ممنوعہ سرزمین: ایک پاکستانی کا سفرِ اسرائیل

عارضی کے

محفلین
پچھلے سو سال میں کل جتنے فلسطینیوں کو اسرائیلیوں نے مارا وہ کل تعداد دنیا کے بڑے معرکوں کے ایک دن کی اموات سے کم ہے۔
آپ فلسطینیوں کی کل آبادی اور فلسطینی مقتولین کا ریشو نکال کر بتائیں پھر معلوم ہوگا۔
 

زیک

مسافر
کیوں کہ برصغیر (مسلمانوں کی مشرقی طاقت) کا یقینی زوال شروع ہوا تھا۔جس سے اگے جاکر بہت نقصان ہوا۔خلافت عثمانیہ کے سقوط میں اسی زوال کابھی ہاتھ تھا۔
1857 سے بیس سال پہلے چلتے ہیں جب بہادر شاہ ظفر بادشاہ بنا۔ بر صغیر کے کتنے علاقے پر اس کا حکم چلتا تھا؟
 

عارضی کے

محفلین
1857 سے بیس سال پہلے چلتے ہیں جب بہادر شاہ ظفر بادشاہ بنا۔ بر صغیر کے کتنے علاقے پر اس کا حکم چلتا تھا؟
1857 کا مطلب یہ نہیں کہ مسلمانوں کا بول بالا تھا۔1857 کا ذکر اس لیے کیا تھا کہ اگر یہ تحریک کامیاب ہوجاتی تو انگریزوں کا زور ٹوٹ سکتا تھا لیکن 1857 میں ناکامی کے بعد برصغیری مسلمانوں کی تباہی وبربادی پر مہر ثبت ہوگیا۔
 

عارضی کے

محفلین
آپ روانڈا کے 1994 کی نسل کشی سے اس کا موازنہ کریں۔ تتسی آبادی اور مقتولین کا ریشو نکالیں۔
ریشو کا مطلب یہ نہیں کہ فلسطینیوں کا قتل عام پوری دنیا کی نسبت سے زیادہ ہے بلکہ وہاں جاری ظلم و سربریت کا اندازہ مقصود ہے۔ وگرنہ چنگیز خان اور ہلاکوخان نےجتنا قتلِ عام کیا ہے روانڈا اس کا عشر عشیر بھی نہیں۔
 

arifkarim

معطل
فلسطین میں مسجد اقصیٰ ہے جس کے خلاف یہودیوں کی سازشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،،اور مسجداقصیٰ مسلمانوں کا قبلہءاول ہے اس لئے اس کا تذکرہ کرنا اور اس کی آزادی کے لئے حتی الوسع کوشش کرنا ہر مسلمان کا اخلاقی و دینی فریضہ ہے۔
یروشلم یہودیوں کے نزدیک انکا قبلہ اول و آخر ہے۔ اسلئے وہاں قابض تمام تر غیر یہودیوں کو ہٹانا یہود کا اخلاقی و دینی فریضہ ہے۔ جب یہود اپنے اخلاقی و دینی فریضہ پر عمل کریں تو تکلیف ہوتی ہے اور اگر مسلمان وہی کام کریں تو ٹھیک ہے۔ یہ منافقانہ رویہ کب تک چلے گا؟

مسلمانوں کی ۱۴سو سالہ تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ مسلمانوں سے مقصود اسلام پر عمل ہے ۔جب تک مسلمان قرآن و سنت پر عمل پیرا رہے اللہ پاک نے دنیاوی فتوحات کادروازہ بھی ان کے لئے کھول دیا ۔۔اور جب دین کو چھوڑا تو دنیا میں بھی پیچھے رہ گئے۔۔۔ حضرت ابوبکر ؓو عمرؓ سےلیکر سلطان فاتح و عالمگیر ِؒ تک یہی اصول رہا ۔ اور تھوڑا بہت انتشار مجموعی حالات پر اثر انداز نہیں ہوتا۔
یعنی جب مسلمان دوبارہ اسلام پر عمل پیرا ہوں گے تو اللہ تعالیٰ بغیر کچھ کئے ان پر فتوحات کے دروازے کھول دیں گے ؟ ماشاءاللہ
 

arifkarim

معطل
محض اموات ہی ظلم کی شکل نہیں ، دنیا کی ایک بڑی جیل غزہ ہے ۔
غزہ کی جیل کے چند نظارے:
غزہ کے ساحل​
tumblr_nljf58Ley41u4aw5ao6_1280.jpg

غزہ کی سوپر مارکیٹس​
metro7.jpg

غزہ کے فائیواسٹار ہوٹلز​
monte-carlo-sharm-el-sheikh-29479917-1383564725-ImageGalleryLightbox.jpg

اتنا کافی ہے یا دنیا کی سب سے بڑی جیل کے چند اور مناظر دکھاؤں؟
 

arifkarim

معطل
برطانیہ نے حق نمک ادا کیا تھا۔ دوسری جنگ ِ عظیم میں برطانیہ اور اتحادیوں کو فتح دلانے میں یہودی سرمایہ داروں ، سائنسدانوں،ماہرین اور سود خوروں نے جو مدد کی تھی یہ اس ڈیل کا دوسرا رُخ تھا۔ جو پورا کرکے دیا گیا۔
اس سادگی پہ کون نہ مرجائے اے خدا!
یہی ڈیل برطانیہ نے عربوں سے بھی کی تھی کہ خلافت عثمانیہ کیخلاف پہلی جنگ عظیم میں امداد کے بعد انہیں آزاد کر دیا جائے گا۔ پر اس ڈیل پر آپنے کوئی حق نمک ادا کرنے کا الزام نہیں لگایا کیونکہ عربوں کی اکثریت مسلمان ہے۔
 

arifkarim

معطل
میں بھی مسلمان ہوں اور مظلوم فلسطینی بھی ۔ میں نے تمام مذاہب اور ادیان اور ان کے پیروکاروں کا مطالعہ کیا ہے۔ اسلام سے بہترین مذہب مجھے کوئی اور نہیں ملا ہے۔ تمام مسلمان ایک جسم کے مانند ہیں۔ چاہے وہ کشمیر میں رہنے والے مظلو م مسلمان ہوں افغانستان یا فلسطین، چیچنیا، بوسنیا، انڈونیشیا یا دیگر خطوں میں۔
ایسا آپکا ماننا ہے۔ جبکہ حقیقت میں عرب مسلمانوں نے تو پہلی جنگ عظیم میں خلافت عثمانیہ کیخلاف بغاوت کر کے اغیار انگریزکا ساتھ دیا تھا۔ اگر عرب اس بغاوت کا حصہ نہ بنتے تو آج شاید خلافت عثمانیہ قائم ہوتی البتہ عرب علاقوں پر ترکوں کا قبضہ ہوتا۔
 

ربیع م

محفلین
جی حماس کی ویبسائٹ سے غزہ کے نظارے ضرور دکھائیں۔ ٹوٹی عمارتوں اور زدہ حال کیمپوں کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا۔

اور ظاہر ہے وہ فوٹو شاپ کا کمال ہو گا؟

ویسے صرف حماس کی ویب سائٹ سے ہی دستیاب نہیں کسی بھی غیر جانبدار ادارے کی رپورٹنگ دیکھ لیجئے گا۔
 

arifkarim

معطل
اور ظاہر ہے وہ فوٹو شاپ کا کمال ہو گا؟

ویسے صرف حماس کی ویب سائٹ سے ہی دستیاب نہیں کسی بھی غیر جانبدار ادارے کی رپورٹنگ دیکھ لیجئے گا۔
کسی بھی جنگ کے دوران تباہی کے مناظر ضرور سامنے آتے ہیں۔ اسکا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ جنگ کے بعد بھی یہ مناظر قائم رہیں۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران جرمنی و جاپان کے شہر کھنڈرات بن گئے تھے، آج وہ پہلے سے زیادہ آباد ہیں۔ اسی طرح غزہ بھی جنگ کے بعد دوبارہ آباد ہو جاتا ہے۔ اور اگر فلسطینی اسے دائمی آباد دیکھنا چاہتے ہیں تو اسرائیل پر راکٹ داغنا اور بذریعہ سرنگ حملے کرنا بند کر دیں۔ وگرنہ اسرائیلی بمباری کا نشانہ بنیں اور اپنا رونا دھونا جاری رکھیں۔
 

عارضی کے

محفلین
کسی بھی جنگ کے دوران تباہی کے مناظر ضرور سامنے آتے ہیں۔ اسکا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ جنگ کے بعد بھی یہ مناظر قائم رہیں۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران جرمنی و جاپان کے شہر کھنڈرات بن گئے تھے، آج وہ پہلے سے زیادہ آباد ہیں۔ اسی طرح غزہ بھی جنگ کے بعد دوبارہ آباد ہو جاتا ہے۔ اور اگر فلسطینی اسے دائمی آباد دیکھنا چاہتے ہیں تو اسرائیل پر راکٹ داغنا اور بذریعہ سرنگ حملے کرنا بند کر دیں۔ وگرنہ اسرائیلی بمباری کا نشانہ بنیں اور اپنا رونا دھونا جاری رکھیں۔
یعنی آپ یہی کہنا چاہتے ہیں نا کہ غلامی کا طوق گلے میں باندھ لیں تو پھر ٹھیک ہے۔ کیا یہی سب کچھ آپ یہودیوں کو کہہ سکتے ہیں ؟
آپ پر تو بمباریاں ہورہی ہوں اور آپ بندوق اور مقامی ساختہ راکٹ بھی استعمال نہ کرسکیں! کیا خوب شعور ملا ہے۔
 

عارضی کے

محفلین
اگر عرب اس بغاوت کا حصہ نہ بنتے تو آج شاید خلافت عثمانیہ قائم ہوتی البتہ عرب علاقوں پر ترکوں کا قبضہ ہوتا۔
عربوں نے نہیں چند جاگیرداد خاندانوں نے ۔ عرب اور ترک نہیں، بلکہ مسلمان۔اسلام میں قومیت کا نہیں ملت کا نظریہ و تصور ہے۔ قومیت کو کلی طور پر حرام قرار دیا گیا ہے۔ جو بھی ایسا کرے گا غلط ہوگا۔یہ کوئی جواز نہیں۔
 
Top