حسینی
محفلین
منور حسن نے شہداء کی توہین کی، معافی مانگیں: پاک فوج
دہشتگردوں کو شہید کہنا اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہزاروں شہریوں اور جوانوں کی شہادت کی توہین ہے۔ منور حسن کا بیان گمراہ کن اور توہین آمیز ہے۔ منور حسن اپنے بیان پر شہداء کے ورثا سے معافی مانگیں، ترجمان پاک فوج کی جانب سے جماعت اسلامی کے سربراہ کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز، ویب ڈیسک) ترجمان پاک فوج نے جماعت اسلامی کے سربراہ کی جانب سے حکیم اللہ محسود کو شہید قرار دیئے جانے کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منور حسن نے سیاسی مفاد حاصل کرنے کیلئے نئی منطق ایجاد کی ہے۔ وہ اپنے بیان پر شہداء کے ورثا سے معافی مانگیں جبکہ جماعت اسلامی منور حسن کے بیان پر اپنی پوزیشن کلیئر کرے۔ ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ شہداء اور ان کے اہلخانہ کو منور حسن سے توثیق کی ضرورت نہیں ہے۔ عوام جانتے ہیں کہ ریاست کے وفادار کون ہیں اور دشمن کون ہے۔ مولانا مودودی کی جماعت کے سربراہ کی جانب سے فوجیوں کیخلاف بیان توہین آمیز ہے۔ منور حسن کے بیان سے فوجیوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اکثریت کی جانب سے منور حسن کے بیان کی مذمت کی گئی۔ اس قسم کے گمراہ کن اور ذاتی فائدے کیلئے دیئے گئے بیانات قابل تبصرہ نہیں ہوتے۔ امیر جماعت اسلامی کا بیان انتہائی تکلیف دہ ہے۔ توقع ہے کہ جماعت اسلامی اس بیان پر اپنی پارٹی پوزیشن واضع کرے گی۔
http://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/200251_1