مناظرہ ۔۔۔دعوت دینا عمران کا اور بھاگنا نواز کا (حسب عادت)

باباجی

محفلین
ہمارے ہاں تو جو سیاسی صورتحال ہے
اس میں کسی ان دیکھے ہاتھ کی شمولیت کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا
ذرا پچھلی جمہوری حکومتوں پر غور کیجیئے بھٹو صاحب سے لے کر آج تک کتنی جمہوری حکومتیں کامیابی سے چلی ہیں
اور اب بھی جو حکمت عملی اپنائی گئی اور اچانک ہی بڑے بڑے برجوں میں دراڑیں پڑ رہی ہیں اس میں تیسرے ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا
اور لوگ کچھ زیادہ باشعور ہو رہے ہیں بلکہ بوڑھے بیچارے تو اپنے پوتوں نواسوں کی سیاسی بصیرت کے آگے دبے دبے سے نظر آتے ہیں
لیکن مجموعی طور پر ملکی حالات تو الیکشن طوالت کی طرف اشارہ کر رہے ہیں
کہ صرف2 سیاسی پارٹیاں ہی جلسے اورکیمپین کرتی نظر آتی ہیں اور باقی بیچارے بغلیں بجارہےہیں اور میڈیا پر رونا روتے نظر آتے ہیں
اور کپتان کی طاقت کو مانتے ہوئے میاں شہباز شریف نے ایک جلسے میں کہا کہ ہمارے مینڈٹ پر پی ٹی آئی کے ذریعے ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے
میں تو پہلی بار ن لیگ کو ایسا کہتے سنا ہے
لیکن ایک اور بات مجھے الجھن میں ڈالتی ہے کہ کپتان کا گراف اچانک ہی اتنا اوپر کیسے چلاگیا ، اوپر تو پہلے بھی جا رہا تھا لیکن اب تو بات ہی کچھ اور ہے جناب کی کیا لہجہ اختیار کرلیا ہے خان صاحب نے ۔
مجھے ذاتی طور پر یہ لگتا ہے کہ جب ن لیگ حکومت میں تھی تب لوگ ڈر کے مارے بولتے نہیں تھے کھل کر اپنی حمایت کا اعلان نہیں کرتے تھے
اور حکومت تحلیل ہوتے ہی ہمت پکڑی اور کپتان کی ٹیم میں شامل ہوگئے
بہرحال ابھی تک تو یہ انٹرٹینمنٹ ہی ہے اگر الیکشن ہوئے تو مقابلہ دیکھنے کا مزہ آجائے گا
ابھی تو اے این پی، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی پر ترس آرہا ہے
 
زرقا مفتی

اب تو شہباز شریف اللہ کے واسطے بھی ووٹ مانگ رہے ہیں اور ہاتھ جوڑ کر بھی مانگ رہے ہیں

راجن پور … سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اللہ کے واسطے نواز شریف کو ووٹ دیں جو بجلی کے اندھیروں کو ختم کردیں گے۔ راجن پور اسٹیڈیم میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب کے دنوں میں بطور وزیراعلیٰ متاثرین کی بھرپور مدد کی، جب راجن پور، رحیم یار خان، مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان سیلاب میں ڈوبا ہوا تھا تو زرداری صاحب لندن اور پیرس کے محلوں میں بیٹھے تھے، اقتدار میں آکرجنوبی پنجاب کو لاہور جیسی ترقی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 11 مئی بجلی چوروں اور زرداروں سے آزادی کا دن ہوگا، اس دن لوٹی ہوئی رقم ان کے پیٹوں سے نکال کر آپ کے قدموں میں نچھاور کردیں گے۔ شہبا زشریف نے عوام سے اپیل کی کہ نواز شریف کو ووٹ دے کر کامیاب کریں۔
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=97704

عوام کا بھی دل دماغ ہے پانچ سال زرداعی کی حکومت ہم پر مسلظ رہی تو اس کی ایک بہت بڑی وجہ یہ بھی تھی کہ شریف برادران اُسے پورے پانچ حکومت کرنے دینا چاہتے تھے تاکہ اگلے پانچ سال وہ انہیں تنگ نہ کرے۔ اب اگر شریف بردران حکومت میں آئے تو ان کرپشن پر وہ خاموش رہیں گے اور عوام پستی رہے گی
ایک بہت بڑی وجہ بجلی کا بحران بھی ہے جس کے حل میں ان دونوں نے کوئی دلچسپی نہیں لی
 
اشفاق احمد

محفلین
ہمارے ہاں تو جو سیاسی صورتحال ہے
اس میں کسی ان دیکھے ہاتھ کی شمولیت کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہرحال ابھی تک تو یہ انٹرٹینمنٹ ہی ہے اگر الیکشن ہوئے تو مقابلہ دیکھنے کا مزہ آجائے گا
ابھی تو اے این پی، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی پر ترس آرہا ہے

ان تینوں جماعتوں نے بالخصوص اور دیگر سیاسی قوتوں نے بالعموم عوام پر کتنا ترس کھایا پچھلے پانچ سالوں میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔افوہ بیچارے عوام کے غم میں حکومت کے کانٹے نگلتے رہے
اب عوام کو بھی تو ترس کھانے کا موقعہ دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
ساجد

محفلین
عوام کا بھی دل دماغ ہے پانچ سال زرداعی کی حکومت ہم پر مسلظ رہی تو اس کی ایک بہت بڑی وجہ یہ بھی تھی کہ شریف برادران اُسے پورے پانچ حکومت کرنے دینا چاہتے تھے تاکہ اگلے پانچ سال وہ انہیں تنگ نہ کرے۔ اب اگر شریف بردران حکومت میں آئے تو ان کرپشن پر وہ خاموش رہیں گے اور عوام پستی رہے گی
ایک بہت بڑی وجہ بجلی کا بحران بھی ہے جس کے حل میں ان دونوں نے کوئی دلچسپی نہیں لی
ان پانچ برسوں میں بھی تحریکِ انصاف موجود تھی۔ عوام میں اس کی حمایت بھی تھی۔ کپتان آگے کیوں نہ آیا زرداری اور شہباز کو ہٹانے کے لئے؟ کپتان نے عوام کو لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے Lead کیوں نہ کیا؟۔
دراصل میں یہ سب اس لئے لکھتا ہوں کہ میں عمران پر توقعات رکھتا تھا جیسے آپ کو بھی ہیں لیکن اس نے جب بولنے کا وقت تھا بھی تب خاموشی اختیار کئے رکھی اور اب الیکشن کے اوقات میں بیان بازی سے وہ مزید بور کر رہا ہے اسی روایتی سیاست کے ذریعے کہ جس کے خلاف وہ تبدیلی کا دعویدار ہے۔
 
اشفاق احمد

محفلین
اب جتنا کچھ وہ اپنی ذاتی حیثیت میں کر سکتے تھے وہ تو عمران نے کیا:cool:
اب کیا وہ دہشت گردوں سے بھی خود ہی جا کرلڑیں:eek::eek:

بات کو صرف عمران خان تک محدود نہ رکھیں۔۔۔۔۔۔۔
ویسے اور بھی کام ہیں کرنے کے اس دہشت گردی کے خلاف
دیکھتے ہیں کیا بنتا ہے
فی الحال تو الزام تراشی کا موسم عروج پر ہے
 
اشفاق احمد

محفلین
دراصل میں یہ سب اس لئے لکھتا ہوں کہ میں عمران پر توقعات رکھتا تھا جیسے آپ کو بھی ہیں لیکن اس نے جب بولنے کا وقت تھا بھی تب خاموشی اختیار کئے رکھی اور اب الیکشن کے اوقات میں بیان بازی سے وہ مزید بور کر رہا ہے اسی روایتی سیاست کے ذریعے کہ جس کے خلاف وہ تبدیلی کا دعویدار ہے۔

ویسے حقیقت ہے کہ عمران خان صاحب کی تقریر بورنگ تو ہوتی ہے لیکن کچھ نکات دانشوروں والے ضرور ہوتے ہیں
 
بات کو صرف عمران خان تک محدود نہ رکھیں۔۔۔ ۔۔۔ ۔
ویسے اور بھی کام ہیں کرنے کے اس دہشت گردی کے خلاف
دیکھتے ہیں کیا بنتا ہے
فی الحال تو الزام تراشی کا موسم عروج پر ہے
یہ بات آف ٹاپک ہی سہی:)
لیکن کیا آپ کو پتہ ہے کہ آج کل "القلم" کے ساتھ کیا مسئلہ ہے:unsure:
 
زرقا مفتی

محفلین
ان پانچ برسوں میں بھی تحریکِ انصاف موجود تھی۔ عوام میں اس کی حمایت بھی تھی۔ کپتان آگے کیوں نہ آیا زرداری اور شہباز کو ہٹانے کے لئے؟ کپتان نے عوام کو لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے Lead کیوں نہ کیا؟۔
دراصل میں یہ سب اس لئے لکھتا ہوں کہ میں عمران پر توقعات رکھتا تھا جیسے آپ کو بھی ہیں لیکن اس نے جب بولنے کا وقت تھا بھی تب خاموشی اختیار کئے رکھی اور اب الیکشن کے اوقات میں بیان بازی سے وہ مزید بور کر رہا ہے اسی روایتی سیاست کے ذریعے کہ جس کے خلاف وہ تبدیلی کا دعویدار ہے۔
Imran Khan addressing public rally against load-shedding in Faisalabad

http://www.pakistanvoices.com/talks...-against-load-shedding-in-Faisalabad/89981/32

Imran Khan address at loadshedding protest in Gujranwala (July, 5, 2012)

http://www.insaf.pk/Media/Videos/ta...edding-protest-in-Gujranwala-July-5-2012.aspx

PTI Youth Wing District Nankana Sahb's Protest Against Load Shedding

http://www.insaf.pk/News/tabid/60/a...kana-Sahbs-Protest-Against-Load-Shedding.aspx

PTI Youth Wing Protest against Corrupt Govt. Price hike, and Load shedding
http://www.insaf.pk/News/tabid/60/a...orrupt-Govt-Price-hike-and-Load-shedding.aspx
PTI holds huge protest rally against load shedding in Mardan (Urdu)
http://www.insaf.pk/News/tabid/60/a...st-rally-against-load-shedding-in-Mardan.aspx
PTI protests against loadshedding

http://www.nation.com.pk/pakistan-n...24-Jun-2012/pti-protests-against-loadshedding

PTI protests against load shedding

http://www.pakistantoday.com.pk/2011/10/08/city/lahore/pti-protests-against-load-shedding/

PTI workers protest against load shedding

http://www.thefrontierpost.com/article/164506/

http://www.insaf.pk/Media/Videos/ta...-Load-Shedding-in-Pakistan-April-08-2009.aspx

امید ہے ساجد صاحب کی تشفی ہو جائے گی
 
طالوت

محفلین
ٹؤئٹر، فیس بک پر تو ہر ہر جماعت کے مداحین طرح طرح کی زبان بولتے نظر آتے ہیں (فیس بک پر تو سیاسی حمایتیوں کا لب و لہجہ بہت خراب ہی ہوتا ہے)۔ آپ کو چاہیے کہ ہر جماعت کے مداحین کے "کلمات" ٹوئٹر اور فیس بک پر پڑھیے پھر یقیناً آپ کو صرف تحریکِ انصاف سے شکایت نہیں رہے گی۔
تحریک انصاف کے مداحین سے شکایت اسلیئے ہے کہ اسے لیڈ پڑھا لکھا نوجوان کر رہا ہے ، اور پڑھائی لکھائی کے ایسے ایسے نادر "نمونے" اور ایسی مضحکہ خیز مثالیں موجود ہیں کہ توبہ ہی بھلی ۔ اور حوارین کو جانے دیں "آفیشل" صفحوں پر ہی کافی کچھ مل جاتا ہے۔
اعلیٰ حضرت نواز شریف کیا ہر وہ جماعت مناظرے سے بچے گی جس کے پاس کچھ کرنے کا موقع تھا اور اس نے کچھ کیا، کتنا کیا کیسے کیا ظاہر ہے اس پہ بے پناہ تنقید کی گنجائش موجود ہے کیوں کے وہ عوامی منصوبہ تھے۔
عمران خان کے پاس انفرادی "کارنامے" ہیں، جن کا احتساب ممکن نہیں کیوں کہ یہ ذاتی ادارے ہیں جو ہر دوسرا بزنس مین انوسٹمنٹ کے لیےکھول کر بیٹھا ہوا ہے، عوام کی فلاح کی تو ہر طرف سے ماں مری ہوئی ہے۔

آپ یہاں کیوں یہ سمجھ رہے ہیں کہ ہم نواز شریف کو سپورٹ کے لیے مباحثہ طویل کر رہے ہیں۔ ہم تو عمران خان صاحب کے ہتھکنڈوں پہ بات کر رہے ہیں۔ ہم وہ عوام ہیں جو عمران کی صورت میں ایک نجات دہندہ دیکھ رہے تھے مگر بعد کے حالات اور اس کی روش نے ہمارے خواب خاکستر کر دیے۔
ٹائیپنگ کا وقت بچانے کا شکریہ ۔:)
جناب مناظرے میں ذاتیات زیرِ بحث نہیں ہوتیں۔ پچھلی کارکردگی ہوتی ہے ۔ مسائل کے حل پر مذاکرہ ہوتا ہے ۔ مستقبل کی منصوبہ بندی کے لئے اپنا وژن پیش کیا جاتا ہے۔
آپ نے خو ہی جواب دے دیا کہ عمران پر تنقید کرنے کے لئے شریف برادران کے پاس کچھ نہیں ہے اس لئے مذاکرے کا کیا فائدہ
تنقید کس بات کریں کہ اس شخص نے پہلے تو کھیل میدان میں پاکستان کا وقار بلند کیا
پھر کینسر جیسی موذی بیماری کے علاج کے لئے بین الاقوامی معیار کا ہسپتال بنایا ۔ اس ہسپتال کو ایسے شفاف انداز میں چلایا کہ کم از کم پاکستان میں اس کی مثال نہیں
پھر نمل یونیورسٹی جیسا منصوبہ شروع کیا
ہمیں کیا اُنہیں بھی معلوم ہے کہ وہ ملک بھی اسی شفاف انداز سے چلائے گا انشاللہ
شریف برداران کے پاس سڑکیں بنانے یا قرضے دینے کے سوا کوئی منصوبہ نہیں ہوتا وہ باقی مسائل کا کیا حل پیش کریں گے اسی لئے جان چھڑا رہے ہیں۔
یہی تو کہا جا رہا ہے کہ پچھلی کارکردگی میں عمران خان کے پاس ہے کیا ؟ شوکت خانم عوامی چندے سے بنا اور چلتا ہے ، عمران خان کو اس بات کا کریڈٹ ضرور جاتا ہے کہ اس معاملے میں اب تک مالی بے ضابطگیاں دیکھنے کو نہیں ملتیں (نمل یونیورسٹی کا کل معاملہ میرے علم میں نہیں) ۔ رہی کھیل کے میدان کی بات تو وہ وقار تو بارش نے بلند نہیں کیا تھا ؟؟؟؟ کم از کم کرکٹ ورلڈ کپ کا جیتنا تو اس معاملے میں نہ پیش کریں۔

ابھی عمران آیا نہیں ہے اور آپ کے خواب خاکستر بھی ہو گئے ، بڑے ہی کمزور خواب تھے آپ کے جو چند ماہ بھی استقامت نہ دکھا سکے۔ :)

عمران کی ناکامی تو برسر اقتدار آ کر ہی ثابت ہو سکتی ہے ، اس سے پہلے آپ یہ تو کہہ سکتے ہیں کہ یہ دعوی بڑے ہیں یا پورے نہیں ہوں گے مگر ان باتوں کی حقیقت اقتدار میں آنے سے پہلے نہیں کھل سکتی۔

اس کے برعکس آپ کی خاموشی اور لاتعلقی روایتی سیاستدانوں کو ہی واپس لانے کا باعث بنے گی ، تب آپ اسی پوزیشن میں ہوں گے جس میں پچھلے پانچ سال رہے ہیں ۔ اگر یہی صورتحال منظور ہے تو پھر بے فکر ہو کر لا تعلق رہیں اور جو ہوتا ہے اسے ہونے دیں کیونکہ آپ کو عمران پر یقین نہیں مگر جو روایتی سیاستدان ہیں ان کے پھر سے برسر اقتدار آنے پر تشویش نہیں۔
بلاشبہ تمامتر کمزوریوں اور خامیوں کے تحریک انصاف کو ہی ووٹ دیا جانا چاہیے ، مگر تحریک انصاف بھی انصاف کے ساتھ بڑھکیں ماریں تاکہ جب عوام کا بخار اترے تو انھیں دوسری جماعتوں کی طرح عذر لنگ نہ تراشنا پڑیں۔ جیسا کہ جماعت اسلامی یا ن لیگ وغیرہ کو تراشنا پڑتے ہیں ، پیپلز پارٹی اس معاملے سے باہر نکل چکی کہ دو دفعہ مسلسل پانچ سالہ حکومت اور کارکردگی صفر کے قریب۔ ویسے بھی یہ بات طلعت حسین ایک بار عمران کو کہہ بھی چکے ہیں ایک انٹرویو میں کہ خان صاحب ذرا "فالو اپ" بھی کر لیا کریں۔

نواز شریف ذرا عقلمند ہوتے تو مناظرے کا ایجنڈا ہی طے کر لیتے ۔ کہہ دیتے کہ بات صرف مستقبل کے حوالے سے ہوگی ۔ ہماری پچھلی ناکامیوں کا ذکر نہ ہوگا کیونکہ مدِ مقابل کا بستہ ناکامیوں سے خالی ہے
نواز شریف کی "عقلمندی" کے ثبوت تو بےشمار موجود ہیں ، یہ عقلمندی تحریک انصاف ہی کر لے اور ایک بار گھیر گھار کر میدان میں لے آئے اور پھر مستقبل کے معاملات پر بات کر لیں تاکہ کم از کم سمجھ بوجھ رکھنے والے ووٹر کے لئے معاملہ آسان ہو جائے ، تھوڑے دن رہ گئے ہیں۔ ک
 
اشفاق احمد

محفلین
نا ممکن العمل باتوں کا فائدہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سیاستدان صرف خواب دکھاتے ہیں تعبیر نہیں
تو کون کرے گا مناظرہ
 
Top