موسم کا حال-(2)!!!!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

damsel

معطل
آج کراچی کا موسم الامان الحفیظ
اپنی اتنی بڑی ساری زندگی میں ایسا موسم نہیں دیکھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ برفیلی تند و تیز ہوائیں اوپر سے خوفناک فلموں جیسی آوازیں بھی شوںںںں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ززززووووںںںں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہم کراچی کے غریبوں کے پاس تو ایک آدھ ہی رضائی و کمبل ہوتے ہیں کیونکہ کراچی کی سردی کے لیے بھلا انسان کیا تردد کرے ۔۔۔۔۔۔لیکن کل رات تو بس۔۔۔۔۔۔۔
ہاں لیکن اللہ سے قربت بہت محسوس ہوئی گزشتہ رات اور کسی کی کہی یہ بات جیسے دماغ سے چپک گئی کہ اللہ کو جب کسی قوم پر عذاب بھیجنا ہوتا ہے تو اس کو اس کے لیے کوئی لاو لشکر نہیں تیار کرنے پڑتے اس کی ایک مخلوق ہی کافی ہے ہم انسانوں کے لیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور ہم خود کو کیسا طرم خان مسجھتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
محکمہ موسمیات کے مطابق ابھی مزید چند دن کراچی میں خاصی سردی رہے گی۔ کراچی کا گزشتہ 74 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کو ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
میرے لیے تو مزے کا ہی تھا
کیوں کے مجھے سردی پسند ہے۔

اور سوپ تو واقعی نہیں پیا جاسکتا
میرے پاس تو سوپ کی جگہ کافی نے لے لی ہے۔
 

damsel

معطل
کوئی ضروری تو نہیں کہ مرغے کا ہی سوپ پیا جائے۔
ہاں ضروری تو نہیں اس لیے میں مرغے کا نہیں مرغی کا سوپ بنانے کا سوچ رہی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن وہ بھی برڈ فلو کا شکار ہے
ویسے چکن کا سوپ نہ ہو تو کس کس کا ہو سکتا ہے؟ سوائے سبزیوں کے
 

شمشاد

لائبریرین
سوپ بناتےہوئے جو سلوک آپ چکن سے کرتی ہیں، وہی سلوک آپ مچھلی اور گوشت سے بھی کر سکتی ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top