من کہ مسمی چھوٹا غالبؔ

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
السلامُ علیکم !!!
مرزا نوشہ اسد اللہ بیگ غالبؔ کے نادر خطوط جو انہوں نے اپنی وفات تک اپنے شاگردوں ، دوستوں کو لکھے ، اور انہوں نے اپنی زندگی میں ہی اپنے خطوط کے مجموعے کتابی صورت میں شائع کیے، مگر کیا کہنے غالبؔ کی عالم گیر شہرت و مقبولیت کے، زمین پر تو چرچا تھا ہی عالم بالا اور عالمِ ارواح میں بھی جناب قبلہ غالبؔ کےڈنکے بجتے تھے، یہ تب کی بات ہے جب میں ابھی پیدا ہی نہیں ہوا تھا، اور عالمِ ارواح میں رہتا تھا، مجھے جنابِ غالبؔ سے ایک گونہ عقیدت اور اس سے بڑھ کر محبت سی ہو گئی،مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ میں نے 14 جنوری 1869 ء کو شاگرد ہونے کی درخواست بھیجی ، جو کہ صد شکر غالبؔ نےقبول فرما لی، اور مجھے اپنی شاگردی میں لے لیا، یوں خاکسار کو بھی غالبؔ سے روحانی خط و کتابت کا شرف حاصل ہوا۔ لیکن اس وقت تک چونکہ (بقول غالبؔ)ان کی عالمِ خاکی سے رہائی کا وقت قریب تھا، اس لیے وہ جلد ہی عالمِ بالا تشریف لے آئے، اور مجھے قدموں میں رہنے کا موقع ملا۔
پھر 1984 ء کا سال شروع ہوا۔ معلوم ہوا کہ اب کے جنت سے بے آبرو ہو کر نکلنے کی میری باری ہے، بس صاحبو!! حکمِ حاکم مرگِ مفاجات، داغِ جدائی دل پر لیے، روتا ہوا عالمِ خاکی میں آن وارد ہوا، آتے ہی میں نے صدا لگائی کہ"ایک کاغذ قلم کا سوال ہے بابا "تاکہ میں ایک خیریت سے پہنچنے کی اطلاع کا خط ہی لکھ کر بھیج سکوں، مگربجائے کہ کوئی ہماری بات پر کان دھرتا ایک صاحب نے ہمیں اٹھایا اور اپنا منہ میرے کان کے پاس لائے، میں سمجھا کہ "کن کُرررررررر" کرنے والے ہیں ، لیکن اللہ اکبر اللہ اکبر کی صدا سن کر دل کو تسلی ہوئی کہ شکر ہے مسلمانوں والی بیرک میں ڈالا گیا ہوں ،اذان کے بعد میرا منہ میٹھا کرایا گیا، مگر میری بات پر کسی کی توجہ نہ تھی میں نے پھر ہاتھ پیر چلا چلا کر اپنے غصے کا اظہار کیا کہ اللہ کے بندو کوئی تو مجھے موبائل دے دے یا اگر ابھی موبائل فون کا رواج نہیں ہو ا تو کم از کم ایک قلم اور سادہ کاغذ ہی دے دے۔ اللہ بخشے ایک نورانی صورت بی بی ، ہمیں دیکھ دیکھ کر مسکراتیں اور فرماتیں کہ حرکتیں تو دیکھو، یہ تو بڑا ہو کر شیطان کے بھی کان کاٹے گا، بعد میں معلوم پڑا کہ موصوفہ ہماری والدہ محترمہ ہیں ۔ ناچار تھک ہار کر کسی کو اپنا ہم زباں نہ پا کر صبر کے کڑوے گھونٹ پی کر رہ گیا۔ اور آخرکار وہ وقت آ ہی گیا کہ جب فدوی نے قلم پکڑنا سیکھ ہی لیا، میں ناصر کاظمی کی طرح یہ تو ہر گز نہیں کہوں گا کہ "میں نےجب لکھنا سیکھا تھا، تیراہی نام لکھا تھا" مگر یہ سچ ہے کہ جب میں پہلی بار کسی شعر پر وجد میں آیا تھا وہ قبلہ استادِ محترم کا ہی شعر تھا، یوں میں نے عالمِ خاکی میں دیوانے دل کو بہلانے کی سبیل نکالی ، اور اس عمر میں جب کہ لڑکے لڑکیوں کو پرفیوم وغیرہ لگا کر خون سے خط لکھتے ہیں میں نے پہلا خط قبلہ استادِ محترم کو لکھا، اور وہ سلسلہ آج تک جاری و ساری ہے، اور انشاء اللہ میری عالمِ ارواح کو واپسی تک جاری رہے گا
اسی سلسلے میں غالبؔ کے وہ خطوط جو اب تک کہیں نہ شائع ہوئے، نہ کسی نے پڑھے، عوام الناس کی بھلائی کیلئےپیش خدمت ہیں
اور میں شکر گزار ہوں جناب الف نون( (سوری!!!!!)) الف عین صاحب ، جناب مرزا محمد وارث صاحب، جناب شمشاد ، جناب مگزل ( مغزل ) اور خاص الخاص جناب یوسف ثانی کا ، جن کی حوصلہ افزائی ، اور جا و بے جا داد نے مجھے یہ سب لکھنے کے قابل بنایا
اور میرے سب خاموش مداح(نام تو مجھے سب کے یاد ہیں، مگر طوالت کا خوف اور ویسے اس میں کچھ پردہ نشینوں:redrose: کے بھی نام آتے ہیں) ، میری پوسٹس پر پسندیدگی کی مہر لگانے والے میں اپنی یہ تحریریں آپ کی عنایتوں کی نذر کرتا ہوں
گر قبول افتد زہے عزو شرف

اور کچھ میرے جذبات جنابِ غالبؔ کی خدمت میں ، کہ جن کو پڑھ پڑھ کر میں آدمی سے انسان بنا، میں نے زندگی کا مطلب غالبؔ سے سیکھا، اور اللہ بہتر جانتا ہے کہ مجھے میری ہر الجھن کا جواب دیوانِ غالبؔ سے ملا ، اگر میں چھوٹا غالبؔ نہ ہوتا تو یقیناً کچھ نہ ہوتا، سب سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے، کہ اس نے میرے دل میں غالبؔ کی محبت ڈالی ، ورنہ ایسے کتنے ہی نام نہاد پڑھے لکھے ، ڈاکٹرز ، پروفیسرز کو جانتا ہوں جو غالبؔ کے غین میں گم ہو کر رہ جاتے ہیں ، اور سارا کا سارا علم دھرا کا دھرا رہ جاتا ہے، اور اللہ تعالیٰ کا کروڑ ہا شکر ہے کہ اس نے مجھ ناچیز کو غالبؔ کو سمجھنے کی ہمت اور توفیق دی، ورنہ بقول کسے "غالبؔ ادب کے سمندر کا برمودا ٹرائی اینگل ہیں ، جس میں علم کے جہاز صرف محبت کے قطب نما کی مدد سے منزل تک پہنچ پاتے ہیں ، ورنہ استاد ذوق ؔ سے لیکر قیامت تک نجانے کتنےادب کے "جہاز:airplane1: " ڈوب مرتے رہیں گے"

میں جانتا بس تم کو ہوں ٭٭ میں مانتا بس تم کو ہوں
تم ہی میرا گیان ہو٭٭٭تم ہی میرا دھیان ہو
کیسے بتاؤں میں تمہیں ٭٭ تم ہی تو میری جان ہو
دوستو! کیسے بتاؤں میں آپ کو کہ غالبؔ میرا کون ہے
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
غالب کے لیے اتنی محبت ۔۔۔ بھئی کہیں ہمارا جذبہء رشک، حسد میں نہ بدل جائے ۔۔۔ خیال رکھا کریں جناب!
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
;):):D
دراصل یہ تمہید تھی، اور ایک طرح سے باادب با ملاحظہ ہو شیار بھی
کیونکہ ان خطوط میں بہت سی ایسی آف دی ریکارڈ باتیں سامنے آنے والی ہیں کہ مجھے ڈر تھا کہ کہیں کوئی یہ نہ کہہ دے کہ:۔"تم کہاں کے دانا ہو، کس ہنر میں یکتا ہو"
اس لیے یہ تمہید باندھنی پڑی، مگر دل تھام کے بیٹھیئے، قبلہ غالبؔ کے خطوط چاہنے والوں کی آنکھوں کو ٹھنڈک دینے اور "سڑیل" لوگوں کی آنکھوں میں عرقِ گلاب ڈال کر صفائی کرنے سامنے آنے ہی والے ہیں
بس ذرا میں ہوا کا رخ دیکھ لوں:laugh::laugh::laugh::laugh:
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
مقدس اتنی کنجوسی اچھی نہیں ہوتی، پڑھنے پر تو چلو مان لیا کہ ٹائم لگتا ہے مگر زبردست پر کلک کرنے کیلئے تو ٹکہ بھی خرچ نہیں ہوتا، صرف انگلی ہی تو ہلانی پڑتی ہے، وہ جیسے ضرب المثل ہے نا "من ترا باجی بگویم ، تو مرا حاجی بگو"
بس پھر دیر کس بات کی
 

یوسف-2

محفلین
مقدس اتنی کنجوسی اچھی نہیں ہوتی، پڑھنے پر تو چلو مان لیا کہ ٹائم لگتا ہے مگر زبردست پر کلک کرنے کیلئے تو ٹکہ بھی خرچ نہیں ہوتا، صرف انگلی ہی تو ہلانی پڑتی ہے، وہ جیسے ضرب المثل ہے نا
"من ترا باجی بگویم ، تو مرا حاجی بگو"
:laugh::laugh:
 
Top