عبید انصاری
محفلین
ہاں ہاں ٹھیک ہے ٹھیک ہے۔ ہمیں سب پتہ چل رہا ہے۔ ہم بھی چھوٹے بچوں کو ایسے ہی شاباش دیتے ہیں جب وہ سبق صحیح سناتے ہیں:ہائیں ! عبید بھائی یہ خوشگوار واقعہ کب اور کیسے ہوا؟! دن ، تاریخ اور ٹھیک ٹھیک ٹائم سے مطلع فرمائیے ۔
یعنی ہمیں علم ہی نہیں اور ہمارے پکے دوست عبید بھائی چپکے چپکے شاعری کررہے ہیں ۔ اور وہ بھی اتنی اچھی !! دہائی ہے ، دہائی ہے !
عبید بھائی ، پہلے تو داد کے تین عدد ٹوکرے بذریعہ بلٹی وصول کیجئے اور بعد ازاں فوراً سے پیشتر اپنا دیگر کلام سیدھا سیدھا اُسی ڈاکئے کے ذریعے مزید داد کے لئے اِدھر پارسل کردیجئے ۔ تمام محفل چشم ِ براہ ہے ۔
"کمال کردیا بھائی آپ نے، بہت قابل ہو بھائی آپ تو" ۔۔۔۔۔وغیرہ وغیرہ
بہرحال بہت شکریہ آپ کا۔ بہت حوصلہ بڑھا آپ کی داد سے۔
آخری تدوین: