منور حسن نے شہداء کی توہین کی، معافی مانگیں: پاک فوج

حسینی

محفلین
منور حسن نے شہداء کی توہین کی، معافی مانگیں: پاک فوج
200251_69312526.jpg

دہشتگردوں کو شہید کہنا اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہزاروں شہریوں اور جوانوں کی شہادت کی توہین ہے۔ منور حسن کا بیان گمراہ کن اور توہین آمیز ہے۔ منور حسن اپنے بیان پر شہداء کے ورثا سے معافی مانگیں، ترجمان پاک فوج کی جانب سے جماعت اسلامی کے سربراہ کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز، ویب ڈیسک) ترجمان پاک فوج نے جماعت اسلامی کے سربراہ کی جانب سے حکیم اللہ محسود کو شہید قرار دیئے جانے کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منور حسن نے سیاسی مفاد حاصل کرنے کیلئے نئی منطق ایجاد کی ہے۔ وہ اپنے بیان پر شہداء کے ورثا سے معافی مانگیں جبکہ جماعت اسلامی منور حسن کے بیان پر اپنی پوزیشن کلیئر کرے۔ ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ شہداء اور ان کے اہلخانہ کو منور حسن سے توثیق کی ضرورت نہیں ہے۔ عوام جانتے ہیں کہ ریاست کے وفادار کون ہیں اور دشمن کون ہے۔ مولانا مودودی کی جماعت کے سربراہ کی جانب سے فوجیوں کیخلاف بیان توہین آمیز ہے۔ منور حسن کے بیان سے فوجیوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اکثریت کی جانب سے منور حسن کے بیان کی مذمت کی گئی۔ اس قسم کے گمراہ کن اور ذاتی فائدے کیلئے دیئے گئے بیانات قابل تبصرہ نہیں ہوتے۔ امیر جماعت اسلامی کا بیان انتہائی تکلیف دہ ہے۔ توقع ہے کہ جماعت اسلامی اس بیان پر اپنی پارٹی پوزیشن واضع کرے گی۔
http://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/200251_1
 

حسینی

محفلین
اب اس بندے کے بارے کیا کہا جائے۔۔۔ اتنی گری ہوئی باتیں۔۔۔۔ اتنا پست ذہن۔
ابو الاعلی مودودی اور قاضی حسین احمد کی جماعت کو اس بندے نے کہاں پہنچایا؟؟؟؟
اللہ اس کو ہدایت دے۔۔۔
یقینا پاک فوج کی توہین کی ہے۔۔۔ ان ہزاروں شہیدوں کے گھر والوں سے پوچھیے جن کے لاڈلوں نے اس پاک سر زمین کی خاطر اپنی سب سے قیمتی چیز یعنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔۔۔۔ اب کہ رہے ہیں ان کو شہید نہیں کہا جا سکتا۔۔۔ بلکہ یہ مردہ ہیں۔۔۔ ان میں اور امریکہ کے مرے ہوئے فوجی میں کوئی فرق نہیں۔۔۔ جس طرح سلیم صافی کو دیے ہوئے انٹریو سے ظاہر ہوتا ہے۔
جبکہ امریکہ کے ایجنٹ دہشگرد۔۔۔۔ اور کتے شہید ہوتے ہیں۔۔ واہ جی کیا منطق اور کیا عقل ہے؟؟
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
اب اس بندے کے بارے کیا کہا جائے۔۔۔ اتنی گری ہوئی باتیں۔۔۔ ۔ اتنا پست ذہن۔
ابو الاعلی مودودی اور حافظ حسین احمد کی جماعت کو اس بندے نے کہاں پہنچایا؟؟؟؟
اللہ اس کو ہدایت دے۔۔۔
یقینا پاک فوج کی توہین کی ہے۔۔۔ ان ہزاروں شہیدوں کے گھر والوں سے پوچھیے جن کے لاڈلوں نے اس پاک سر زمین کی خاطر اپنی سب سے قیمتی چیز یعنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔۔۔ ۔ اب کہ رہے ہیں ان کو شہید نہیں کہا جا سکتا۔۔۔ بلکہ یہ مردہ ہیں۔۔۔ ان میں اور امریکہ کے مرے ہوئے فوجی میں کوئی فرق نہیں۔۔۔ جس طرح سلیم صافی کو دیے ہوئے انٹریو سے ظاہر ہوتا ہے۔
جبکہ امریکہ کے ایجنٹ دہشگرد۔۔۔ ۔ اور کتے شہید ہوتے ہیں۔۔ واہ جی کیا منطق اور کیا عقل ہے؟؟
قاضی
 

اوشو

لائبریرین
اب تو کسی کو شک نہیں رہنا چاہیے کہ حکیم اللہ محسود کو شہید ماننے والے اور پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر سوالیہ نشان کھڑا کرنے والوں کے مقاصد کیا ہیں۔ اور شدت پسند عناصر کی پشت پناہی کون کر رہا ہے۔
ویسے تو جماعت اسلامی خود بھی آئی ایس پی آر کے سخت ری ایکشن سے سے بوکھلا گئی ہے ۔ اور سننے میں آیا ہے کہ جماعت کا اعلی سطحی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں امکانات ہیں کہ منور حسن (سید لکھنے کی ہمت نہیں ہو رہی) کو ان کے عہدے سے ہٹایا جا سکتا ہے یا ان سے یہ کہلوایا جا سکتا ہے کہ یہ بیان ان کا ذاتی تھا۔
 

نایاب

لائبریرین
جو چاہے "مولاناؤں " کا حسن کرشمہ ساز کرے ۔
جس کو چاہے مردہ جس کو چاہے شہید کرے ۔۔۔۔۔
یہ بھی ممکن ہے کہ کبھی شہادت کی تعریف ہی نگاہ سے نہ گزری ہو ۔
سن 77 کے ہنگاموں میں سینماؤں سے پنکھے چراتے گولی کا نشانہ بننے والے بھی " شہید " ٹھہرے تھے ان کی نگاہوں میں ۔
 
یہ بات کھل چکی ہے کہ پاکستانی نام نہاد طالبان خفیہ طور پر کرزئی حکومت کی مدد حاصل کررہے ہیں۔ اور کرزئی حکومت کی مدد کون کر رہا ہے؟ بھارت اور امریکہ ۔ ایسے نام نہاد طالبان اسلام کا نام لیکر پاکستان کے بے گناہ مسلمانوں کو شہید کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے خلاف لڑنا اور لڑتے لڑتے جان دے دینا شہادت کیسے نہیں؟ مشرف کے سیاہ دور میں جو ہوا سو ہوا لیکن اس وقت پاک فوج پاکستانیوں کی حفاظت کے لئے لڑرہی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ سب ہوتے کون ہیں کسی کو شہید اور کسی کو مردہ کہنے والے؟

مرنے کے بعد سب محترم ہیں اور اب یہ بات انسان کے ہاتھ سے نکل کر اللہ تعالٰی کے ہاتھ میں ہے۔ وہی ہے جو جزا و سزا کا مالک ہے اور ہر چیز پر قادر ہے۔
 
یہ سب ہوتے کون ہیں کسی کو شہید اور کسی کو مردہ کہنے والے؟

مرنے کے بعد سب محترم ہیں اور اب یہ بات انسان کے ہاتھ سے نکل کر اللہ تعالٰی کے ہاتھ میں ہے۔ وہی ہے جو جزا و سزا کا مالک ہے اور ہر چیز پر قادر ہے۔
نیتوں کے احوال تو اللہ تعالی جانتا ہے ،لیکن مسلمان کو پتا ہونا چاہئے کہ کون کون سی نیت پروردگار کو پسند ہے اور کونسے اعمال سے شہادت کا درجہ ملنے کی امید ہے
 

فرخ

محفلین
مجھے ٹی ٹی پی کےدھشت گردوں سے کوئی ہمدردی نہیں۔۔ مگر کوئی یہ تو بتائے کہ امریکہ سے ڈر کر، امریکی ڈالرز لے کر ، امریکیوں کو اپنے ملک میں جگہ دے کر اور اپنے سینکڑوں پاکستانیوں کو انکے ہاتھوں مروا کر، اور انکی جنگ کو اپنا کر اپنے ہی لوگوں کے خون سے ہاتھ رنگ کر یہ شہید کیسے ہو جاتے ہیں؟ پتا بھی ہے کہ شہید ہوتا کون ہے؟
 

فرخ

محفلین
یاد آیا، امریکہ کی دوستی میں ، اپنے اس دیرینہ دوست کے ہاتھوں سلالہ پر اپنے ہی فوجیوں کو مروا کر، شہید تو قرار دے دیا، مگر بدلے میں کیا کیا؟ نیٹو کی سپلائی بھی بحال کر دی، ڈرون حملے بھی پھر شروع کروا دیئے اور پھر ابھی تک انہی کے گوڈے گٹے چومنے میں لگے ہوئے ہیں۔۔۔۔ ؟
یہ کونسی فوج ہے جو کفار کی غلامی میں ماری جائے تو شہید کہلاتی ہے؟۔۔۔
 
منور حسن کا بیان جذباتی اور غلط ہے ۔۔۔تحریک طالبان دہشتگرد تنظیم ہے اور اسکے مقاصد وہی ہے جو امریکہ بھارت اور اسرئیل کے ہیں ۔۔۔
پر ایک بات سمجھ نہیں آرہی کہ فوج کس بات پر معافی کا مطالبہ کررہی ہے ؟؟
1- آیا اس بات پر کہ اب تک جتنی بھی جنگ ہوئی ہے یا ہونے والی ہے اس جنگ میں ہلاک ہونے والے کو منور صاحب شہید نہیں مان رہے ؟؟
ایسا تو منور صاحب نے نہیں کہا ۔۔۔درست ؟؟

یا
2- فوج امریکہ کے شانہ بشانہ امریکی مقاصد کی جنگ لڑرہی ہے ، بھلے وہ کسی سے بھی لڑے اس میں امریکہ کی طرف سے یا انکی حمایت میں ہلاک ہونے والا "شہید" نہیں
یہ بات البتہ بحث کے لائق ہے اور اس میں ہلاک ہونے والا "شہید" کیسے ہوسکتا ہے ؟؟ یہ مفیان ہی بہتر بتائینگے ، البتہ ذہنی مفروضہ کہتا ہے کہ یہ شہید نہیں

کیا فوج اس بات پر مصر ہے کہ جو ہم جنگ لڑرہے ہیں امریکہ کے ساتھ اس میں ہلاک ہونے والا بھی شہید ہے ؟؟

یعنی پینسٹھ ، اکہتر کی بھارتی مسلط جنگ میں مارا جانا والا فوجی تو شہید ہے ، لیکن امریکہ مسلط کی ہوئی جنگ میں انکی طرف سے لڑنے والا بھی شہید مانا جائے گا ؟؟

براہ مہربانی !
اب اس بچکانہ اور بے وقوفانہ منطق پر بحث نہ کرے کہ یہ جنگ ہماری جنگ ہے ، ہم امریکہ کی جنگ نہیں لڑرہے ،

 

منصور مکرم

محفلین
یہ بات کھل چکی ہے کہ پاکستانی نام نہاد طالبان خفیہ طور پر کرزئی حکومت کی مدد حاصل کررہے ہیں۔ اور کرزئی حکومت کی مدد کون کر رہا ہے؟ بھارت اور امریکہ ۔ ایسے نام نہاد طالبان اسلام کا نام لیکر پاکستان کے بے گناہ مسلمانوں کو شہید کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے خلاف لڑنا اور لڑتے لڑتے جان دے دینا شہادت کیسے نہیں؟ مشرف کے سیاہ دور میں جو ہوا سو ہوا لیکن اس وقت پاک فوج پاکستانیوں کی حفاظت کے لئے لڑرہی ہے۔
لیکن یہ بات بھی تو کھل چکی ہے کہ پاکستان اعلانیہ طور پر کرزئی حکومت کی حمایت و مدد کر رہا ہے،اور کرزئی کی مدد بھارت(ہمارا بہترین قرار دیا گیا پڑوسی) اور امریکہ(جس کے ہم نان نیٹو اتحادی ہیں) کر رہا ہے ۔

اور ہاں یہ بھی کہ ہم بھارت کے ساتھ تجارت کرنے کی کوشش میں بھی ہیں،اور رہا امریکہ تو اسکی امداد کے بغیر ہم جی ہی نہیں سکتے۔
تو جب حکومت پاکستان اور طالبان ایک جیسا کام کر رہی ہیں ،تو پھر یہ چوہے بلی کا کھیل ملک میں کیوں جاری ہے؟؟؟
 

منصور مکرم

محفلین
نیتوں کے احوال تو اللہ تعالی جانتا ہے ،لیکن مسلمان کو پتا ہونا چاہئے کہ کون کون سی نیت پروردگار کو پسند ہے اور کونسے اعمال سے شہادت کا درجہ ملنے کی امید ہے
شائد اسمیں ابھام نہیں کہ ایک تو اللہ کا نام لیکر دھماکے کرتا ہے اور دوسرا بھی ڈالر کا نام لے کر اپنوں کو لاپتہ کرکے فروخت کر رہا ہے۔
دونوں منصوبے تاحال جاری ہیں۔
 

منصور مکرم

محفلین
میں پھر کہونگا کہ
منورحسین صاحب اعلان کردیں کہ پاکستانی تو پاکستانی ،انکے بڑے بھائی امریکی بھی شہید ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
براہ مہربانی !
اب اس بچکانہ اور بے وقوفانہ منطق پر بحث نہ کرے کہ یہ جنگ ہماری جنگ ہے ، ہم امریکہ کی جنگ نہیں لڑرہے ،
یعنی جو دہشت گرد گذشتہ چند سالوں میں چالیس ہزار نہتے پاکستانی شہریوں کو بلا تفریق مذہب، جنس یا عمر کے ہلاک کر چکے ہیں، ان کے خلاف جنگ ہماری نہیں بلکہ امریکہ کی ہے تو بھی یہ بچکانہ اور بے وقوفانہ منطق ہے؟
 

منصور مکرم

محفلین
ائی ایس پی آر کون ہوتا ہے ایک قومی جماعت کے راہنماء سے معافی کا مطالبہ کرنے والا۔۔
ملازم ہو تو ملازم ہی رہو،مالک نہ بنو۔(وقار اعظم فیس بک)
ملک تمہاری جاگیر نہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ائی ایس پی آر کون ہوتا ہے ایک قومی جماعت کے راہنماء سے معافی کا مطالبہ کرنے والا۔۔
ملازم ہو تو ملازم ہی رہو،مالک نہ بنو۔(وقار اعظم فیس بک)
ملک تمہاری جاگیر نہیں۔
اس دو کوڑی سے بھی سستے جانور نما انسان کے لئے بہتر ہے کہ وہ انہی دہشت گردوں کے ساتھ جا کر مرے اور جہنم واصل ہو۔ آمین
 

وجی

لائبریرین
مجھے اس سے کوئی غرض نہیں کہ منور حسن کیا کہتے ہیں مگر افسوس جماعت اسلامی کی شورٰی پر ہے کہ یہ بندہ کیوں ابھی تک امیر ہے ۔
لیکن پاکستان فوج کی طرف سے اس طرح کا بیان و مطالبہ آنا اس بات کی دلیل ہے کہ ڈرون حملے انکی مرضی سے ہورہے ہیں ۔
اور نواز شریف کی حکومت کے ہوتے ایک دفعہ پھر حکومت ایک سمت چل رہی ہے اور فوج دوسری سمت ۔
پاکستان کا اللہ ہی حافظ ہے ۔
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
پی پی پی کو ڈبونے کا سہرا زرداری کے سر بندھتا ہے اور جماعت کو ڈبونے کا سہرا منور حسن اور لیاقت بلوچ کے سر :)
 
Top