منتخب اشعار برائے بیت بازی!

شمشاد

لائبریرین
تازہ پھر دانشِ حاضر نے کیا سحرِ قدیم
گزر اس عہد میں ممکن نہیں بے چوبِ کلیم
(علامہ اقبال)
 

شمشاد

لائبریرین
اپنے من ڈوب کر پا جا سراغِ زندگی
تو اگر میرا نہیں بنتا نہ بن، اپنا تو بن
(علامہ اقبال)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ مشتِ خاک، یہ صر صر، یہ وسعتِ افلاک
کرم ہے یا کہ ستم، تیری لذتِ ایجاد
(علامہ اقبال)
 

حجاب

محفلین
دل کہ اب تو صحرا ہے اور اس صحرا میں
جانے کب تلک ٹھہرے اب ملال کا موسم
ہم کبھی تو دیکھیں گے وحشتوں کے صحرا میں
اے خدا ! محبت کے اعتدال کا موسم۔
 

تیشہ

محفلین
مجھے اور کچھ نہیں چاہئیے یہ دعائیں ہیں مرے سائباں
کڑی دھوپ میں کہیں مل سکیں تو یہی چھتیں مجھے چاہئیں ،
 

شمشاد

لائبریرین
نظر آئیں مجھے تقدیر کی گہرائیاں اس میں
نہ پوچھ اے ہمنشیں مجھ سے وہ چشمِ سرمہ سا کیا ہے
(علامہ اقبال)
 

شمشاد

لائبریرین
اے مسلماں، اپنے دل سے پوچھ، مُلا سے نہ پوچھ
ہو گیا اللہ کے بندوں سے کیوں خالی حرم
(علامہ)
 

الف عین

لائبریرین
مجھے دکھ یہ ہے کہ بہار میں بھی طیور بے پر و بال ہیں
مرے ہم سفر نہ ملول ہوں، یہ ملال میرے ملال ہیں
احمد ندیم قاسمی۔
 

حجاب

محفلین
نہ غبار میں نہ گلاب میں مجھے دیکھنا
میرے درد کی آب و تاب میں مجھے دیکھنا
جو تڑپ تجھے کسی آئینے میں نہ مل سکے
تو پھر آئینے کے جواب میں مجھے دیکھنا
 
Top