

میں صرف اتنا عرض کرنا چاہوں گا کہ آپ کا تجزیہ حقیقت سے کہیں دور ہے۔ اور خیال رہے کہ اس تھریڈ کا یہ موضوع نہیں ہے۔ طالوت! آپ بھی ذرا اس موضوع کو فی الحال اس تھریڈ میں زیرِ بحث نہ لائیں۔ اگر گفتگو کرنی ہی ہے تو کوئی دوسرا تھریڈ کھول لیں۔
 
طالوت

محفلین
میراخیال ہے میں نے کم از کم دو بار اس سلسلے کو بند کرنے کو کہا ہے اور اصل موضوع کی طرف دعوت دی ہے ، مگر یہ مانتے ہی نہیں ، پھر مجبوراََ جواب دینا پڑتا ہے کہ کم از کم ایسی غلط فہمی کو ضرور دور کیا جائے جو واقعی میں ایک سو ایک فیصد غلط فہمی ہے ۔۔
(احمد اور حیدرآبادی نوٹ فرما لیں پچھلے مراسلے میں جو میں نے ہند کے بعض مسلمانوں کے بارے میں پاکستانیوں کی رائے اچھی نہ ہونے کا ذکر کیا ہے اس کا احساس مجھے یہاں سعودی عربیہ میں ہوا ہے پاکستان میں ایسی صورتحال بالکل نہیں ، وہاں بھی تدوین کر دی ہے)

عمار امید ہے آپ کی بات مان لی جائے گی۔۔
وسلام
 
چلیں جی، کچھ ذکر کرتے چلیں ہندوستانی میڈیا کے پروپیگنڈے کا:
Star News channel in their run race for propaganda against Pakistan tried to be more creative and discovered one Chacha Rahman as mastermind of the attacks and claimed that he was Lashkar-e-Taiyyaba commander from Karachi.
اور اگر کسی نے اس کی ویڈیو دیکھی ہو تو اپنے تاثرات ضرور بتائے۔۔۔ جیو نیوز نے اسٹار نیوز کا یہ کلپ دکھایا تھا۔۔۔ بالکل اسٹار پلس کے ڈرامے کی طرح فلمایا ہے انہوں نے چاچا رحمان کو۔۔۔!
مبارکاں :fun:
 
طالوت

محفلین
چچا رحمان ۔۔۔۔۔ ہاسا نہیں رک رہا تھا وہ ویڈیو دیکھ کر ۔۔ پتا نہیں ہندی میڈیا پر کیسے نااہل اور بےوقوف لوگ بیٹھے ہیں ۔۔ایک تو مزاحیہ چیزیں دکھاتے رہتے ہیں اوپر سے یہ نہیں سمجھتے کہ اپنی انٹیلیجنس فورسز کی خود ہی بے عزتی کر رہے ہوتے ہیں ۔۔
پھر سرکاری بیان کے مطابق پاکستان نیوی ان "پاکستانی دہشت گردوں" کو بمبئی تک چھوڑ کر گئی ۔۔ تو انڈین نیوی ۔۔۔۔۔۔۔ ۔
وسلام
 
طالوت

محفلین
ہم واقعی جذباتی قوم ہیں ، ورنہ ان الزامات اور ان کے ثبوت تو اس قابل بھی نہیں کہ ان پر بات کی جائے ، البتہ ہمارے کچھ "محب وطن پاکستانیوں" کو ہی یہ ثبوت نظر آ رہے ہیں اور وہ اس پر حکومت پاکستان سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔۔ نہ پاکستان کے حالات کی خبر نہ عوام کے مزاج کا پتا لیکن عقلی گھوڑے ضرور دوڑانے ہیں ۔۔
وسلام
 
گرو جی

اور یہ وہی "پڑھے لکھے جاہل" ہیں‌جو طالبان کا شور مچا رہے ہیں۔
 
الف نظامی

لائبریرین
شاہ جی میں لکھنے دا آکھیا اے پڑھنے دا نہیں!
شاید سید ضمیر جعفری نے لکھا ہے

میں تو ماتا بھاگ آیا محاذِ جنگ سے

کیا کسی کے پاس موجود ہے؟
 
Top