منور حسن نے شہداء کی توہین کی، معافی مانگیں: پاک فوج

arifkarim

معطل
اور تحریک ظالمان کی طرف تازہ بیان آیا ہے کہ "حق بات" کہنے پر ہم منور حسن کے مشکور ہیں۔
یعنی ظالمان اور دیگر اسلامی قوتوں میں زیادہ فرق نہیں ہے۔ یہی لوگ پاکستان بنائے جانے کیخلاف تھے اور پھر یہی ظالمان کے "منطق" کی بات کر سکتے ہیں کیونکہ ظالمان کونسا پاکستانی آئین کو مانتے ہیں؟ وہ تو محض اللہ کے بنائے ہوئے لیکن مولویوں اور نام نہاد علما کے تشریح شدہ شریعت کی پیروی کرتے ہیں جنکے مطابق بجلی سے لیکر موٹرکار تک ہر چیز حرام تھی اور انکے خلاف فتوے بھی دیتے رہے۔ کیا بندوق، بم، گولہ بارود حرام نہیں ہیں؟
 
arifkarim

معطل
یہ بیان تو انتہائی مضحکہ خیز ہے۔جماعت اسلامی تو ہر مارشل لاء میں فوج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے اور فوائد حاصل کرتی رہی ہے۔ ان کی سیاست تو یہی ہے کہ فوجی حکومتوں کیساتھ مل کر اپنے آپ کو مضبوط کیا جائے۔ جب جمہوریت کی بات آئے تو غالباً پچھلے الیکشن میں انہوں نے دو یا تین سیٹیں جیتی ہیں۔ اس سے ہی معلوم ہوتا ہے کہ عوام ان ک بارے میں کیا رائے رکھتی ہے۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلا مارشل لاء لگوانے والی اور فوج کی سیاست میں راہ ہموار کرنے والی جماعت بھی یہی جماعت اسلامی ہے!
http://en.wikipedia.org/wiki/1953_Lahore_riots
 
سید ذیشان

محفلین

قیصرانی

لائبریرین
بالکل اسی طرح یہ بات بھی تو سمجھ نہیں آرہی کہ جب کوئی امریکی فوج کا ساتھ دے تو وہ کیسے شہید ہوگا ؟؟؟؟ کوئی فتویٰ کوئی دلیل کچھ بھی تو نہیں ۔۔۔
میں جماعتی نہیں لیکن اتنا کہونگا کہ منور صاحب نے یہی کہا ہے کہ امریکی فوج سے تعاون اور ساتھ دینے والا شہید نہیں ۔۔۔ ۔
اس پر فوج کو یہ کہنے کی بجائے کہ فوج کی توہین ہوئی ہے فوج منور صاحب سے پوچھتی کہ آپ کس جنگ کی بات کررہے ہیں ؟؟ وہ والی جو ہم ان خوارجی دہشتگردوں سے لڑرہے ہیں یا وہ جنگ جو آپ سمجھتے ہیں کہ ہم امریکہ کہ کہنے پر لڑرہے ہیں ۔۔۔ ۔
پھر فوج یوں کہتی کہ نہیں جناب ۔۔ہم ان خواجیوں سے لڑرہے ہیں اور اس میں مارے جانا والا فوجی شہید ہے
لیکن فوج تو واضح کچھ نہیں کہہ رہی ، بلکہ امریکی جنگ میں حصہ لینے والا کو شہید کہنے پر مصر ہے۔۔

پر اس بات کو گول کر کے سب میڈیا پر چلارہے ۔۔۔ فوج کو شہید نہ کہا ، فوج کو شہید نہ کہا ۔۔۔ ۔پوری بات کوئی نہیں کررہا ۔۔۔
اس شھ سات دن کے بے ہودہ ہنگامہ میں پتے کی بات کوئی نہیں کررہا ۔۔۔ فوج اپنے امریکی تعاون سے تردید بھی نہیں کررہی
نقارخانے میں طوطی کی آواز کون سنتا ہے

مشرف میاں ، ہم کو پھنسا کر چلے گئے ہیں ، اس جنگ میں جھونک کر ۔۔۔
ہماری حیثیت دھوبی کے ۔۔۔ کی سی ہے ، گھر کے نہ گھاٹ کے ۔۔۔
طالبان سے مذاکرات کرو تو امریکہ ڈرون مارتا ہے ، امریکہ سے بات کرو تو طالبان کا خودکش حملہ ۔۔۔
حمکرانوں کے مزے ہیں ، انہیں کچھ بھی نہیں ہوتا
یا حیرت، افغان جنگ میں روس کے خلاف یہی "مجاہدین" تھے جو امریکہ کی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر امریکہ کی جنگ لڑتے رہے، تب وہ مردار اور نامراد نہیں اور اب اپنی مرضی سے تاویلات دی جا رہی ہیں۔ اللہ آپ کو ان کے ساتھ اٹھائے جن کی آپ حمایت کر رہے ہیں اور ہمیں ان کے ساتھ جن کے ساتھ ہم ہیں۔ آمین :) میری طرف سے بات ختم، آپ اپنا جواب دے کر معاملہ گول کر سکتے ہیں
 
جماعت اسلامی کے سیاسی مخالفین بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہے ، اور خوب بیانات دے رہے ۔۔۔
سب سے زیادہ حیرت اس پر ہوتی ہے جو لندن میں بیٹھا ہے کالا الو، جس نے اور جس کی جماعت ہمیشہ فوج مخالف بیانات دیتی ہے ۔۔۔
آج وہ بھی بندروں کی طرح اچھل اچھل کر فوج کے مخالف بیان پر شور مچارہی ہے
 
یا حیرت، افغان جنگ میں روس کے خلاف یہی "مجاہدین" تھے جو امریکہ کی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر امریکہ کی جنگ لڑتے رہے، تب وہ مردار اور نامراد نہیں اور اب اپنی مرضی سے تاویلات دی جا رہی ہیں۔ اللہ آپ کو ان کے ساتھ اٹھائے جن کی آپ حمایت کر رہے ہیں اور ہمیں ان کے ساتھ جن کے ساتھ ہم ہیں۔ آمین :) میری طرف سے بات ختم، آپ اپنا جواب دے کر معاملہ گول کر سکتے ہیں
افغان جنگ میں امریکہ کی شانہ بشانہ کون تھا ؟؟؟ اور یہ بتائے کہ افغان جنگ میں کتنے امریکی مارے گئے ؟
اور جب وہ امریکہ کی جنگ لڑرہے تھے ، تو اب امریکہ کیوں ادھر آمرا ہے ؟؟
تاریخ کو گول مول نہ کرے ، سیدھی سیدھی بات کرے ۔۔۔
مجھے یہ جان کر حیرت ہوئی کہ آپ کہ امریکہ کے ساتھ ہیں اور اسی کے ساتھ اٹھنے کی دعا کررہے ہیں ؟؟
حالانکہ مرا سے مرا مسلمان بھی کم ازکم امریکہ کی حمایت نہیں کرے گا جس طرح آپ کررہے ہیں ۔۔اسکی وجہ بتائنگے ؟؟
 
تاریخ کو گول مول کرنے والے وہی ہوتے ہیں جو اپنی شناخت چھپا کر فرضی ناموں سے اپنی طرف سے "آن لائن جہاد" کرنے آن مرتے ہیں۔ میرے بارے سارا فورم جانتا ہے کہ میں کون ہوں اور میرے کیا عقائد ہیں۔ فرضی نام بنا کر کسی چلتی بحث میں نہیں کود پڑتا۔ جس دن آپ اپنے اصل نام اور شناخت کے ساتھ لاگ ہوئے، بسم اللہ۔ ضرور بات کروں گا۔ ورنہ اس طرح برسات کے بعد کھمبیاں اگتی اور ختم ہوتی رہتی ہیں
 
چلے آپ کو پورا فورم جانتا ہوگا ۔۔۔۔دوبارہ اپنی شناخت کرادے تو کوئی حرج نہیں ۔۔
خیر میں صرف آپ سے یہ پوچھ رہا تھا کہ آپ امریکی حمایت اور اسکے ساتھ اٹھنے کی دعا کیوں کررہے تھے ؟؟؟
جواب دینے کی بجائے موسمی حالات پر تبصرہ کررہے ہیں آپ ۔۔۔؟؟؟
 
قیصرانی

لائبریرین
چلے آپ کو پورا فورم جانتا ہوگا ۔۔۔ ۔دوبارہ اپنی شناخت کرادے تو کوئی حرج نہیں ۔۔
خیر میں صرف آپ سے یہ پوچھ رہا تھا کہ آپ امریکی حمایت اور اسکے ساتھ اٹھنے کی دعا کیوں کررہے تھے ؟؟؟
جواب دینے کی بجائے موسمی حالات پر تبصرہ کررہے ہیں آپ ۔۔۔ ؟؟؟
میری شناخت اور مجھے ذاتی طور پر فورم کے بہت سارے اراکین جانتے ہیں۔ میں محض فرضی نام کے ساتھ مذہب اور سیاست کے دھاگوں پر وقت ضائع کرنے نہیں آتا۔ اگر آپ اپنی شناخت کو چھپانے پر اتنا ہی مصر ہیں ایسے ہی خوش رہیئے، اس طرح بھس میں چنگاری تو ڈال سکتے ہیں، لیکن کہلائے پھر بھی شر انگیز جائیں گے
 
میں محض فرضی نام کے ساتھ مذہب اور سیاست کے دھاگوں پر وقت ضائع کرنے نہیں آتا۔
اگر ایسی بات ہوتی تو ادھر ایک بھی پوسٹ نہ ہوتی آپ کی

اس طرح بھس میں چنگاری تو ڈال سکتے ہیں، لیکن کہلائے پھر بھی شر انگیز جائیں گے
اب آپ موسم سے بدل کہ بارود پر آگئے ہیں ، ایک طرف لکھتے ہیں کہ "میری طرف سے بس ہے " تو دوسری طرف میرے سوال پر آپ کا بس ہی نہیں چل رہا ۔۔
خیر رہنے دے کسی اور نشست پر آپ سے یہ ضروری سوال کرونگا کہ امریکہ کے ساتھ آپ نے اپنے اٹھنے کی بات کیوں کی
 
قیصرانی

لائبریرین
اگر ایسی بات ہوتی تو ادھر ایک بھی پوسٹ نہ ہوتی آپ کی

اب آپ موسم سے بدل کہ بارود پر آگئے ہیں ، ایک طرف لکھتے ہیں کہ "میری طرف سے بس ہے " تو دوسری طرف میرے سوال پر آپ کا بس ہی نہیں چل رہا ۔۔
خیر رہنے دے کسی اور نشست پر آپ سے یہ ضروری سوال کرونگا کہ امریکہ کے ساتھ آپ نے اپنے اٹھنے کی بات کیوں کی
میں نے بات ختم کی تھی لیکن آپ کے سوال سے بات آگے بڑھانا پڑی
جب تک آپ اپنا تعارف نہیں کرائیں گے، بات وہیں رہے گی۔ آپ کی طرف سے اپنا تعارف چھپانا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ آپ کسی نیک نیت سے نہیں آ رہے
 
فرخ

محفلین
میرا خیال ہے جس انداز میں لوگ ایک دوسرے کے خلاف ہو رہے ہیں اس سے ملک کو کوئی فائدہ ہوتا نظر نہیں آرہا۔۔۔ بہتر ہے اب اس دھاگے کو بند کر دیا جائے۔۔۔۔
 
x boy

محفلین
السلام علیکم
کسی نے علی رضی اللہ عنہ سے سوال کیا کہ ہم مسلمانوں آپس کی جنگ میں کون جنت جائیگا کون جہنم، جواب دیا کہ جسکا دل صاف اور نیت خالص اللہ کی رضا ہوگی وہ جنت جائے گا۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
1102013527-1.gif

http://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1102013527&Issue=NP_LHE&Date=20131112
 
Top