موسم کا حال-(2)!!!!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حسن علوی

محفلین
میرے ہاں تو موسم کی نوعیت قدرے بدل چکی ہے ۔ جنوری اور فروری میں برفباری کے سوا کچھ نہیں ہوتا تھا ۔ اب برفباری تو درکنار ۔۔۔۔ درجہ حرارت 65 ، 70 تک کبھی کبھی چلا جاتا ہے ۔ خیر بہت اچھا ہے ۔

65 اور 70 :eek:

ظفری بھائی سینٹی گریڈز کی بات کر رھے ہیں یا فارن ہائٹس کی؟
 
ظفری

لائبریرین
65 اور 70 :eek:

ظفری بھائی سینٹی گریڈز کی بات کر رھے ہیں یا فارن ہائٹس کی؟
بھائی ۔۔۔ میں فارن ہائیٹ کی ہی بات کررہا ہوں ۔ یہاں امریکہ میں ہر کام برطانیہ کے الٹ ہی کیا جاتا ہے ۔ یہاں عموماَ سینٹی گریڈ اور کلومیڑز میں کوئی پیمائش نہیں ہوتی ۔ ;)
 
شمشاد

لائبریرین
65 یا 70 سنٹی گریڈ میں تو کوئی جاندار زندہ نہیں بچے گا، سب کے سب روسٹ ہو جائیں گے۔
 
حسن علوی

محفلین
بھائی ۔۔۔ میں فارن ہائیٹ کی ہی بات کررہا ہوں ۔ یہاں امریکہ میں ہر کام برطانیہ کے الٹ ہی کیا جاتا ہے ۔ یہاں عموماَ سینٹی گریڈ اور کلومیڑرز میں کوئی پیمائش نہیں ہوتی ۔ ;)

جی جی مجھے اندازہ تو ہو ہی گیا تھا مگر پھر بھی پوچھ لیا کنفرمیشن کے لیئے:grin:
ویسے یہاں برطانیہ میں بھی سفری پیمائش میلوں میں ہی ہوتی ھے نہ کہ کلو میٹرز میں۔
 
زونی

محفلین
لاہور میں اب بھی خاصی سردی ھے لیکن دھوپ کی وجہ سے سردی کا اثر کچھ زائل ہو گیا ھے
 
زونی

محفلین
گلوبل وارمنگ کی شرارت لگتی ہے۔
یہاں ابھی تک بارش کا نام و نشان نہیں ہے۔

مجھے اپنی امی کی بات یاد آ گئی وہ اکثر گرمیوں میں کہا کرتی ہیں یاللہ یہ شدید گرمی کافروں کے ملکوں میں منتقل کر دے اور مسلمان ملکوں کو ٹھنڈا کر دے ، لگتا ھے اس بار دعا چھپڑ پھاڑ کے قبول ہوئی ھے;)
 
ہمارے لیے بھی دعا کروا دیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
کہاں پہنچی سردی، یہ بھی کوئی سردی تھی کہ ایک ہفتہ ہی رہی اور بس۔
آج تو ٹھیک ٹھاک دھوپ لگی تھی۔ دن میں تو خاصی گرمی ہو گئی تھی۔
 
زونی

محفلین
کہاں پہنچی سردی، یہ بھی کوئی سردی تھی کہ ایک ہفتہ ہی رہی اور بس۔
آج تو ٹھیک ٹھاک دھوپ لگی تھی۔ دن میں تو خاصی گرمی ہو گئی تھی۔

تو پاکستان کا چکر لگا لیتے شمشاد بھائی تھوڑی سردی خوری ہو جاتی ویسے اب دعا اگلے سال پہ اٹھائے رکھتے ہیں ،اب تو بہار کی آمد آمد ھے:)
 
شمشاد

لائبریرین
لیکن آپ کی ماما کی دعا صرف موسموں تک ہی تو محدود نہ ہوگی۔ کسی اور بات کے لیے دعا کروا دیں۔
 
حسن علوی

محفلین
آج پہلی بار دھند پڑی دیکھ رہا ہوں باہر کھڑکی سے، سردی ھے اور درجہ حرارت منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top