مناظرہ ۔۔۔دعوت دینا عمران کا اور بھاگنا نواز کا (حسب عادت)

طالوت

محفلین
ن لیگ نے ١۲ مئی کو مناظرہ کرنے کا کہا ہے ۔ کیا دُنیا میں کسی جگہ الیکشن کے بعد بھی مناظرہ ہوتا ہے ؟؟؟
کیا اس خط میں بارہ مئی تھا یا بعد میں کوئی بیان آیا ہے ؟

خیر اگر ایسا کہا تو بہتر تھا صاف انکار کر دیتے انکار میں کیا مسئلہ ہے ؟؟
 
ساجد

محفلین
میرے خیال میں تو ن لیگ کی جانب سے مناظرے کی دعوت قبول کی گئی ہے ، اس خط کو شاید زرقا بی بی نے کسی دھاگے میں پیش کیا ہے ، اب کسی آفیشل انکار سے قبل ہی نواز شریف کو بھگوڑا قرار دینا ؟ ویسے بھی ہمارے قومی شعور میں مناظرہ دلیل سے کم اور جوش اور زور خطابت سے زیادہ جیتا جاتا ہے اور نواز شریف اور عمران خان دونوں اس معاملے میں کچھ بھی نہیں۔
وہ کیا ہے جناب جب تک مرچ مصالحہ نہ لگا ہو تو "چَس " نہیں آتی نا یار لوگوں کو۔:)
 
ان سب سے مقابلہ کے لئے وہ پالیسیاں ترتیب دے چکے ہیں ۔ جن پر اقتدار ملنے پر ہی عمل پیرا ہو سکتے ہیں۔ اور اقتدار کے لئے الیکشن میں نواز شریف کو ناک آؤٹ کرنا ضروری ہے
یعنی باقی تمام سیاستدان "پاک صاف" کے ساتھ عمران صاحب کا ایکا ہو چکا ہے اس مقابلے میں۔
 
ساجد

محفلین
تو کیا عمران خان صاحب کی نظر میں پاکستان میں صرف ایک ہی سیاست دان ہے :) جس سے مقابلہ ہے انہیں۔
کپتان کا غیر روایتی سے روایتی سیاست کی طرف سفر تو کئی ماہ سے جاری ہے بس اب اس میں تیزی آتی جا رہی ہے۔ اگر کپتان کی نظر میں پاکستان کے مسائل ہوتے تو وہ اپنی پوری توجہ صرف ایک پارٹی کی کردار کشی پر مرکوز نہ کرتے اور استفسار پر یہ مؤقف نہ ہوتا کہ مقابلہ ہی اس پارٹی سے ہے۔ ارے بھائی آپ نے جب شروع شروع میں اچھے کام کئے تو کسی سے مقابلہ کئے بغیر انجام دئیے اور عوام نے انہیں بھرپور طریقے سے پسند کیا ، اب کیا مسائل کا خاتمہ ہو گیا ہے ؟؛عوام بدل گئے ہیں یا آپ کی ترجیحات؟۔
 
زرقا مفتی

محفلین
کیا اس خط میں بارہ مئی تھا یا بعد میں کوئی بیان آیا ہے ؟

خیر اگر ایسا کہا تو بہتر تھا صاف انکار کر دیتے انکار میں کیا مسئلہ ہے ؟؟

آپ خود پڑھ لیجیے

BIfwWo7CYAAffQG.jpg:large
 
زرقا مفتی

محفلین
یعنی باقی تمام سیاستدان "پاک صاف" کے ساتھ عمران صاحب کا ایکا ہو چکا ہے اس مقابلے میں۔
ایکا تو سب پاک صاف لوگوں سے نواز شریف صاحب کا ہوا ہے۔ پچھلے پانچ سال میں زرداری صاحب کے ساتھ ایکا تھا۔ اب ہر قسم کے لوٹوں، جعلی ڈگری والوں اور اربوں کے فراڈ کرنے والوں سے ایکا ہے
 
زرقا مفتی

محفلین
کپتان کا غیر روایتی سے روایتی سیاست کی طرف سفر تو کئی ماہ سے جاری ہے بس اب اس میں تیزی آتی جا رہی ہے۔ اگر کپتان کی نظر میں پاکستان کے مسائل ہوتے تو وہ اپنی پوری توجہ صرف ایک پارٹی کی کردار کشی پر مرکوز نہ کرتے اور استفسار پر یہ مؤقف نہ ہوتا کہ مقابلہ ہی اس پارٹی سے ہے۔ ارے بھائی آپ نے جب شروع شروع میں اچھے کام کئے تو کسی سے مقابلہ کئے بغیر انجام دئیے اور عوام نے انہیں بھرپور طریقے سے پسند کیا ، اب کیا مسائل کا خاتمہ ہو گیا ہے ؟؛عوام بدل گئے ہیں یا آپ کی ترجیحات؟۔

کپتان وہ ہی بول رہا ہے جو آپ کی عوام سُننا چاہتی ہے۔ سب مسائل کے حل کے ہوم ورک میں خوب محنت کے بعد انتخابی مہم پر نکلا ہے۔ ہر عوامی مسلے پر بات کرتا ہے چاہے وہ بجلی کا بحران ہو ۔ تھانہ کلچر ہو انصاف کی فراہمی ہو بے روزگاری ہو یا تعلیم کا فروغ ہو۔ مگر کیا کیجیے نواز شریف کے مداحین تقریر کا وہی حصہ یاد رکھتے ہیں جو شریف برادران سے متعلق ہوتا ہے
 
ساجد

محفلین
سا جد صاحب آپ بھی پڑھ لیجیے مرچ مصالحے کے بغیر مشاہد اللہ خان کا جوابی خط
جی میں اسے پہلے ہی پڑھ چکا ہوں اور آپ اسے محفل پر پیش بھی کر چکی ہیں۔ اب جبکہ اسے مرچ مصالحہ لگا کر اس دھاگے میں پیش کیا گیا ہے تو تبھی میں نے اس کے حسبِ حال جواب لکھا ہے۔
ویسے سُنا ہے کہ الیکشن کمشن آف پاکستان نے بھی تحریکِ انصاف کی "شیریں بیانی" کا نوٹس لیا ہے۔ اور حسبِ دستور فخرالدین جی ابراہیم کو بھی تحریکِ انصاف والے اب کسی کا "حامی" کہہ رہے ہیں۔ یہ کیسی تبدیلی لارہا ہے کپتان کہ اداروں کا احترام کرنے کی بجائے ان پر پھبتیاں کسی جا رہی ہیں؟۔:)
 
اُمید ہے کہ غیر جانبدار الیکشن کمیشن شریف برادران کی تلخ نوائی کا بھی نوٹس لے گا
 
ساجد

محفلین
کپتان وہ ہی بول رہا ہے جو آپ کی عوام سُننا چاہتی ہے۔ سب مسائل کے حل کے ہوم ورک میں خوب محنت کے بعد انتخابی مہم پر نکلا ہے۔ ہر عوامی مسلے پر بات کرتا ہے چاہے وہ بجلی کا بحران ہو ۔ تھانہ کلچر ہو انصاف کی فراہمی ہو بے روزگاری ہو یا تعلیم کا فروغ ہو۔ مگر کیا کیجیے نواز شریف کے مڈاحین تقریر کا وہی حصہ یاد رکھتے ہیں جو شریف برادران سے متعلق ہوتا ہے
ایک بات اور بتا دیجئے کہ کون سا الہام ہے تحریکِ انصاف کے پاس جو ان کی جماعت کے غلطیوں پر بولنے والوں کو ن لیگ کے حامی ہونے کی غلط فہمی میں مبتلا کر دیتا ہے؟۔ بولنے والے تحریکِ انصاف کے حامی بھی تو ہو سکتے ہیں اور اگر ایسا نہیں ہو سکتا تو پھر تحریکِ انصاف کس برتے پر جمہوریت کی بات کرتی ہے جبکہ اس میں تنقید برداشت کرنے کا رتی بھر حوصلہ بھی نہیں ہے۔
 
ساجد

محفلین
اُمید ہے کہ غیر جانبدار الیکشن کمیشن شریف برادران کی تلخ نوائی کا بھی نوٹس لے گا
وہ تو جب لے گا تب لے گا ، یہ تو پتہ چلے کہ کپتان کے حامی اب فخرو بھائی کے بارے میں اخلاق سے گر کر کیوں بات کر رہے ہیں؟ کیا یہ جمہوری طرزِ عمل ہے؟۔ ذرا ٹوئٹر اور فیس بُک کا چکر تو لگا کر آئیں۔
 
زرقا مفتی

محفلین
ایک بات اور بتا دیجئے کہ کون سا الہام ہے تحریکِ انصاف کے پاس جو ان کی جماعت کے غلطیوں پر بولنے والوں کو ن لیگ کے حامی ہونے کی غلط فہمی میں مبتلا کر دیتا ہے؟۔ بولنے والے تحریکِ انصاف کے حامی بھی تو ہو سکتے ہیں اور اگر ایسا نہیں ہو سکتا تو پھر تحریکِ انصاف کس برتے پر جمہوریت کی بات کرتی ہے جبکہ اس میں تنقید برداشت کرنے کا رتی بھر حوصلہ بھی نہیں ہے۔
میں ایک عمومی بات کرتی ہوں یعنی کہ زیادہ تر لوگ۔ اب آپ اُس میں شامل نہیں ہیں تو اس سے زیادہ خوشی کی کیا بات ہو سکتی ہے
کل میں ایک خواتین کی میٹنگ میں تھی جہاں میں نے یہی بات کی کہ اب زیادہ اپنی پالیسیوں پر زور دیا جائے۔ مگر مجھے بتایا گیا کہ عوام نواز شریف پر تنقید پسند کرتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں اُن کے دل کی بھڑاس عمران کی زبانی نکل رہی ہے۔ میں نے مشورہ دیا کہ کسی تجربہ کار نوجوان مقرر سے کچھ نکات لکھوا لیا کریں مگر مجھے بتایا گیا کہ تقریر فی البدیہہ ہوتی ہے۔ یہ بھی سمجھایا گیا کہ مجمعے کے مزاج اور ہم جیسے لوگوں کے مزاج میں بہت فرق ہوتا ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
وہ تو جب لے گا تب لے گا ، یہ تو پتہ چلے کہ کپتان کے حامی اب فخرو بھائی کے بارے میں اخلاق سے گر کر کیوں بات کر رہے ہیں؟ کیا یہ جمہوری طرزِ عمل ہے؟۔ ذرا ٹوئٹر اور فیس بُک کا چکر تو لگا کر آئیں۔

ٹؤئٹر، فیس بک پر تو ہر ہر جماعت کے مداحین طرح طرح کی زبان بولتے نظر آتے ہیں (فیس بک پر تو سیاسی حمایتیوں کا لب و لہجہ بہت خراب ہی ہوتا ہے)۔ آپ کو چاہیے کہ ہر جماعت کے مداحین کے "کلمات" ٹوئٹر اور فیس بک پر پڑھیے پھر یقیناً آپ کو صرف تحریکِ انصاف سے شکایت نہیں رہے گی۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ایک بات اور بتا دیجئے کہ کون سا الہام ہے تحریکِ انصاف کے پاس جو ان کی جماعت کے غلطیوں پر بولنے والوں کو ن لیگ کے حامی ہونے کی غلط فہمی میں مبتلا کر دیتا ہے؟۔ بولنے والے تحریکِ انصاف کے حامی بھی تو ہو سکتے ہیں اور اگر ایسا نہیں ہو سکتا تو پھر تحریکِ انصاف کس برتے پر جمہوریت کی بات کرتی ہے جبکہ اس میں تنقید برداشت کرنے کا رتی بھر حوصلہ بھی نہیں ہے۔

یہ بات واقعی ٹھیک ہے کہ تنقید کا حق سب کو ہونا چاہیے چاہے وہ کسی جماعت کا فرد ہی کیوں نہ ہو۔ ہمارے ہاں کی تقریباً سب ہی جماعتیں عوام کو یہ حق نہیں دیتیں جو کہ اچھی روایت نہیں ہے۔
 
ایکا تو سب پاک صاف لوگوں سے نواز شریف صاحب کا ہوا ہے۔ پچھلے پانچ سال میں زرداری صاحب کے ساتھ ایکا تھا۔ اب ہر قسم کے لوٹوں، جعلی ڈگری والوں اور اربوں کے فراڈ کرنے والوں سے ایکا ہے
اگر خان صاحب کا ایکا نہیں ہوا تو وہ نواز شریف کے علاوہ کسی کو مخاطب کیوں نہیں کر رہے۔ ان کی للکار صرف نواز شریف تک کیوں محدود ہے۔ معاف کیجیے گا میں ہر گز ہر گز نواز شریف کا حامی نہیں اور نہ ہی وو
ٹ دوں گا۔ پر آپ کو یہ بتا دوں کہ خاں صاحب کی اس دن بیکری میں سامان لیتے ہوئے تقریر سنی جس میں وہ کسی جلسے میں کہہ رہے تھے کہ" نواز شریف میرا خیال ہے یا مجھے لگتا ہے کہ تم تھوڑے ڈرپوک انسان ہو، اگر تم میرے ساتھ کرکٹ میں مقابلہ نہیں کر سکتے تو میں تمہیں مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں"

تب سے میں نے اپنی مہر عمران کے بلے سے دور کر دی۔

جس حکمران کو جنرل ایتھیکس کا احساس نہ ہو، جو الفاظ کا چناؤ نہ جانتا ہو، اور اپنے دشمن کی بے عزتی میں اپنی اقدار بھی کھو بیٹھے وہ قوم کیا خاک لیڈ کرے گا۔ ایسا بندہ تو دو باؤنسرز کے بعد تیسری بال کو غصے میں میدان سے باہر پھینکنے کے لیے بولڈ ہو گا۔ خان صاحب نے آغاز اچھا کیا لیکن اب ان کی پارٹی میں ہر طرح کا کرپٹ بندہ موجود ہے۔ اور جو یہ کہتے ہیں کہ پارٹی قیادت مضبوط ہے وہی ہو گا جو قیادت چاہے گی تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، سب صرف عمران کی سابقہ شہرت کو کیش کرنے کے لیے چپ سادھے بیٹھے ہیں ان کا اپنا الو سیدھا ہونے دیں پھر دیکھیں خاں صاحب کا حشر۔

عمران کا مخاطب کم از کم پڑھا لکھا بندہ ہر گز نہ تھا اس جلسے میں۔ کیا پڑھی لکھی عوام اتنی بے وقوف ہے کہ وہ اس بات پر تالیاں پیٹے کہ عمران جو کہ ایک عظیم کرکٹر ہے کس طرح کرکٹ مقابلہ کے چیلنج قبول نہ کرنے میں نواز شریف کی بے عزتی کر رہا ہے۔ نواز شریف کیا کوئی بھی اور سیاست داں، لیڈر یا فوجی لیڈر اس ایک منجھے ہوئے کرکٹر سے کھیلنے کا چیلنج قبول کر سکتا ہے۔ کہ نواز شریف نہیں کر سکتا اس لیے کرکٹ نہ سہی مناظرے کا چیلنج ہی قبول کر لے۔

حد ہے قسم سے۔

اگر عمران کرپشن اور اقرباء پروری، لا قانونیت، جہالت، بے روزگاری اور مہنگائی کا دشمن ہے تو اب تک کے گزرے تمام کے تمام وزراء اور حکمراں ان تمام شعبوں میں پاکستان کی زبوں حالی کے مرتکب ہوئے ہیں عمراں خان ان سب کے دشمن ہوتے صرف نواز شریف کے کیوں؟؟؟ ان سب کو للکارتے صرف نواز شریف کو کیوں؟؟؟

یہ بات ایک عام ،غیر جانب دار اور پڑھا لکھا پاکستانی پوچھ رہا ہے سوشل میڈیا پر کوئی جذباتی تصویر یا ویڈیو دیکھ کر ہزاروں دوستوں کو بھیجنے والا پی ٹی آئی یا نواز لیگ کا حامی نہیں۔
 
جی میں اسے پہلے ہی پڑھ چکا ہوں اور آپ اسے محفل پر پیش بھی کر چکی ہیں۔ اب جبکہ اسے مرچ مصالحہ لگا کر اس دھاگے میں پیش کیا گیا ہے تو تبھی میں نے اس کے حسبِ حال جواب لکھا ہے۔
ویسے سُنا ہے کہ الیکشن کمشن آف پاکستان نے بھی تحریکِ انصاف کی "شیریں بیانی" کا نوٹس لیا ہے۔ اور حسبِ دستور فخرالدین جی ابراہیم کو بھی تحریکِ انصاف والے اب کسی کا "حامی" کہہ رہے ہیں۔ یہ کیسی تبدیلی لارہا ہے کپتان کہ اداروں کا احترام کرنے کی بجائے ان پر پھبتیاں کسی جا رہی ہیں؟۔:)

الیکشن کمیشن کی جیسی "شاندار" کارکردگی رہی ہے اور جن کا وہ نامزد ہے ، اس کے سوا اس سے اور کیا کارکردگی کی توقع کی جا سکتی ہے۔

فخرو صاحب جیسا کمزور اور سہما ہوا الیکشن کمشنر شاید ہی میسر آیا ہو ، کسی موقع پر کوئی کام ثابت قدمی سے کرنے میں ناکام رہا ہے ، اب بھی میں آپ کو یقین دلاتا ہوں اگر عمران خود رک جائے تو رک جائے ورنہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی گرفت اور طاقت سے سب بخوبی واقف ہو چکے ہیں۔

اگر ادارے کمزور ہیں تو کیا ان کی مدح سرائی کی جائے گی ، نواز شریف خود اب مداری اور کھلاڑی کا لفظ مسلسل استعمال کر رہا ہے اور شہباز شریف کی شعبدہ بازیوں پر تو اب پیپلز پارٹی کے بھی مسلسل اشتہار آ رہے ہیں ، اس پر الیکشن کمیشن نے کسی کو طلب نہیں کیا۔

معذرت ، ان دو پارٹیوں نے تو اپنے بندے لگائے ہوئے ہیں الیکشن کمیشن میں۔ :p
 
ایک بات اور بتا دیجئے کہ کون سا الہام ہے تحریکِ انصاف کے پاس جو ان کی جماعت کے غلطیوں پر بولنے والوں کو ن لیگ کے حامی ہونے کی غلط فہمی میں مبتلا کر دیتا ہے؟۔ بولنے والے تحریکِ انصاف کے حامی بھی تو ہو سکتے ہیں اور اگر ایسا نہیں ہو سکتا تو پھر تحریکِ انصاف کس برتے پر جمہوریت کی بات کرتی ہے جبکہ اس میں تنقید برداشت کرنے کا رتی بھر حوصلہ بھی نہیں ہے۔

ساجد ، آپ بھی مسلسل تحریک انصاف پر ہی سارا زور بیان صرف کر رہے ہیں اور آپ کی تنقید سن کر اس کا شائستہ جواب ہی دے رہے ہیں مگر آپ کمال مہارت سے اسے "رتی بھر حوصلہ نہیں " کے محاورے میں لپیٹ رہے ہیں۔ آپ سیاست کے زمرے کے مدیر ہیں ، اتنا تو جانتے ہوں گے کہ سیاست کم حوصلہ لوگوں کا کھیل ہی نہیں ہے ، اس میں تنقید اور بڑی سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ تحریک انصاف پر ہر طرف سے حملے ہو رہے ہیں ، کیا نواز شریف ، کیا پیپلز پارٹی ، کیا فضل الرحمان اور کیا اے این پی۔

آپ بتائیں ان سب کو تحریک انصاف میں ہی نقائص کیوں نظر آ رہے ہیں جبکہ یہ جماعت تو ابھی اقتدار میں بھی نہیں آئی۔ تحریک انصاف اسی برتے پر جمہوریت کی بات کرتی ہے جس پر ساری دنیا میں ہوتی ہے اور آپ شاید زیادہ ہی حساس ہو رہے ہیں جبکہ پوری دنیا میں الیکشن مہم میں حریفوں پر بڑی زبردست تنقید ہوتی ہے۔

امریکہ میں اوبامہ پر ہر قسم کا (اور ہر قسم سے مراد ہر قسم ہے ) الزام لگا تھا اور اب بھی لگتا ہے ، حتی کہ اس کے پیدائش کی سند ، اس کے مسلمان ہونے کی سازش ، اس کے سوشلسٹ ہونے کی سازش سے لے کر اس کا اناڑی ہونا ، اس کا غیر سنجیدہ ہونا اور جانے کیا کیا اول بلا ۔
 
Top